Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Etiquette

Hadith 4932

بَابُ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ ختم ہوا

In this book

Current reading

Etiquette

بَابُ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 4932Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6534Noor 6535
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کے بعد ہم میں خطبہ دیتے کھڑے ہوئے پس آپ نے قیام قیامت تک ہونے والی کسی چیز کو نہیں چھوڑا مگر اس کو بیان فرما دیا جس نے اس کو یاد رکھا یاد رکھا جو بھول گیا بھول گیا۔ آپ نے جو ارشاد فرمایا: اس میں یہ بات بھی تھی کہ دنیا میٹھی اور ہری بھری ہے اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں خلیفہ بنانے والا ہے اور وہ دیکھنے والا ہے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔ یاد رکھو! تم دنیا سے بچو اور تم عورتوں سے بچو اور آپ نے ذکر فرمایا کہ ہر دھوکہ باز کیلئے دنیا میں اس کی دھوکہ دہی کے بقدر بروز قیامت ایک جھنڈا ہوگا، حاکم کا عوام کو دھوکہ دینے سے بڑھ کر کوئی دھوکہ نہیں ہے، اس کا جھنڈا اس کی سرین کے پاس گاڑا جائے گا اور تم میں سے کسی کو جب کوئی حق بات معلوم ہو جائے تو حق کہنے سے لوگوں کی ہیبت اس کو ہرگز نہ روکے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ اگر وہ جب کسی برائی کو دیکھے تو لوگوں کی ہیبت اس کو بدلنے سے نہ روکے۔ پس سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ روئے اور فرمایا: ہم نے برائی کو دیکھا اور لوگوں کی ہیبت اس معاملہ میں بولنے سے ہم کو روک دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سنو! بے شک بنی آدم مختلف طبقات کے پیدا کئے گئے ہیں، ان میں سے بعض وہ ہیں جو مومن پیدا ہوتے ہیں، مومن زندہ رہتے ہیں اور مومن انتقال کرتے ہیں اور ان میں سے بعض وہ ہیں جو کافر پیدا ہوتے ہیں، کافر زندہ رہتے ہیں اور کافر مرتے ہیں اور ان میں سے بعض وہ ہیں جو مومن پیدا ہوتے ہیں اور مومن زندہ رہتے ہیں اور کافر ہو کر مرتے ہیں اور ان میں سے بعض وہ ہیں جو کافر پیدا ہوتے ہیں، کافر زندہ رہتے ہیں اور مومن ہو کر انتقال کرتے ہیں۔ راوی نے کہا: اور آپ نے غصہ کا ذکر فرمایا: کہ ان میں سے بعض جلد غصہ میں آتے ہیں، جلدی غصہ ختم ہو جاتا ہے، پس ان دونوں باتوں میں سے ہر ایک دوسرے کے برابر ہے اور ان میں سے بعض وہ ہوتے ہیں جو دیر سے غصہ میں آتے ہیں دیر سے غصہ اترتا ہے پس ان دونوں باتوں میں سے ہر ایک دوسرے کے برابر ہے اور تم میں بہتر وہ لوگ ہیں جنہیں غصہ دیر سے آتا ہے اور جلدی چلے جاتا ہے اور تم میں برے وہ لوگ ہیں جنہیں غصہ جلدی آتا ہے اور دیر سے جاتا ہے۔ آپ نے فرمایا: غصہ سے بچو! کیونکہ وہ انسان کے دل پر ایک چنگاری ہے۔ کیا تم اس کے رگوں کے پھولنے کو اور اس کی دونوں آنکھوں کی سرخی کو نہیں دیکھتے؟ پس جو شخص تھوڑا بھی غصہ محسوس کرے تو وہ لیٹ جائے اور زمین سے چمٹ جائے، راوی نے کہا: اور آپ نے قرض کا ذکر کیا اور ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی اچھی طرح ادا کرنے والا ہوتا ہے اور جب قرضہ اس کا ہوتا ہے تو وصول کرنے میں سختی کرتا ہے، پس ان دونوں باتوں میں ہر ایک دوسرے کے برابر ہے اور ان میں کوئی وہ ہوتا ہے جو ادا کرنے میں برا ہوتا ہے اور جب قرضہ اس کا ادا ہوتا ہے تو وصول کرنے میں اچھا ہوتا ہے، پس ان دو میں سے ہر ایک دوسرے کے برابر ہے اور تم میں بہترین شخص وہ ہے کہ جب اس پر قرض ہوتا ہے تو اس کو اچھی طرح ادا کرے اور جب اس کا قرضہ ہو تو وصول کرنے میں اچھا ہو، اور تم میں برا شخص وہ ہے جب اس پر قرض ہو تو بری طرح ادا کرے اور جب اس کا قرض ہو تو وصول کرنے میں سختی کرے یہاں تک کہ سورج کھجور کے درختوں کے اوپر اور دیواروں کے کناروں پر ہو گیا تو آپ نے فرمایا: سنو! دنیا میں سے اس کے گزرے ہوئے زمانہ کے مقابلہ میں باقی نہیں رہا مگر اس قدر جو تمہارے اس دن میں گزرے ہوئے حصہ کے مقابلہ میں رہ گیا ہے۔ (ترمذی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2191 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Some are born disbelievers

(1) His statement: “Some are born disbelievers”: This does not contradict the Hadith: “Every child is born upon the fitrah,” for fitrah means the capacity to accept guidance, were it not for obstacles of misguidance, as evidenced by the Hadith: “His parents make him a Jew,” etc. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله ومنهم من يولد كافرا وهو لا ينافي ما ورد كل مولود يولد على الفطرة، فإن المراد بها قابلية قبول الهداية لولا مانع من بواعث الضلالة، كما يشهد قوله

(۱) قوله ومنهم من يولد كافرا وهو لا ينافي ما ورد كل مولود يولد على الفطرة، فإن المراد بها قابلية قبول الهداية لولا مانع من بواعث الضلالة، كما يشهد قوله: «فأبواه يهودانه»، الحديث. كذا في «المرقاة».