Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Trials

Hadith 5170

Opening narrations

In this book

Current reading

Trials

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 5170Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6782Noor 6783
انہی سے روایت ہے میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا اس خیر کے بعد شر ہوگا؟ جیسا اس سے پہلے شر تھا فرمایا: ہاں، میں نے عرض کیا حفاظت کی چیز کیا ہے؟ فرمایا: تلوار؛ میں نے عرض کیا: کیا تلوار کے بعد بھی کچھ باقی رہیگا فرمایا: ہاں، حکومت تکلیف دہ چیزوں پر اور صلح کدورت پر قائم ہوگی، میں نے عرض کیا: پھر کیا ہوگا؟ فرمایا: پھر گمراہی کے داعی پیدا ہونگے اگر زمین میں اللہ تعالیٰ کا کوئی خلیفہ ہو جو تمہاری پیٹھ پر کوڑے مارے اور تمہارا مال لے لے تو بھی تم اسکی اطاعت کرو، اور اگر ایسا نہ ہو تو تم درخت کی جڑ کو دانتوں سے پکڑے ہوئے 1 انتقال کرنا، میں نے عرض کیا: پھر کیا ہوگا؟ فرمایا: پھر اسکے بعد دجال نکلے گا اس کے ساتھ ایک نہر اور ایک آگ ہوگی پس جو اسکی آگ میں گر یگا اسکا اجر ثابت ہو جائیگا اور اسکا گناہ معاف ہو جائیگا، اور جو اسکی نہر میں گر یگا اسکا گناہ ثابت اور اسکا ثواب ختم ہو جائیگا، حضرت حذیفہ نے کہا: میں نے عرض کیا: پھر کیا ہوگا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھوڑی کا بچہ پیدا ہوگا اور اس پر سواری نہیں کی جائیگی یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائیگی۔ (ابوداؤد)۔ ایک اور روایت میں ہے، صلح کدورت پر اور اجتماعیت تکلیف دہ چیزوں پر رہیگی، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! الهدنة على الدخن کیا ہے؟ فرمایا: قوموں کے دل اس حالت پر نہیں لوٹیں گے جس پر وہ تھے، میں نے عرض کیا: کیا اس خیر کے بعد شر ہے؟ فرمایا: اندھا بہرا فتنہ ہوگا اس پر دوزخ کے دروازوں پر بلانے والے ہوں گے اے حذیفہ! اگر تم کسی جڑ کو دانتوں سے پکڑے ہوئے انتقال کرو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اس بات سے کہ تم ان میں سے کسی کی اتباع کرو۔ (ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4244 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

die

(1) His statement: “die” – it is as if he expressed obscurity and isolation with death, for the greatest pleasure of life comes from fame, mingling, and prominence. His statement: “biting onto the root of a tree” – the root being its base – is a metaphor for enduring hardships. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: فمت: كأنه عبر عن الخمول والعزلة بالموت؛ فإن غالب لذة الحياة تكون بالشهرة والخلطة والجلوة. وقوله: وأنت عاض على جذل شجرة وعض جذل الشجرة - وهو أصلها - كناية عن مكابدة الشدائد. كذا في «المرقاة».