اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6643
سیدنا ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے میرے خلیل نے سات
باتوں کا حکم دیا: آپ ﷺ نے مجھے غرباء اور ناداروں سے محبت کرنے اور ان سے قریب رہنے کا حکم دیا،
اور آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں اس شخص کو دیکھوں جو مجھ سے کم ہے اور اس شخص کو نہ دیکھوں جو مجھ سے
اوپر ہے، اور مجھے حکم دیا کہ میں رشتہ داری کو جوڑ کر رکھوں، اگرچہ وہ پیٹھ پھیر لیں، اور حکم فرمایا کہ میں
کسی سے کوئی چیز نہ مانگوں، اور فرمایا کہ میں حق بات کہوں اگرچہ وہ کڑوی ہو، اور حکم فرمایا کہ میں اللہ
کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوف نہ کروں، اور فرمایا کہ میں کثرت سے
”لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ“ کہا کروں، کیونکہ یہ عرش کے نیچے کے خزانہ میں سے ہیں۔ (احمد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 5259 (unverified) 75% confidence
Mishkat (candidate) 5259
Confidence and text similarity are not editorial verification.