اردو
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی سایہ میں ہو پھر سایہ اس سے ہٹ جائے اور اس کا بعض حصہ دھوپ میں اور
بعض حصہ سایہ میں ہو جائے تو وہ اٹھ جائے۔ (ابوداؤد)۔
اور ان ہی سے روایت ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا: جب تم میں کا کوئی سایہ میں ہو
اور وہ سایہ اس سے ہٹ جائے تو چاہئے کہ وہ اٹھ جائے، کیونکہ وہ شیطان کی مجلس ہے، اسی طرح معمر نے
اس کو موقوفاً روایت کیا۔ (شرح السنہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4821 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.