Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Clothing

Hadith 4333

The Chapter on Sandals

In this book

Current reading

Clothing

The Chapter on Sandals

Zujajat al-Masabih 4333Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5857
اور ان ہی سے ایک روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے قبل ہر آنکھ میں تین مرتبہ اثمد سرمہ لگایا کرتے تھے۔ راوی نے کہا: اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: سب سے بہترین دوا جس کے ذریعہ تم علاج کرو: لدود (گوشۂ دہن سے ڈالی جانے والی دوا)، سعوط (ناک سے ڈالی جانے والی دوا) اور پچھنا لگانا اور جلاب لینا ہے اور سب سے بہترین سرمہ جو تم لگاتے ہو اثمد ہے۔ کیونکہ وہ نگاہ کو روشن کرتا ہے اور بال کو اگاتا ہے۔ اور سب سے بہترین دن جس میں تم پچھنا لگاؤ وہ سترہ اور انیس اور اکیس تاریخ ہے۔ اور یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جس وقت معراج ہوئی۔ تو آپ کا گزر فرشتوں کی کسی جماعت پر نہیں ہوا مگر انہوں نے یہ کہا: پچھنا لگانے کو آپ اختیار1 کریں۔ (ترمذی)، اور امام ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن غریب ہے)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2053 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

cupping

(1) The statement: "cupping": In Al-Alamgiriyyah: Cupping is recommended for everyone. Thus, it is stated in Al-Zahiriyyah. Cupping after the middle of the month on Saturday is very good and beneficial, and it is disliked before the middle of the month. Thus, it is stated in Al-Fatawa al-Attabiyyah.

Note 1

قوله

(١) قوله: والحجامة: قال في (العالمكيرية): وتستحب الحجامة لكل واحد. كذا في (الظهيرية). والحجامة بعد نصفالشهر يوم السبت حسن نافع جدا، ويكره قبل نصف الشهر، كذا في (الفتاوى العتابية).