اردو
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو غیبت1 کیا ہے وہ (صحابہ) عرض کئے: اللہ اور اس کے رسول خوب
جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تمہارا اپنے بھائی کو ایسی چیز سے ذکر کرنا جسکو وہ ناپسند کرتا ہے
عرض کیا گیا آپ کیا فرماتے ہیں اگر میرے بھائی میں وہ چیز موجود ہو جو میں بول رہا ہوں؟
تو آپ نے فرمایا: اگر اس میں وہ چیز موجود ہو، جو تم بول رہے ہو تو تم نے اسکی غیبت کی، اور
اگر اس میں وہ چیز نہ ہو جو تم کہتے ہو تو تم نے اس پر تہمت (بہتان) لگائی۔ (مسلم)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: جب تم اپنے بھائی کی
وہ چیز کہو جو اس میں ہے تو تم نے اسکی غیبت کی اور جب تم وہ کہو جو اس میں نہیں ہے تو تم نے اس
پر تہمت لگائی۔ (شرح السنہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2589 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.