اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5793
روایت ہے کہ ابن مسیّب کو یہ کہتے سنا گیا: بیشک اللہ تعالیٰ پاک ہے پاکی کو
پسند کرتا ہے ستھرا ہے ستھرائی کو پسند کرتا ہے کریم ہے کرم کو پسند کرتا ہے سخی ہے سخاوت کو پسند کرتا
ہے تم صاف ستھرا رکھو میں سمجھتا ہوں کہ آپ نے فرمایا: اپنے صحنوں کو۔ اور یہود سے مشابہت
اختیار مت کرو۔ راوی نے کہا میں نے مہاجر بن مسمار سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: مجھ کو
عامر بن سعد نے اپنے والد کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مثل روایت
بیان کی مگر اس میں یہ ہے کہ آپ نے فرمایا: اپنے صحنوں کو صاف رکھو۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2799 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.