اردو
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہمارے پاس ابو موسیٰ آئے
اور فرمایا: کہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے میرے پاس حکم بھیجا کہ میں ان کے پاس آؤں تو میں ان کے دروازے پر
آیا اور تین مرتبہ سلام کیا، انہوں نے مجھے جواب نہیں دیا تو میں واپس ہو گیا۔ انہوں نے فرمایا: کس چیز نے تم کو
ہمارے پاس آنے سے روکا، تو میں نے کہا: میں آیا اور آپ کے دروازے پر تین مرتبہ سلام کیا، آپ حضرات نے
مجھ کو جواب نہیں دیا تو میں واپس ہوگیا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی
تین مرتبہ اجازت لے اور اس کو اجازت نہ دی جائے تو وہ واپس ہوجائے 1 پس عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اس پر
گواہی1 پیش کرو، ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو میں ان کے ساتھ اٹھا اور عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور گواہی دیا۔ (متفق علیہ)
امام طحاوی نے اپنی کتاب مشکل الآثار میں سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
سے اسی قصہ میں روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا: میں سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دروازے پر آیا
اور کہا: السلام علیکم کیا عبداللہ بن قیس آ سکتا ہے۔ پس مجھے اجازت نہیں ملی تو میں واپس ہو گیا۔
Qur’an-related source paragraphs
Allah, the Exalted, says: O you who have believed, do not enter houses other than your own houses until you ascertain welcome and greet their inhabitants. That is best for you; perhaps you will be reminded. And if you do not find anyone therein, do not enter them until permission has been given to you. And if it is said to you, “Go back,” then go back; it is purer for you. And Allah is Knowing of what you do. There is no blame upon you for entering houses not inhabited in which there is convenience for you. And Allah knows what you reveal and what you conceal. [An-Nur: 27–29]
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 6245 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2153a (unverified) 91% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (5)
Note 1
(1) His statement: “When one of you seeks permission three times and is not granted permission, let him return”: Scholars unanimously agree that seeking permission is legislated, and the evidences from the Qur’an and Sunnah clearly indicate that one should greet and seek permission three times, combining the greeting with seeking permission, as explicitly stated in the Qur’an. Our scholars and the majority differed on whether it is preferable to offer the greeting first and then seek permission or to seek permission before the greeting. For this reason, it is said in Ad-Durr al-Mukhtar: “When one comes to someone’s house, he must seek permission before greeting. If he enters, he greets first and then speaks. If it is an open space, he greets first and then speaks.” As stated in Al-Khaniyyah, Fatawa Qadi Khan, and Al-Alamgiriyyah. The majority said: “He offers the greeting first, saying, ‘Peace be upon you, may I enter?’” As cited in Radd al-Muhtar from Fusul al-‘Allami: “If he enters upon his family, he greets first and then speaks. If he comes to someone else, he seeks permission to enter three times, saying each time, ‘Peace be upon you, O people of the house, may so-and-so enter?’ He waits after each attempt for the time it takes for an eater, one performing ablution, or one praying four rak‘ahs to finish. If permission is granted, he enters; otherwise, he returns free of resentment or enmity. If he enters with permission, he greets first and then speaks if he wishes.” The well-known practice in the custom of the Shari‘ah is to prioritize the greeting in all cases. The second opinion is supported by the Hadith of Abu Musa and others, and the verse we recited allows for both precedence and deferral, similar to Allah’s statement: after a will that is bequeathed or a debt [An-Nisa: 11], which allows for precedence and deferral, and His statement: O Mary, be devoutly obedient to your Lord and prostrate and bow with those who bow [Aal-E-Imran: 43], which allows for precedence and deferral since bowing in prayer precedes prostration. The Imam Az-Zahid narrated from Ibn Abbas that the verse involves precedence and deferral, meaning “until you greet and ascertain welcome.” In Al-Kashshaf, it is noted that in Abdullah’s reading: “until you greet their inhabitants and ascertain welcome.” Since the conjunction “and” does not imply order, the verse’s meaning is: “until you greet their inhabitants and seek permission.” This is also in Ibn Mas‘ud’s codex. As noted in Sharh Muslim by An-Nawawi, Al-Khazin, Ad-Durr al-Mukhtar, Qadi Khan, Al-Alamgiriyyah, Radd al-Muhtar, At-Tafsir al-Ahmadiyyah, and Mushkil al-Athar.
Note 2
(2) His statement: “Provide evidence for it”: Al-Tayyibi said: “Some have used this Hadith to argue against relying on the report of a single narrator, but this is invalid, as scholars unanimously agree on the validity of acting upon the report of a single narrator, with abundant evidence from the actions of the Messenger of Allah (ﷺ), the Rightly Guided Caliphs, other Companions, and those after them, too numerous to count. Umar’s statement does not mean rejecting the report of a single narrator as such, but rather he feared people hastily attributing to the Prophet what he did not say, as innovators and liars do, or someone fabricating a Hadith for a specific case. He intended to close this door, not to doubt Abu Musa’s narration, as he is too noble to be suspected of narrating what the Prophet did not say. Evidence that Umar did not reject Abu Musa’s report as a single narration is that he asked him to bring another person to confirm the Hadith, knowing that the report of two is still considered a single narration, as is any number less than mutawatir. For anything short of mutawatir is a single narration.” As noted in Al-Mirqat and Sharh Muslim by An-Nawawi.
Note 1
(۱) قوله: إذا استأذن أحدكم ثلاثا فلم يؤذن له فليرجع : أجمع العلماء أن الاستئذان مشروع و تظاهرت به دلائل القرآن والسنة أن يسلم ويستأذن ثلاثا، فيجمع بين السلام والاستئذان، كما صرح به في القرآن، واختلف علماؤنا والجمهور في أنه هل يستحب تقديم السلام، ثم الاستئذان أو تقديم الاستئذان قبل السلام؟ لذلك قال في «الدر المختار»: وإذا أتى دار إنسان يجب أن يستأذن قبل السلام، ثم إذا دخل يسلم أولا، ثم يتكلم، ولو في فضاء يسلم أولا، ثم يتكلم. كذا في «الخانية». وفتاوى قاضي خان» و «العالمكيرية»: وقال الأكثرون: يقدم السلام، فيقول: سلام عليكم أدخل ؟ كما قال في رد المحتار» نقلا عن فصول العلامي: وإن دخل على أهله يسلم أولا ثم يتكلم، وإن أتى غيره يستأذن للدخول ثلاثا يقول في كل مرة: السلام عليكم يا أهل البيت أيدخل فلان؟ يمكث بعد كل مرة مقدار ما يفرغ الآكل والمتوضئ والمصلي بأربع ركعات، فإذا أذن له دخل، وإلا رجع سالما عن الحقد والعداوة، وإذا دخل بالإذن يسلم أولا، ثم يتكلم إن شاء، والمشهور في عرف الشريعة تقديم السلام في كل بالإذن يسلم أولا ثم يتكلم إن شاء. والمشهور في عرف الشريعة تقديم السلام في كل شيء حتى روي عن رسول الله ﷺ : السلام قبل الكلام، ويؤيد القول الثاني حديث أبي موسى وغيره، والآية التي تلونا على التقديم والتأخير كمثل ما في قوله عَزَّ وَجَلَّ: مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِي بِهَا أَوْ دَيْنِ (النساء: (۱۱) على التقديم والتأخير، وكمثل ما في قوله عَزَّ وَجَلَّ: ﴿يَا مَرْيَمُ أَقْتُنِي لِرَبِّكِ وَاسْجُدِى وَأَرْكَعِي مَعَ الرَّاكِعِينَ) (آل عمران :(٤٣) على التقديم والتأخير؛ لأن الركوع في الصلاة قبل السجود فيها، ونقل الإمام الزاهد عن ابن عباس إن في الآية تقديمها وتأخيرا، يعني حتى تسلموا وتستأنسوا. وفي «الكشاف»: وفي قراءة عبد الله: «حَتَّى تُسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهَا وَتَسْتَأْذِنُوْا». ولأن الواو لا يفيد ترتيبا، فتقدير الآية: حتى تسلموا على أهلها وتستأذنوا ، وكذا هو في مصحف ابن مسعود. التقطته من شرح مسلم للنووي و الخازن» و«الدر المختار» و «قاضي خان» و «العالمكيرية» و«رد المحتار) و التفسيرات الأحمدية» و«مشكل الآثار».
Note 2
(۲) قوله : أقم عليه البيئة وقال الطيبي : تعلق بهذا الحديث من يقول: لا يحتج بخبر الواحد، وهو باطل؛ فإنهم أجمعوا على الاحتجاج بخبر الواحد، ووجوب العمل به، ودلائله من فعل رسول الله الله والخلفاء الراشدين وسائر الصحابة ومن بعدهم أكثر من أن يحصر ، وأما قول عمر الله هذا فليس معناه رد خبر الواحد من حيث هو خبر واحد، ولكن خاف مسارعة الناس إلى القول على النبي بما لم يقل، كما يفعله المبتدعون والكذابون، وكذا من وقع له قضية وضع فيها حديثا على النبي ، فأراد سد الباب لا شكا في رواية أبي موسى؛ لأنه أجل من أن يظن به أن يحدث عن النبي ﷺ ما لم يقل، ومما يدل على أن عمر الله لم يَرُدَّ خبر أبي موسى؛ لكونه خبر واحد أنه طلب منه إخبار رجل آخر حتى يعمل بالحديث، ومعلوم أن خبر الاثنين خبر واحد، وكذا ما زاد حتى يبلغ التواتر؛ لأن ما لم يبلغ التواتر فهو خبر واحد. التقطته من المرقاة» و«شرح مسلم للنووي.
Note 1
1 قوله: اذا استأذن احدكم ثلاثا فلم يؤذن له فليرجع (جب تم میں سے کوئی تین مرتبہ اجازت طلب کرے اور اس کو اجازت نہ دی جائے تو وہ واپس ہوجائے) علماء کا اس بات پر اجماع ہے کہ اجازت طلب کرنا شرعی حکم ہے۔ اور اس کے دلائل قرآن مجید، سنت اور اجماع امت سے بکثرت آئے ہیں۔ سنت یہ ہے کہ قرآن کریم کی صراحت کے مطابق سلام اور استئذان کو جمع کرے اس طرح کہ سلام کرے اور تین مرتبہ اجازت لے، ہمارے علماء اور جمہور کا اس بارے میں اختلاف ہے کہ آیا سلام کو مقدم کرنا پھر اجازت لینا مستحب ہے یا اجازت لینے کو مقدم کرنا پھر سلام کرنا ہے؟ تو کہا گیا کہ اجازت طلب کرنے کو مقدم رکھے اور کہے ”کیا میں اندر آسکتا ہوں؟ سلام علیکم“ جیسا کہ آیت میں استئذان کو سلام پر مقدم کیا گیا ہے۔ اسی لئے صاحب درمختار نے کہا ہے کہ جب کسی انسان کے گھر آئے تو ضروری ہے کہ سلام سے پہلے اجازت طلب کرے، پھر جب داخل ہوتو پہلے سلام کرے پھر گفتگو کرے اگر وہ کھلے مقام میں ہو تو پہلے سلام کرے پھر گفتگو کرے۔ (خانیہ، فتاوی قاضی خان، عالمگیری) اکثر علماء نے کہا: پہلے سلام کرے اس طرح کہ ”سلام علیکم کیا میں آسکتا ہوں“ کہے جیسا کہ صاحب درالمختار نے فصول العمادی سے نقل کرتے ہوئے فرمایا ہے۔ اگر وہ اپنے اہل خانہ کے پاس آئے تو پہلے سلام کرے پھر گفتگو کرے اور اگر وہ دوسروں کے گھر جائے تو اندر جانے کے لئے تین مرتبہ اجازت طلب کرے اور ہر مرتبہ یوں کہے ”السلام علیکم یا اهل البيت“ (اے اہل خانہ تم پر سلام ہو) کیا فلاں اندر آسکتا ہے اور ہر مرتبہ اتنی مقدار ٹھہرے کہ جس میں کھانے والا اور وضو کرنے والا اور چار رکعت نماز پڑھنے والا اپنے کام سے فارغ ہوجائے اور اگر اس کو اجازت مل جائے تو اندر داخل ہو ورنہ لوٹ جائے، اور کینہ وعداوت نہ رکھے، اگر اجازت لے کر داخل ہو تو پہلے سلام کرے پھر اگر چاہتا ہے تو گفتگو کرے۔ شریعت کے عرف میں یہ بات مشہور ہے کہ ہر چیز میں سلام کو مقدم کرے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے ”السلام قبل الكلام“ گفتگو سے پہلے سلام ہے۔ اور دوسرا قول (سلام ثم اجازت) کی تائید سیدنا ابو موسی رضی اللہ تعالی عنہ اور دوسروں کی حدیث شریف سے ہوتی ہے اور وہ آیت جس کو ہم نے ذکر کیا ہے اس میں تقدیم وتاخیر ہے جس طرح اللہ بزرگ وبرتر کے اس ارشاد میں ہے ”مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِى بِهَا أَوْ دَيْنٍ“ (اس وصیت کے بعد جو کی جاتی ہے یا قرض کے بعد) اس میں تقدیم وتاخیر ہے۔ اور اسی طرح اللہ بزرگ وبرتر کے اس ارشاد میں ہے ”يَا مَرْيَمُ اقْنُتِى لِرَبِّكِ وَاسْجُدِى وَارْكَعِى مَعَ الرَّاكِعِينَ“ (اے مریم اپنے پروردگار کی فرمان برداری کرتی رہو اور (اس کی جناب میں) سجدہ کیا کرو، رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو) اس میں بھی تقدیم وتاخیر ہے، کیونکہ نماز میں رکوع سجدہ سے پہلے ہوتا ہے۔ امام زاہدی نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے نقل کیا ہے کہ آیت میں تقدیم وتاخیر ہے یعنی حتی تسلموا و تستأنسوا (یہاں تک کہ تم سلام کرو اور اجازت طلب کرو) اور کشاف میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ کی قرأت میں ہے حتی تسلموا علی اهلها وتستأذنوا (جب تک کہ ان کے رہنے والوں کو سلام (نہ) کرلو اور ان سے اجازت حاصل (نہ) کرلو)۔ اور یہ اس لئے بھی کہ ”واو“ ترتیب کا فائدہ نہیں دیتا ہے، تو آیت کی تقدیر (اس طرح) ”حتی تسلموا علی اهلها و تستأذنوا“ ہے (یہاں تک کہ تم گھر والوں کو سلام کرو اور اجازت طلب کرو)۔ اور اسی طرح سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ کے مصحف میں ہے (ماخوذ از شرح مسلم نووی، خازن، درمختار، قاضی خان، عالمگیری، ردالمحتار، تفسیرات احمدیہ مشکل الآثار)۔ 1 قوله: اقم عليه البينة (تم اس پر گواہی پیش کرو) بیہقی نے کہا: اس حدیث شریف سے ان لوگوں نے سہارا لیا ہے جو کہتے ہیں کہ خبر واحد سے استدلال نہیں کیا جا سکتا اور ان کا یہ کہنا باطل ہے، کیونکہ تمام علماء نے خبر واحد کے ذریعہ استدلال کرنے اور اس پر عمل کے واجب ہونے پر اتفاق کیا ہے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل اور خلفاء راشدین اور دیگر صحابہ کرام اور ان کے بعد والے حضرات کے افعال سے اس کے دلائل شمار کئے جانے سے کہیں زیادہ ہیں۔ اب رہا حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ فرمانا (تم اس پر گواہی پیش کرو) تو اس کے معنی یہ نہیں ہیں کہ خبر واحد، خبر واحد ہونے کی حیثیت سے قابل رد ہے، لیکن آپ نے اندیشہ کیا کہ لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایسے قول منسوب کرنے میں سبقت کریں گے جو آپ نے نہیں فرمایا: جیسا کہ بدعتی اور کذاب لوگوں نے کیا ہے، اور اسی طرح ان لوگوں نے جن کے لئے کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو وہ اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی حدیث گھڑ لئے تو آپ نے یہ عمل سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں شک کرکے نہیں کیا، بلکہ اس سے سد باب کا ارادہ فرمایا کیونکہ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس بات سے بہت بلند ہیں کہ ان کے بارے میں یہ گمان کیا جائے کہ وہ کوئی ایسی بات بیان کریں گے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی ہے۔ اور اس کے منجملہ دلائل کے یہ ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث کو خبر واحد ہونے کی وجہ سے رد نہیں فرمایا، (بلکہ) آپ نے ان سے ایک اور صاحب کی روایت کو طلب کیا تاکہ حدیث شریف پر عمل کیا جائے اور یہ بات معلوم ہے کہ دو اور دو سے زائد اشخاص کی خبر تواتر کو پہنچنے تک خبر واحد ہے کیونکہ جو حد تواتر کو نہ پہنچے وہ خبر واحد ہی ہے۔ (ماخوذ از مرقات، شرح مسلم نووی) 1 قوله: يستأذن الرجل على كل من يحرم عليه النظر الى عورته (جس کسی کے ستر کو دیکھنا حرام ہے اس کے پاس داخلے کے لئے آدمی کو اجازت لینا چاہئے)۔ اگرچہ وہ اس کے محارم سے ہوں اپنی بیوی اور باندی کے پاس جانے کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں ”تعلیق ممجد“ میں اسی طرح ہے اور فتاویٰ عالمگیری میں ہے کہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ اور امام ابو یوسف رحمہما اللہ سے مروی ہے کہ ماں، بیٹی اور بہن کے پاس بغیر اجازت نہ جائے البتہ اپنی بیوی کے پاس سلام کرے گا اور اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ (تاتارخانیہ)۔ 2 قوله: فان ذلك له اذن (تو یہ اس کے لئے اجازت ہے) صاحب ردالمحتار نے فصول الاساطی سے نقل کرتے ہوئے فرمایا ہے: اس کو اجازت لینے کی ضرورت نہیں جس کی طرف صاحب خانہ نے قاصد بھیجا ہے۔ 3 قوله: فاستاذنوا فاذن لهم الخ (اور اجازت طلب کئے تو آپ نے ان کو اجازت دی) صاحب مرقات نے اس حدیث کے درمیان اور مذکورہ بالا حدیث شریف (جب تم میں سے کسی کو بلایا جائے اور وہ قاصد کے ساتھ آئے تو یہ اس کے لئے اجازت ہے) کے درمیان تطبیق دیتے ہوئے فرمایا ہے: کہ اہل صفہ قاصد کے بعد آئے تھے تو ان کو ازسرنو اجازت کی ضرورت ہوئی، یا کمال ادب اور حیاء کی بناء پر انہوں نے ازسرنو اجازت طلب کی، یا وہاں کوئی ایسی چیز تھی جو اس کے متقاضی تھی، یا ان تک مذکورہ حدیث پہنچی نہیں تھی یا یہ ارشاد ان کے اس عمل کے بعد کا ہے۔ اتنے سارے احتمالات ہیں اور اللہ تعالیٰ ہی حقیقت حال کو بہتر جانتا ہے۔ 4 قوله: اذنك علي ان ترفع الحجاب الخ (میرے پاس داخلے کے لئے تمہارے لئے اجازت یہ ہے کہ تم پردہ ہٹاؤ) اس میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی عظیم منقبت اور بہت تعریف ہے، اور یہ صرف آپ رضی اللہ عنہ کے زیادہ خدمت گزار اور ہمیشہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت مبارکہ میں رہنے کی وجہ سے ہے؛ کیونکہ آپ نعلین، مسواک، وضو کے پانی کا برتن اور جائے نماز بردار تھے پس ان کے لئے مبارک ہے پھر مبارک ہے۔۔۔۔ بقیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔باقی رہا، اور اس میں آپ کے بزرگی کی بدولت ہے، اور آپ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت اور راز دار کے درجہ میں تھے اور اس کے یہ معنی نہیں ہے کہ ہر حالت میں وہ حضورﷺ کے پاس داخل ہوتے تھے۔ اور یہ بھی نہیں کہ آپ کے ازواج مطہرات اور محارم کے پاس بھی داخل ہوتے تھے۔ امام نووی نے کہا: اس میں داخلہ کی اجازت لینے میں کوئی علامت کے مقرر کرنے پر جواز کی دلیل ہے تو جب امیر، قاضی یا ان دونوں کے سوا اپنے دروازہ سے پردہ ہٹانے کو عام لوگوں کے لئے، یا کسی خاص جماعت یا کسی خاص شخص یا ⟦?⟧ کے لئے اجازت کی علامت قرار دے یا اس کے سوا کوئی اور علامت مقرر کرے تو اس پر اعتماد کرنا اور بغیر اجازت لئے کے داخل ہونا جائز ہے۔(مرقات)۔ 1 قولہ: فدقت الباب الخ (میں نے دروازہ پر دستک دی) صاحب ردالمحتار نے فصول العمادی سے نقل کرتے ہوئے کہا: جب گھر میں سے آواز دی جائے دروازہ پر کون ہیں تو انا (میں ہوں) نہ کہے کیونکہ یہ جواب نہیں ہے، بلکہ وہ یوں کہے کیا فلاں شخص اندر آ سکتا ہے؟ پس اگر کہا جائے ”نہیں“ تو وہ صاف دل کے ساتھ لوٹ جائے۔ 2 قولہ: و ذلك ان الدور لم يكن يومئذ عليها ستور الخ (اور یہ اس لئے کہ اس وقت گھروں میں پردے نہیں ہوتے تھے) اس کا مطلب یہ ہے کہ جب وہاں دروازہ ہو یا ایسا کوئی پردہ ہو جس سے اندر نظر پڑنے سے رکاوٹ ہوتی ہو تو سامنے کھڑے ہونے میں کوئی حرج نہیں، لیکن ہٹ کر ٹھہرنا بہتر ہے، کیونکہ اس میں اصل سنت رعایت کی ہے اور اس لئے بھی کہ بعض دفعہ دروازہ کھولنے یا پردہ ہٹانے کے وقت کچھ اندر کی چیزیں نظر آ جاتی ہیں اور یہ اہل دانش پر مخفی نہیں ہے۔(مرقات)۔ 1قولہ: قال نعم (فرمایا: ہاں!) امام نووی نے کہا کہ مصافحہ کرنا بغیر کسی قید کے متفق علیہ سنت ہے۔ اور مصافحہ کے حکم عام سے اجنبی عورت اور خوبصورت بے ریش لڑکے کو مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ (عمدۃ القاری) صاحب تلخیص مجد نے کہا: صاحب بدایہ وغیرہ نے ذکر کیا ہے کہ عورتوں سے مصافحہ جائز نہیں ہے، جب کہ وہ مشتہات ہوں۔ اب رہا اگر وہ بوڑھی غیر مشتہات ہوں یا آدمی عمر رسیدہ بزرگ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ اس میں فتنہ کا اندیشہ نہیں ہے۔ 2قولہ: اينحني له؟ قال لا (کیا وہ اس کے لئے جھکے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں) صاحب عرف شذی نے کہا: ادباً ملاقات کے وقت جھکنا تو وہ مکروہ تحریمی ہے جیسا کہ احناف کے فتاویٰ میں ہے۔ 1قولہ: فيتصافحان الا غفر لهما (اور مصافحہ کرتے ہیں، الخ) صاحب درمختار نے کہا: مصافحہ کرنا جائز ہے اس لئے کہ وہ قدیم متواتر سنت ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے مسلمان بھائی سے مصافحہ کرے اور اس کے ہاتھ کو حرکت دے تو اس کے گناہ جھڑ جاتے ہیں“ مصنف علیہ الرحمہ کا درر، کنز، وقایہ، نقایہ، مجمع اور ملتقی وغیرہ کتب کی اتباع میں مصافحہ کو مطلقاً رکھنا، اس کے مطلق جائز ہونے کا فائدہ دے رہا ہے اگرچہ وہ عصر کے بعد ہو اور فقہاء کا قول کہ یہ بدعت ہے، مراد بدعت حسنہ ہے، جیسا کہ امام نووی نے اپنی کتاب ”اذکار“ میں اور دوسروں نے دیگر کتب میں بیان کیا ہے۔ اور شارح مجمع نے ان سے (امام نووی سے) جو نقل کیا ہے کہ ”مصافحہ فجر اور عصر کے بعد کوئی چیز نہیں ہے“ اس کو تطبیق دینے کے لئے اسی پر محمول کیا جائے گا، پس تم اس پر غور کرو! انتہی۔ اور مرقات میں ہے کہ امام نووی نے فرمایا: جان لو! کہ مصافحہ ہر ملاقات کے وقت سنت اور مستحب ہے اور لوگوں میں فجر اور عصر کے بعد جو عادت چل پڑی ہے اس حیثیت سے صورت پر شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے لیکن اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے کیونکہ اصل میں مصافحہ سنت ہے۔ اور لوگوں کا بعض حالتوں میں اس کی پابندی کرنا اور بہت سی حالتوں میں اس میں کوتاہی کرنا اس بعض کو شریعت میں جائز مصافحہ سے خارج نہیں کرتا اور یہ بدعت مباح کی قبیل سے ہے۔ اھ۔ اور یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ امام (نووی) کے کلام میں ایک قسم کا تناقض ہے اس لئے کہ بعض اوقات میں سنت ادا کرنے کو بدعت سے موسوم نہیں کیا جاتا، باوجود یہ کہ مذکورہ دونوں اوقات میں لوگوں کا یکمل شریعت کے مستحب طریقہ پر نہیں ہے، کیونکہ شرعی مصافحہ کا محل پہلی ملاقات ہے اور بھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک جماعت بغیر مصافحہ کے باہم ملاقات کرتی ہے اور بات چیت علمی مذاکرہ وغیرہ میں بہت دیر تک وہ ساتھ رہتے ہیں، پھر جب وہ نماز پڑھتے ہیں تو آپس میں مصافحہ کرتے ہیں، تو یہ سنت مشروع کی قبیل سے کہاں ہے اور اسی لئے ہمارے بعض علماء نے صراحت کی ہے کہ وہ اس وقت مکروہ ہوگا اور وہ بری بدعتوں میں سے ہے ہاں اگر کوئی مسجد میں داخل ہوا اور لوگ نماز میں ہوں یا اس کو شروع کرنے کا ارادہ کر رہے ہوں تو فارغ ہونے کے بعد اگر وہ ان سے مصافحہ کرے لیکن اس شرط پر کہ سلام مصافحہ سے پہلے ہو تو یہ بلا شبہ جملہ مسنون مصافحہ سے ہے لیکن اس کے باوجود جب کوئی مسلمان مصافحہ کے لئے اپنا ہاتھ بڑھائے تو اس سے ہاتھ کھینچ کر بے رخی کرنا مناسب نہیں ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے جو تکلیف ہوتی ہے وہ ادب کی رعایت سے بڑھ کر ہے، اس کا حاصل یہ ہے کہ ایسے وقت مشروع طریقہ کے مطابق مصافحہ سے ابتداء کرنا جب کہ بطور تبرک نہ ہو مکروہ ہے اگرچہ کہ اس سے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس میں بدعت پر ایک قسم کی اعانت ہے۔ 1 قولہ: فالتزمه و قبل مابين عينيه (گلے لگا لیا اور ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا) صاحب ہدایہ نے کہا ہے کہ مرد کا مرد کے منہ کو یا اس کے ہاتھ کو یا اس کی کسی بھی چیز کو بوسہ دینا مکروہ ہے۔ امام طحاوی نے ذکر کیا ہے کہ یہ امام اعظم ابوحنیفہ اور امام محمد رحمہما اللہ تعالیٰ کا قول ہے اور امام ابو یوسف رحمۃ اللہ نے فرمایا کہ بوسہ دینے یا گلے ملنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ روایت میں آیا ہے کہ سیدنا جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جس وقت حبشہ سے آئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو گلے لگا لیا اور ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔ اور طرفین کی دلیل یہ روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مکامعہ یعنی معانقہ سے اور مکاعمۃ یعنی بوسہ لینے سے منع فرمایا ہے۔ اور امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ نے جو روایت کیا ہے اس کو تحریم سے پہلے کے حکم پر محمول کیا جائے گا۔ فقہاء نے کہا ہے کہ معانقہ میں اختلاف اس صورت میں ہے جب کہ وہ صرف ایک تہہ بند میں ہو۔ اب رہا اگر اس پر قمیص یا جبہ ہو تو بالاتفاق اس میں کوئی حرج نہیں اور یہی بات صحیح ہے۔ الحاصل کتاب ”عنایہ“ میں ہے: شیخ ابو منصور نے احادیث کے درمیان تطبیق دی ہے اور کہا کہ ممانعت کی وہ صورت مکروہ ہے جو شہوت کے طور پر ہو اور اس کو مصنف نے ”فی ازار واحد“ (ایک تہہ بند میں ہونا) سے تعبیر کیا ہے، کیونکہ یہ ایسا سبب ہے جو شہوت کا باعث ہوتا ہے۔ اب رہا نیکی اور اکرام کے طور پر ہو جیسا کہ اس پر ایک ہی قمیص ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ ردالمحتار۔ 2 قولہ: و قبل ما بين عينيه (اور ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ لیا) صاحب درمختار نے کہا ہے کہ بوسہ کی پانچ قسمیں ہے: (1) بوسۂ محبت اولاد اور اخیار کو بوسہ دینا (2) بوسۂ رحمت اپنے والدین کے سر کو بوسہ دینا (3) بوسۂ شفقت اپنے بھائی کی پیشانی کو بوسہ دینا (4) بوسۂ شہوت اپنی بیوی یا باندی کے منہ کو بوسہ دینا (5) بوسۂ تحیت مسلمانوں کے ہاتھ کو بوسہ دینا۔ اور بعض علماء نے بوسۂ عبادت ”حجر اسود کو بوسہ دینا“ کا اضافہ کیا ہے (جوہرہ نیرہ) میں کہتا ہوں کہ حج کے بیان میں کعبہ کی چوکھٹ کو بوسہ لینے کا۔۔۔ بقیہ اگلے صفحہ پر۔۔ ۔۔۔ باقی۔ یہ ذکر گزر چکا اور کتاب ”قنیہ“ کے ”باب مايتعلق بالمقابر“ میں ہے کہ مصحف (قرآن) کو بوسہ لینا بدعت کہا گیا لیکن سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ ہر صبح مصحف کو لیتے اور اس کو بوسہ دیتے تھے اور فرماتے کہ یہ میرے رب کا عہد ہے اور میرے رب و عزوجل کا منشور ہے۔ اور سیدنا عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ مصحف کو بوسہ دیتے اور اس کو اپنے چہرے پر پھیرتے تھے۔ 1؎ قولہ: فنقبل يد رسول الله صلى الله عليه وسلم ورجله (ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک اور پائے مبارک کو بوسہ دینے لگے) صاحب ”درمختار“ نے کہا ہے کہ اگر کسی عالم یا زاہد سے خواہش کی جائے کہ اس کی طرف وہ اپنا پیر دے اور اس کا بوسہ لینے کا موقع دے تو وہ اس کو قبول کرے۔ اھ۔ حاکم کی حدیث میں ایسا ہی ہے۔ (ردالمحتار)۔ 2؎ قولہ: مرحبا بالراكب المهاجر (خوش آمدید ایسے سوار کے لئے جو ہجرت کرکے آرہا ہے) ”مرقات“ میں ہے کہ اس میں اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والے کا یوں اور گا استقبال کرنا سنت ہے۔ 1 قولہ: قوموا الی سیدکم (تم اٹھو اور اپنے سردار کی طرف جاؤ) صاحب ”ردالمحتار“ نے کہا: قیام جائز ہے، بلکہ آنے والے کے لئے تعظیم کی خاطر کھڑے ہونا مستحب ہے یعنی بشرطیکہ وہ تعظیم کے مستحق لوگوں میں سے ہو۔ صاحب ”قنیہ“ نے کہا ہے کہ مسجد میں بیٹھے ہوئے شخص کا اس کے پاس آنے والے شخص کی تعظیم کے لئے یا قرآن پڑھنے والے شخص کا آنے والے کی تعظیم کے لئے اٹھنا مکروہ نہیں ہے۔ جب کہ وہ تعظیم کے مستحق لوگوں میں سے ہو۔ اور ”مشکل الآثار“ میں ہے کسی دوسرے کے لئے اٹھنا مکروہ لعینہ نہیں ہے۔ درحقیقت جس کے لئے اٹھ رہے ہیں وہ اس اٹھنے کو پسند کرتا ہے تو یہ مکروہ ہے اور مکروہ نہیں ہے اس شخص کے لئے قیام جس کے لئے قیام نہیں کیا جاتا ہے۔ ابن وہبان نے کہا: میں کہتا ہوں کہ ہمارے زمانے میں اس کو یعنی قیام کو مستحب قرار دیا جانا مناسب ہے کیونکہ اس کا ترک کرنا کینہ، بغض اور دشمنی کو پیدا کرتا ہے، خاص طور پر اس مقام پر جہاں قیام کا رواج ہو۔ اور اس پر جو وعید وارد ہوئی ہے وہ اس شخص کے حق میں ہے جو اپنے سامنے کھڑا رہنے کو پسند کرتا ہو۔ جیسا کہ ترک اور عجمی لوگ کرتے ہیں۔ اھ میں کہتا ہوں: عنایہ وغیرہ میں حضرت شیخ حکیم ابوالقاسم سے جو عمل منقول ہے اس سے اس کی تائید ہوتی ہے کہ جب ان کے پاس ایک مالدار آتا تو وہ اس کے لئے کھڑے ہوتے اور اس کی تعظیم کرتے اور فقراء و طالبان علم کے لئے نہیں اٹھتے تھے، تو ان سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: مالدار مجھ سے تعظیم کی امید رکھتا ہے، اگر میں اس کو ترک کروں تو اس کو تکلیف ہوگی۔ اور فقراء و طلبہ صرف سلام کے جواب اور ان کے ساتھ علمی گفتگو کی خواہش رکھتے ہیں، اس کی تمام تفصیل رسالہ شرنبلالی میں ہے۔ 1 قولہ: لا تقوموا كما يقوم الاعاجم (تم عجمیوں کی طرح مت کھڑے رہو) صاحب مرقات نے کہا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ وہ مجسموں کی طرح ٹھہرے ہوئے تھے تو آپ ﷺ نے ان کو اس سے منع فرمایا اور مقصود میں مبالغہ کے لئے اس کو مطلق قیام سے تعبیر فرمایا یا قیام سے وقوف (ٹھہرے رہنا) مراد ہے۔ 1 قولہ: نهى النبي صلى الله عليه وسلم ان يمسح الرجل يده بثوب من لم يكسه (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص اپنا ہاتھ اس شخص کے کپڑے سے پونچھے جو اس نے اس کو نہیں پہنایا ہے) یعنی آپ نے اجنبی شخص کی دستی سے اپنا ہاتھ پونچھنے سے منع فرمایا یا وہ اپنی دستی سے پونچھے جس کو اس کے غلام یا بیٹے نے اس کو تحفہ دیا ہے۔ اور راجح قول یہ ہے کہ کپڑے کا مالک جب راضی ہو تو اس کے لئے یہ جائز ہے۔ اور اسی طرح جب اس کو یہ معلوم ہو کہ کوئی شخص اپنی خوش دلی کے ساتھ جگہ سے اٹھا ہے تو اس کے بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ”تَفَسَّحُوْا فِى الْمَجَالِسِ“ (مجلس میں کشادگی پیدا کرو) سے ثابت ہوتا ہے۔ اور اسی طرح اللہ سبحانہ کے اس ارشاد سے ”وَاِذَا قِيْلَ انْشُزُوْا فَانْشُزُوْا“ (اور جب کہا جائے ”اٹھ جاؤ“ تو اٹھ جاؤ۔ سورہ مجادلہ آیت، 11)۔ اور اس کے جملہ دلائل کے یہ حدیث شریف ہے کہ ”جانور کا سینہ (اس کے سامنے کا حصہ) اس کے مالک کے زیادہ لائق ہے مگر جب وہ اجازت دے“ اور فروعی مسائل میں اس جیسی بہت مثالیں ہیں جیسا کہ ”باب امام الجنازۃ“ میں ہے۔ پس صحابی کا بیٹھنے سے رک جانا یا تو اس آدمی کی رضا مندی میں شک کی وجہ سے تھا کہ وہ کسی کے حکم دینے سے اٹھا ہو، یا حیاء کے سبب سے اٹھا ہو۔ یا ان کا اس میں نہ بیٹھنا احتیاط اور تقویٰ کی وجہ سے یا یہ کہ انہوں نے حدیث شریف کو اطلاق پر محمول کیا ہو۔ (مرقات)۔ 2 قولہ: ثم رجع اليه فهو احق به (پھر وہ اس کی طرف پلٹ کر آئے تو وہ اس کا زیادہ حقدار ہے) صاحب مرقات نے کہا: ظاہر یہ ہے کہ جب وہ اس جگہ میں کوئی چیز نہ چھوڑے تو مباح کے اپنے اصل کی طرف لوٹ آنے کی وجہ سے اس کی خصوصیت باطل ہو جائے گی۔ اور اس کے بعد آنے والی حدیث اس پر دلالت کر رہی ہے ”حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف فرما ہوتے پھر اٹھنے اور واپس آنے کا ارادہ فرماتے تو اپنے نعلین مبارک اتار دیتے۔ الحدیث۔ 1 قولہ: لا يحل لرجل ان يفرق بين اثنين الا باذنهما (کسی شخص کے لئے حلال نہیں ہے کہ وہ دو آدمیوں کے درمیان فرق ڈالے) صاحب بذل المجهود نے کہا: حدیث شریف کا مفہوم یہ ہوسکتا ہے کہ وہ دونوں کے درمیان بیٹھ کر فرق نہ ڈالے جب کہ بہت زیادہ کشادگی نہ ہو، کیونکہ جب وہ ان دونوں کے درمیان حائل ہوگا تو وہ ان کے لئے تنگی اور تکلیف کا باعث ہوگا یا اس کے معنی یہ ہیں کہ جب ان کے درمیان الفت ومحبت ہو اور وہ دونوں آہستہ گفتگو کررہے ہوں تو وہ ان دونوں کے درمیان بیٹھنے کی وجہ سے خلل انداز ہوگا۔ 1 قولہ: علی یسارہ الخ (اپنے بائیں پہلو کے بل ایک تکیہ پر ٹیک لگائے ہوئے دیکھا) صاحب مرقات نے کہا کہ یہ ایک امر واقع کا بیان ہے اس کو حالت سے مقید کرنے کے لئے نہیں ہے لہذا تکیہ پر دائیں جانب ہو یا بائیں جانب ٹیک لگانا درست ہے۔ 2 قولہ: ملعون علی لسان محمد صلی الله عليه وسلم الخ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے وہ شخص لعنتی ہے جو حلقہ کے درمیان بیٹھے) اس کی دو طرح سے تاویل کی جاتی ہے ایک یہ ہے کہ وہ لوگوں کے کسی حلقہ میں آئے اور ان کی گردنوں کو پھلانگ کر ان کے درمیان بیٹھ جائے، جہاں مجلس ختم ہوتی ہے وہاں نہ بیٹھے اور دوسری تاویل یہ ہے کہ وہ حلقہ کے وسط میں بیٹھے، لوگوں کے درمیان حائل ہو جائے اور ایک دوسرے کے مابین حجاب بن جائے جس کی وجہ سے ان کو تکلیف ہوتی ہو۔ تورپشتی نے کہا: اللہ ہی بہتر جانتا ہے اس سے وہ مسخر شخص مراد ہے جو خود کو تمسخر کے مقام کھڑا کرلے تاکہ لوگوں کے درمیان ہنسانے والا بن جائے اور وہ لوگ ہیں جو اس کی روش پر چلتے ہیں جو دکھاوے اور شعبدہ بازی کے ذریعہ پیٹ بھرتے ہیں۔ (مرقات) 1 قولہ: هذه ضجعة يبغضها الله (یہ ایسا لیٹنا ہے جس کو اللہ تعالیٰ ناپسند فرماتا ہے) کیونکہ سینہ اور چہرہ کو جو کہ اشرف اعضاء سے ہے حالت سجدہ کے سوا زمین پر رکھ کر ان کو ذلیل کرنا ہے، یا یہ کہ اس طرح لیٹنا لوطؑ کے لئے لیٹنے کی طرح ہے۔ اور ان سے مشابہت اختیار کرنا برا ہے۔ (مرقات) فتاویٰ عالمگیری میں ہے اگر اس کا پیٹ بھرا ہوا ہے اور اس کو پیٹ میں تکلیف کا اندیشہ ہے تو اپنے پیٹ کے نیچے تکیہ رکھ کے اور اس پر سو جانے میں کوئی حرج نہیں میں کہتا ہوں یہ حدیث اس کے منافی نہیں ہے کیونکہ ملا علی قاری رحمہ اللہ الباری نے مرقات میں کہا ہے: ہو سکتا ہے کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام پر اس کا عذر واضح نہ ہوا ہو یا اس لئے بھی کہ تکلیف دور کرنے کی خاطر پیروں کو دراز کئے بغیر زانوں پر لیٹنا اس کے لئے ممکن تھا۔ واللہ اعلم