اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6456
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ابوالہیثم بن تیہان سے فرمایا: کیا تمہارا کوئی خادم ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں تو آپ نے فرمایا:
جب ہمارے پاس کوئی قیدی آئے تو تم ہمارے پاس آؤ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں دو قیدی لائے گئے تو ابو الہیثم آپ کی خدمت میں آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان
میں سے کسی کو پسند کرلو، تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی آپ ہی میرے لئے پسند فرمائیں، پس
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس سے مشورہ طلب کیا جائے وہ امین ہے اس کو لے لو! کیونکہ
میں نے اس کو نماز پڑھتے دیکھا اور اس کے ساتھ نیک برتاؤ کی میری وصیت قبول کرو۔ (ترمذی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2369 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.