اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5378
براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ذوالقعدہ میں عمرہ کے لئے تشریف لے گئے تو مکہ والوں نے آپ کو مکہ میں داخل ہونے نہیں
دیا، یہاں تک کہ آپ نے ان کے ساتھ اس بات پر مصالحت فرمائی کہ آپ داخل ہوں گے یعنی
آئندہ سال، وہاں تین دن قیام فرمائیں گے۔ پس جب انہوں نے صلح نامہ لکھا تو انہوں نے (اس
طرح) تحریر کیا، یہ وہ (صلح) ہے جس پر محمد رسول اللہ نے صلح کی ہے تو انہوں (یعنی کفار) نے کہا: ہم
اس کا اقرار نہیں کرتے کیونکہ اگر ہم یقین کرتے اور جانتے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں تو ہم آپ کو
روکتے نہیں تھے، لیکن آپ محمد بن عبداللہ ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں رسول اللہ ہوں
اور میں محمد بن عبداللہ ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے فرمایا:
(لفظ) رسول اللہ کو میٹ دو، انہوں نے عرض کیا: اللہ کی قسم میں کبھی بھی نہیں میٹوں گا تو اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم نے (قلم) لیا اور آپ خوب نہیں لکھتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھا یہ وہ
(صلح) ہے جس پر محمد بن عبداللہ نے صلح کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں ہتھیار لے کر داخل
نہیں ہوں گے سوائے تلوار کے جو میان میں ہو۔ اور یہ کہ اس شہر مکہ کے باشندوں میں سے اگر کوئی
شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلنا چاہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو لے کر نہیں جائیں
گے اور یہ کہ آپ اپنے صحابہ میں سے کسی کو نہیں روکیں گے اگر وہ اس میں رہنا چاہے۔ پس جب آپ
صلی اللہ علیہ وسلم اس میں (مکہ میں) داخل ہوئے اور مدت ختم ہوگئی تو وہ لوگ علی رضی اللہ عنہ کے پاس
آئے اور کہا آپ اپنے صاحب سے کہئے کہ آپ ہمارے پاس سے چلے جائیں۔ پس مدت مقررہ گزر
چکی ہے چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے واپس تشریف لے گئے۔ (متفق علیہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 2700 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.