Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Jihad

Hadith 4041

The Chapter on What is Permissible to Eat and What is Prohibited

In this book

Current reading

Jihad

The Chapter on What is Permissible to Eat and What is Prohibited

Zujajat al-Masabih 4041Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5484Noor 5485
ابوالسائب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اسی اثناء میں کہ ہم بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ان کے تخت کے نیچے کچھ حرکت سنائی دی، پس ہم نے دیکھا تو کیا دیکھتے ہیں کہ اس میں ایک سانپ ہے، تب میں جھپٹ پڑا کہ اس کو مار ڈالوں اور ابو سعید رضی اللہ عنہ نماز پڑھ رہے تھے، انہوں نے میری طرف اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ، پس میں بیٹھ گیا، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے گھر میں ایک حجرہ کی طرف اشارہ کیے پھر فرمایا تم دیکھ رہے ہو اس مکان کو، میں نے کہا: ہاں، تب انہوں نے کہا اس میں ہم میں سے ایک نئی شادی شدہ نوجوان رہتے تھے، انہوں نے کہا: پس ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خندق کی طرف روانہ ہوئے پس وہ نوجوان نصف النہار کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لے کر اپنے گھر والوں کے پاس جایا کرتے تھے، چنانچہ انہوں نے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت چاہی تو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے ساتھ اپنے ہتھیار کو لیتے جاؤ، کیونکہ مجھے تم پر بنی قریظہ کا اندیشہ ہے، تو وہ صاحب اپنا ہتھیار لیے، پھر (گھر) واپس لوٹے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ان کی اہلیہ دروازہ کے دو پٹوں کے درمیان کھڑی ہوئی ہے، پس انہوں نے ان کی طرف نیزے کو جھکایا تاکہ ان کو نیزہ چبھو دیں کیونکہ ان کو یہ دیکھ کر غیرت آگئی تب اس عورت نے ان سے کہا اپنے نیزے کو اپنے پاس روک رکھو اور گھر میں جاؤ تاکہ تم دیکھو کس چیز نے مجھ کو باہر نکالا ہے، پس وہ داخل ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک بڑا سانپ ہے جو بستر پر کنڈلی مارا ہوا ہے، فوراً انہوں نے اس کی طرف نیزہ جھکایا اور اس کو اس میں پرو دیا پھر باہر نکلے اور اس کو گھر میں گاڑ دیا، پس وہ سانپ ان پر لوٹ پڑا، معلوم نہیں ہوا کہ ان دونوں میں کون پہلے ہلاک ہوا سانپ یا وہ نوجوان۔ راوی نے کہا پس ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ ﷺ سے اس کا تذکرہ کیا اور معروضہ کیا کہ آپ اللہ سے دعا فرمائیں کہ ان کو ہمارے لئے زندہ فرما دے تب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنی ساتھی کے لئے استغفار کرو پھر فرمایا بیشک ان گھروں میں رہنے والے کچھ جنات ہوتے ہیں پس جب تم میں سے کسی کو دیکھو تو ان پر تین مرتبہ تنگی کرو اگر وہ چلا جائے تو بہتر ہے، ورنہ اس کو مار ڈالو کیونکہ وہ کافر ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا جاؤ اپنے ساتھی کو دفن کرو۔ اور ایک روایت میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیشک مدینہ میں جنات ہیں جو اسلام لا چکے ہیں جب ان میں سے کسی کو دیکھو تو انہیں تین دن تک آگاہ کرتے رہو اور اگر ان کے بعد بھی ظاہر ہوں تو اس کو مار ڈالو، اس سے سوا انہیں کہ وہ شیطان ہے۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2236a (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.