اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6282
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت
ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آنے کی اجازت طلب کی، حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا کی آواز بلند ہوتے سنا، جب داخل ہوئے تو ان کو پکڑ لیا تا کہ ان کو طمانچہ ماریں،
اور کہا: میں تم کو رسول اللہ ﷺ پر اپنی آواز بلند کرتے ہوئے نہیں دیکھوں گا۔ اور نبی اکرم ﷺ
ان کو روکنے لگے اور حضرت ابوبکر ناراض ہو کر چلے گئے۔ جس وقت حضرت ابوبکر چلے گئے نبی
اکرم ﷺ نے فرمایا: تم نے مجھے دیکھا میں کس طرح تم کو ان صاحب سے چھڑایا، راوی نے کہا:
حضرت ابوبکر چند دن رکے رہے پھر آپ آنے کی اجازت لئے تو ان دونوں کو پایا کہ وہ دونوں
صلح کئے ہوئے ہیں۔ تو دونوں سے کہا: مجھے بھی اپنی صلح میں داخل کرلو جس طرح اپنی لڑائی میں
داخل کئے تھے، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: بے شک ہم نے کرلیا، ہم نے کرلیا۔ (ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4999 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.