اردو
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ایک سریہ میں بھیجا پس لوگ بھاگ نکلے اور ہم مدینہ طیبہ حاضر ہوئے اور وہاں چھپ گئے اور ہم نے
کہا ہم تو ہلاک ہوگئے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول
اللہﷺ! ہم تو بھاگ آئے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں! بلکہ تم پلٹ کر حملہ کرنے
والے ہو اور میں تمہاری پناہ ہوں۔ (ترمذی)
ابوداؤد کی ایک روایت اسی کے ہم معنی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
نہیں بلکہ تم پلٹ کر حملہ کرنے والے ہو۔ راوی نے کہا ہم قریب ہوئے اور ہم نے حضور صلی اللہ علیہ
وسلم کے دست مبارک کو بوسہ دیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں مسلمانوں کی پناہ ہوں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2647 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1716 (unverified) 93% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.