اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5691
ان ہی سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی
اپنے کپڑے کو تکبر سے گھسیٹے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نظر رحمت نہیں فرمائیگا۔ تو ابوبکر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا تہبند لٹک جاتا ہے مگر یہ کہ میں
اس کا خیال رکھوں تو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم ان لوگوں میں سے نہیں ہو جو
تکبر سے اس طرح کرتے ہیں۔ (بخاری)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 5784 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3665 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.