اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6632
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ
ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، تو آپﷺ نے اپنے پاس بیٹھے ہوئے
ایک صاحب سے فرمایا: ”اس کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے“؟ تو انھوں نے عرض کیا:
مالدار لوگوں میں سے ایک ہے، اللہ کی قسم! یہ اس لائق ہے کہ اگر پیغام بھیجے تو نکاح کر دیا جائے گا
اور اگر سفارش کرے تو سفارش قبول کر لی جائے گی راوی نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
سکوت اختیار فرمایا، پھر ایک صاحب گزرے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے
بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ تو انھوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ مسلمان فقراء میں سے ایک
ہے، یہ اگر نکاح کا پیغام بھیجے تو اس لائق ہے کہ ان سے نکاح نہیں کیا جائے گا، اگر سفارش کرے
تو ان کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی اور اگر بات کرے تو ان کی بات نہیں سنی جائے گی تو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس جیسے زمین بھر لوگوں2 سے بہتر ہے۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 6447 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 5091 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 1
(1) His statement: "This one is better than an earth full of the likes of the first" refers to the first man. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله: هذا خير من ملأ الأرض مثل هذا : أي مثل الرجل الأول. كذا في المرقاة»