Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Jihad

Hadith 3768

Opening narrations

In this book

Current reading

Jihad

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 3768Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5135
سیدنا ابن عائذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے جنازے میں نکلے، جب جنازہ رکھا گیا تو عمر بن خطابؓ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ اس پر نماز مت پڑھئے کیونکہ یہ گنہگار آدمی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: کیا تم میں سے کوئی اس کو اسلام کے کام پر دیکھا ہے؟ تو ایک صاحب نے کہا ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات وہ اللہ کے راستہ میں پاسبانی کیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر نماز (نماز جنازہ) پڑھے اور پسو سے مٹی بھی ڈالے اور فرمایا تیرے ساتھی یہ سمجھتے ہیں کہ تو اہل دوزخ میں سے ہے مگر میں گواہی دیتا ہوں کہ تو اہل جنت میں سے ہے اور فرمائے اے عمر! تم سے لوگوں کے اعمال سے متعلق سوال نہیں کیا جائے گا لیکن تم سے فطرت (اسلام) سے متعلق سوال کیا جائے گا (امام بیہقی نے کتاب ”شعب الایمان“ میں اس کی روایت کی ہے)

[Narrated by al-Bayhaqi in Shu‘ab al-Iman]