Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Leadership and Judgment

Hadith 3710

The Chapter on The Sustenance and Gifts of Governors

In this book

Current reading

Leadership and Judgment

The Chapter on The Sustenance and Gifts of Governors

Zujajat al-Masabih 3710Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5061Noor 5062
حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے پاس قاصد کو روانہ فرمایا کہ تم اپنے ہتھیار اور اپنے کپڑوں کو جمع کر کے میرے پاس آ جاؤ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ وضو فرما رہے تھے۔ آپ نے فرمایا اے عمرو میں نے تم کو اس لئے بلا بھیجا تھا کہ تم کو کسی کام پر روانہ کروں۔ اللہ تعالیٰ تمہیں سلامت رکھے اور مال غنیمت عطا کرے۔ اور میں تم کو کچھ مال دینا چاہتا ہوں تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ میری ہجرت مال کے لئے نہیں تھی وہ تو صرف اللہ اور اس کے رسول کے لئے ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا کتنی اچھی چیز ہے۔ اچھا مال اچھے آدمی کے لئے۔ یہ روایت شرح السنہ میں ہے۔ امام احمد نے بھی ایسی ہی روایت کی ہے اور ان کی روایت میں الفاظ یہ ہیں ”نِعْمَ الْمَالُ الصَّالِحُ لِلرَّجُلِ الصَّالِحِ“ اچھا مال اچھے آدمی کے لئے کتنا اچھا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 3756 (unverified) 78% confidence · Validation similarity: 0.930

Mishkat (candidate) 3756

Confidence and text similarity are not editorial verification.