اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5076
علقمہ بن وائل رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں: قبیلہ حضرموت کا
ایک اور قبیلہ کندہ کے دو آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور حضرمی نے کہا یا
رسول اللہ یہ شخص (کندی) میری ایک زمین پر قبضہ کر لیا ہے تو کندی نے کہا وہ میری زمین ہے اور
میرے قبضہ میں ہے اس زمین میں اس کا کوئی حق نہیں ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرمی
سے فرمایا کیا تیرے لئے گواہ ہے تو اس نے کہا نہیں ہے تو آپ نے فرمایا تو تیرے لئے اس کی
(کندی کی) قسم ہوگی تو اس نے کہا یا رسول اللہ یہ آدمی تو ایسا گناہگار ہے کہ پرواہ نہیں کرتا وہ کس چیز
پر قسم کھا رہا ہے اور نہ کسی چیز سے پرہیزگاری اختیار کرتا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیرے
لئے اس کی طرف سے اس کے سوا کوئی صورت نہیں۔ پس وہ قسم کھانے کے لئے چلا۔ جب وہ پیٹھ
پلٹایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر وہ اس کے مال پر اس لئے قسم کھائے کہ اس کا مال ظلم
سے کھا جائے تو وہ یقیناً اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اللہ اس سے ناراض ہوگا۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 139a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.