اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6369
انہی سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کے
پاس کسی مسلم بھائی کی غیبت کی جائے اور وہ اس کی نصرت و مدد کرنے پر قادر ہو اور وہ اس کی مدد کرے
تو اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی نصرت و مدد کرے گا اور اگر وہ اس کی نصرت پر قدرت رکھنے کے باوجود
وہ اس کی نصرت نہ کرے تو اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس سے اس کا مواخذہ کرے گا۔ (بغوی، شرح السنہ)