اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6417
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبرئیل کو
بلاتا ہے اور فرماتا ہے: یقیناً میں فلاں سے محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت کرو، حضور صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا: تو جبرئیل اس سے محبت کرتے ہیں پھر آسمان میں ندا کرتے ہیں اور کہتے ہیں
بیشک فلاں سے اللہ محبت کرتا ہے تو تم بھی اس سے محبت کرو، تو آسمان والے اس سے محبت کرنے
لگتے ہیں، پھر اس کے لئے زمین میں مقبولیت رکھ دی جاتی ہے اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو
ناپسند کرتا ہے تو جبرئیل کو بلاتا ہے اور فرماتا ہے: میں فلاں بندے کو ناپسند رکھتا ہوں تم بھی اسے ناپسند
کرو، حضرت فرماتے ہیں: پھر جبرئیل اس کو ناپسند کرنے لگتے ہیں اور آسمان والوں میں آواز لگاتے
ہیں کہ بیشک اللہ تعالیٰ فلاں کو ناپسند کرتا ہے تو تم بھی اسے ناپسند کرو! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا: وہ اسے ناپسند کرتے ہیں، پھر اس کے لئے نفرت کو زمین میں رکھ دیا جاتا ہے۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2637a (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.