اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6792
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ عنقریب فتنے ہوں گے سنو! پھر فتنے ہوں گے سنو! پھر ایک فتنہ ہوگا کہ اس میں بیٹھا ہوا
چلنے والے سے بہتر ہوگا اور اس میں چلنے والا اسکی طرف دوڑنے والے سے بہتر ہوگا سنو! جب
یہ فتنہ واقع ہو تو جس شخص کے لئے اونٹ ہوں تو وہ اپنے اونٹوں میں چلا جائے اور جس کے لئے
بکریاں ہوں تو وہ اپنی بکریوں میں چلا جائے اور جس شخص کی کوئی زمین ہو تو وہ اپنی زمین میں
چلا جائے، تو ایک صاحب نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کیا فرماتے ہیں جس کے لئے کوئی اونٹ
اور بکریاں نہ ہوں اور زمین بھی نہ ہو، تو آپ نے فرمایا: تو وہ اپنی تلوار کی طرف ارادہ کرے اور اسکی
دھار کو پتھر سے کوٹ دے، پھر الگ ہو جائے اگر الگ ہو جانے کی استطاعت ہو۔ اے اللہ! کیا
میں نے پہنچا دیا؟ سو آپ نے تین مرتبہ فرمایا۔ پھر ایک صاحب نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کیا
فرماتے ہیں اگر مجھے مجبور کیا جائے یہاں تک کہ مجھے دو جماعتوں میں سے کسی ایک کی طرف لے
جایا جائے اور کوئی شخص اپنی تلوار سے مجھے مارے یا کوئی تیر مجھے آکر قتل کر دے تو آپ نے فرمایا: وہ
اپنا گناہ اور تیرا گناہ لے کر لوٹے گا اور وہ دوزخیوں میں سے ہوگا۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2887 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.