Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Medicine and Healing Charms

Hadith 4434

(باب الکہانۃ ختم ہوا)

In this book

Current reading

Medicine and Healing Charms

(باب الکہانۃ ختم ہوا)

Zujajat al-Masabih 4434Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5977
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ آسمان میں کسی امر کا فیصلہ فرماتا ہے تو فرشتے اس کے فرمان کو سن کر عاجزی سے اپنے پر پھیلا دیتے ہیں گویا (اس کی آواز) چٹان پر ایک زنجیر ہے یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہو جاتی ہے تو وہ (آپس) میں پوچھتے ہیں کہ تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا وہ کہتے ہیں: جو اس نے فرمایا ہے وہ حق فرمایا، اور وہ بالا ہے، تو اس کو چوری چھپے سننے والے اس طرح سن لیتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے اوپر ہوتے ہیں سفیان نے اپنی ہتھیلی سے اس طرح بیان کیا اور اس کو ترچھا کیا اور انگلیوں کو کشادہ کیا۔ اور وہ بات کو سن لیتا ہے تو اس کو اپنے نیچے والے کی طرف ڈال دیتا ہے پھر دوسرا اس کو اپنے نیچے والے کی طرف ڈال دیتا ہے یہاں تک کہ وہ اس کو جادوگر یا کاہن کی زبان پر ڈال دیتا ہے۔ بسا اوقات شعلہ اس کو یہ ڈالنے سے پہلے لگ جاتا ہے اور بسا اوقات وہ شعلہ کے لگ جانے سے پہلے اس کو ڈال دیتا ہے تو وہ اس کے ساتھ سو جھوٹ ملا دیتا ہے تو کہا جاتا ہے کیا اس نے ہم سے فلاں دن اس طرح اس طرح نہیں کہا تھا تو اس ایک بات کی وجہ سے جو آسمان سے سنی گئی تھی اس کی تصدیق کی جاتی ہے۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4800 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4701 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.