اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5668
اور انہی سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
فرماتے ہوئے سنا: جب تم رات میں کتوں کے بھونکنے اور گدھوں کی آواز کو سنو تو شیطان مردود سے اللہ
کی پناہ چاہو کیونکہ یہ وہ دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے۔ اور جب پیر چلنے سے رک جائیں تو تم باہر نکلنا کم
کردو کیونکہ اللہ بزرگ و برتر اس کی رات میں اپنی مخلوق میں سے جو چاہتا ہے پھیلا دیتا ہے اور تم
دروازے بند کرو اور اس پر اللہ کا نام لو کیونکہ شیطان کسی ایسے دروازے کو نہیں کھولتا جب اس کو اللہ کا نام
لے کر بند کیا جائے اور تم گھڑوں کو ڈھانکو اور برتنوں کو اوندھا کردو اور مشکیزوں کو باندھ دو۔ (شرح السنہ)
امام احمد، اور بخاری نے اپنی تاریخ میں اور ابوداؤد، اور ابن حبان اپنی صحیح میں اور حاکم نے
اپنی مستدرک میں انہی سے ایسا ہی روایت کیا۔