اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5075
حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کندہ قبیلہ کے ایک آدمی اور
قبیلہ حضرموت کا ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یمن کی زمین کا ایک مقدمہ پیش
کیا۔ پس حضرمی نے کہا: یا رسول اللہﷺ! میری زمین کو اس کے والد نے مجھ سے غصب کر لیا ہے اور وہ زمین
اس کے قبضہ میں ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تیرے لئے کوئی گواہ ہے تو اس نے کہا نہیں ہے
لیکن میں اس کو قسم دوں گا کہ (وہ قسم کھائے) خدا کی قسم وہ نہیں جانتا کہ وہ میری زمین ہے اور اس کے والد
نے مجھ سے اس کو غصب کر لیا ہے۔ پس کندی قسم کھانے کے لئے تیار ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: کوئی آدمی (جھوٹی) قسم کھا کر کسی کا مال نہیں کاٹ لیتا (حاصل کر لیتا ہے) مگر وہ اللہ سے ضرور اس حال
میں ملاقات کرے گا کہ اس کا ہاتھ کٹا ہوا ہوگا تو کندی نے کہا وہ اسی (حضرمی) کی زمین ہے۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 3244 (unverified) 92% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.