اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5056
عدی بن عمیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 3 سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا اے لوگو! تم میں سے جو کوئی ہماری طرف سے کسی کام پر مقرر کیا جائے بس وہ اس میں
سے سوئی برابر یا اس سے چھوٹی چیز، ہم سے چھپا لے تو وہ خائن ہے۔ وہ قیامت کے دن اس کو لے کر
آئے گا۔ تو انصار میں سے ایک صاحب کھڑے ہوئے اور کہا یا رسول اللہ ﷺ آپ کا کام (جو آپ
میرے سپرد کئے ہیں) اس کو واپس لے لیجئے تو آپ ﷺ نے فرمایا وہ کیوں تو اس نے کہا میں
آپ ﷺ کو ایسا ایسا فرماتے ہوئے سنا ہوں آپ ﷺ نے فرمایا میں وہی بات پھر کہتا ہوں، جس کو
ہم کسی کام پر مقرر کریں تو وہ اس کا تھوڑا اور بہت سب لے کر آئے پس اس میں سے اس کو (تنخواہ یا
معاوضہ کے طور پر) جو کچھ دیا جائے تو اس کو لے لے اور جس سے اس کو روک دیا جائے اس سے
رک جائے۔ (مسلم، ابوداؤد اور الفاظ، ابوداؤد کے ہیں)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1833 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2944 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 1
(1) The statement: “From Adi ibn Umairah” etc.: Abu Dawud derived from this Hadith the ruling on officials’ gifts, detailed earlier.
Note 1
(١)قوله: عن عدي بن عميرة إلخ: استفاد أبو داود في سننه من هذا الحديث حكم هدايا العمال، وقدمنا تفصيله آنفًا.