اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6846
سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: حضرت رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب میری امت (15) پندرہ خصلتیں اختیار کرے گی تو اس پر بلا
نازل ہوگی: جب مال غنیمت کو ذاتی دولت، امانت کو مال غنیمت، زکوٰۃ کو ٹیکس بنا لیا جائے گا، مرد اپنی
بیوی کی اطاعت کرے گا اور ماں کی نافرمانی کرے گا، اپنے دوست کے ساتھ اچھا سلوک اور باپ کے
ساتھ زیادتی کرے گا، مساجد میں آوازیں بلند ہوں گی، کمینہ آدمی قوم کا سردار ہوگا، آدمی کی اسکے شر کے
خوف سے عزت کی جائے گی، شرابیں پی جائیں گی، ریشم پہنا جائے گا، گانے والیاں اور باجے اختیار
کر لئے جائیں گے اور اس امت کے آخری زمانہ کے لوگ پہلے لوگوں پر لعنت کریں گے تو وہ ایسے
وقت سرخ آندھی یا زمین میں دھنسنے یا چہروں کے مسخ ہونے کا انتظار کریں۔ (ترمذی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2210 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.