Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Medicine and Healing Charms

Hadith 4433

(باب الکہانۃ ختم ہوا)

In this book

Current reading

Medicine and Healing Charms

(باب الکہانۃ ختم ہوا)

Zujajat al-Masabih 4433Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5975
سیدتنا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کاہنوں کے بارے میں دریافت کیا تو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ کچھ نہیں ہیں انہوں نے عرض کیا: یارسول اللہﷺ! یقیناً کبھی وہ ایسی چیز بیان کرتے ہیں جو سچ ہوتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ حق بات ہے جس کو جن اچک لیتا ہے اور اس کو اپنے دوست کے کان میں مرغی کے ڈالنے کی طرح ڈال دیتا ہے تو یہ لوگ اس میں سو سے زیادہ جھوٹ ملا دیتے ہیں۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5762 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2228b (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.