اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6592
سیدنا شداد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا اے لوگو! یقیناً دنیا حاضر سامان ہے جس میں سے نیک
اور بد کھاتے ہیں اور آخرت ایک سچا وعدہ ہے جس میں عادل اور قدرت والا بادشاہ فیصلہ فرمائے گا حق
کو حق کر دے گا اور باطل کو باطل کر دے گا، تم آخرت کے بیٹوں میں سے ہو جاؤ دنیا کے بیٹوں میں سے مت
بنو، کیونکہ ہر ماں کی اولاد اس کے پیچھے ہوگی۔ (ابونعیم: حلیہ)۔