Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Foods

Hadith 4159

The Chapter on Drinks

In this book

Current reading

Foods

The Chapter on Drinks

Zujajat al-Masabih 4159Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5640Noor 5641
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک انصاری صاحب کے پاس تشریف لے گئے اور آپ کے ساتھ آپ کے ایک صحابی تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کیا اور اس آدمی نے جواب دیا اور وہ ایک باغ میں پانی پٹارہے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تمہارے پاس کسی مشکیزہ میں باسی پانی ہے تو لے آؤ ورنہ ہم منہ لگا کر پی لیں گے تو انہوں نے کہا میرے پاس مشکیزے میں باسی پانی ہے تو وہ سائبان کی طرف گئے اور پانی کے پیالے میں انڈیل دیا پھر اس پر ایک گھر کی بکری کا دودھ نچوڑا 2 نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو نوش کیا انہوں نے پھر دوبارہ دودھ نچوڑا تو آپ کے ساتھ جو صاحب تھے انہوں نے پیا۔ (بخاری)۔ ابن ماجہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ انھوں نے کہا ہم ایک حوض کے پاس سے گزرے اور اس میں منہ لگا کر پینے لگے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: منہ لگا کر مت پیو لیکن اپنے ہاتھوں کو دھولو پھر اس میں پیو کیونکہ ہاتھ سے زیادہ پاکیزہ کوئی برتن نہیں ہے۔ (ابن ماجہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5621 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 2

Poured water into a cup, then milked into it

(2) The statement: “Poured water into a cup, then milked into it”: This shows no issue with requesting cold water in intense heat, and it is permissible to mix milk with water for drinking, but not for selling, per “Umdat al-Qari.”

Note 2

قوله

(٢) قوله: فسكب في قدح ماء ثم حلب عليه إلخ: فيه أنه لا بأس بطلب الماء البارد في سموم الحَرّ، وفيه جواز خلطاللبن بالماء عند الشرب، ولا يجوز عند البيع. كذا في (عمدة القاري).

Note 1

صاحب فتح الباری نے کہا ہے کہ اس میں ممانعت تنزیہی ہے اور آپ کا عمل بیان جواز کے لئے ہے اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا واقعہ ممانعت سے پہلے کا ہے ممانعت میں ایسی حالت میں ہے جب کہ اس کی ضرورت نہ ہو اور وہ عمل ضرورت کی وجہ سے ہے۔