العربية
Typed, pending editorial approval
٥٢٥١ - عَنْ حُذَيْفَةَ (رضي الله عنه) بْنِ أَسِيدٍ الْغِفَارِيِّ قَالَ: اطَّلَعَ النَّبِيُّ ﷺ عَلَيْنَا وَنَحْنُ نَتَذَاكَرُ، فَقَالَ: «مَا تَذَاكَرُونَ؟ قَالُوا: نَذْكُرُ السَّاعَةَ، قَالَ: «إِنَّهَا لَنْ تَقُومَ حَتَّى تَرَوْنَ قَبْلَهَا عَشْرَ آيَاتٍ، فَذَكَرَ الدُّخَانَ 1 وَالدَّجَّالَ وَالدَّابَّةَ 2 وَطُلُوعَ 3 الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَنُزُولَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَيَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ وَثَلَاثَةَ 4 خُسُوفٍ خَسْفُ بِالْمَشْرِقِ وَخَسْفُ بِالْمَغْرِبِ وَخَسْفُ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ، وَآخِرُ ذَلِكَ نَارُ 5 تَخْرُجُ مِنَ الْيَمَنِ تَطْرُدُ النَّاسَ إِلَى مَحْشَرِهِمْ6 وَفِي رِوَايَةٍ: «نَارُ تَخْرُجُ مِنْ قَعْرِ عَدَنَ تَسُوقُ النَّاسَ إِلَى مَحْشَرِهِمْ». وَفِي رِوَايَةٍ في العاشرة: «وَرِيحُ 7تُلْقِي النَّاسَ فِي الْبَحْرِ». رَوَاهُ مُسْلِمُ .
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2901a (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 5464 (unverified) 90% confidence
Mishkat (candidate) 5464
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (15)
Note 1
(1) His statement: “the smoke”: Al-Tayyibi said: This is what is mentioned in Allah’s statement: On the Day when the sky brings forth a visible smoke (Ad-Dukhan: 10). This occurred during the time of the Messenger of Allah (ﷺ). This is supported by what Ibn Mas’ud said: It refers to the famine that struck Quraysh until the air appeared to them like smoke. However, Hudhayfah said: It is literal, as when he was asked about it, he said: It will fill what is between the East and the West, lasting forty days and nights. For the believer, it will be like a cold, and for the disbeliever, like intoxication. His statement: “like a cold” means like one afflicted with a cold, or as a verbal noun meaning the one affected, or it is an exaggeration, like saying “a just man.” (As stated in Al-Mirqat)
Note 2
(2) His statement: “the Beast”: It is said that the Beast has three emergences: during the time of the Mahdi, during the time of Jesus, and after the sun rises from the west. Ibn al-Malik mentioned this. (As stated in Al-Mirqat)
Note 3
(3) His statement: “the rising of the sun from its west and the descent of Jesus son of Mary”: It has been said that the first of the signs is the smoke, then the emergence of the Dajjal, then the descent of Jesus (peace be upon him), then the emergence of Gog and Magog, then the emergence of the Beast, and then the rising of the sun from its west. This is because disbelievers will embrace Islam during the time of Jesus until the call becomes one. If the sun rose from the west before the Dajjal’s emergence and Jesus’ descent, faith would not be accepted from disbelievers. The conjunction “and” indicates a collection, so there is no contradiction that Jesus’ descent precedes the sun’s rising, nor with what will come later that the sun’s rising is the first of the signs. (As stated in Al-Mirqat)
Note 4
(4) His statement: “three sinkings”: Ibn al-Malik said: Sinkings have occurred in various places, but it is possible that the three sinkings refer to events greater in scale and magnitude than those that have already occurred. (As stated in Al-Mirqat)
Note 5
(5) His statement: “a fire emerges from Yemen” and in another narration: “emerges from the land of Hijaz.” Qadi Iyad said: Perhaps they are two fires that converge to gather people, or the fire begins in Yemen and appears in Hijaz. Qurtubi mentioned this. Reconciling this with what is in Bukhari—that the first of the Hour’s signs is a fire emerging from the East to the West—is that it is the last in terms of the mentioned signs, and the first in that it is the initial sign after which no worldly matters remain, as the blowing of the Trumpet follows its conclusion, unlike the other signs, where worldly matters persist. This was stated by some meticulous scholars. (As stated in Al-Mirqat)
Note 6
(6) His statement: “to their place of gathering”: It is said that the place of gathering refers to the land of Sham, as it is established in a report that the gathering will be in Sham. However, the apparent meaning is that it begins there, or it becomes vast enough to encompass the world’s creation. (As stated in Al-Mirqat)
Note 7
(7) His statement: “and a wind that casts people into the sea”: The reconciliation between these is that “people” refers to disbelievers, and their fire may be accompanied by a strong, swift wind that casts them into the sea, the place of gathering for disbelievers or the abode of the wicked, as it is reported that the sea will become fire. This is indicated by Allah’s statement: And when the seas are set ablaze (At-Takwir: 6). In contrast, the fire for believers is merely for instilling awe, like a whip for reverence, to drive them to the gathering and the great standing. Allah knows best. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله: الدخان: قال الطيبي الله: هو الذي ذكر في قوله تعالى: ﴿يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ (الدخان: (۱۰)، وذلك كان في عهد رسول الله ، انتهى. ويؤيده ما قال ابن مسعود: هو عبارة عما أصاب قريشا من القحط حتى يرى الهواء لهم كالدخان، لكن قال حذيفة: هو على حقيقته؛ لأنه الله سئل عنه، فقال: يملأ ما بين المشرق والمغرب، يمكث أربعين يوما وليلة، والمؤمن يصير كالزكام والكافر كالسكران فقوله: «يصير كالزكام» أي كصاحب، أو مصدر بمعنى المفعول أي كالمزكوم، أو هو من باب المبالغة كرجل عدل. كذا في «المرقاة».
Note 2
(٢) قوله: الدابة : قيل : للدابة ثلاث خرجات أيام المهدي، ثم أيام عيسى، ثم بعد طلوع الشمس من مغربها، ذكره ابن الملك. كذا في «المرقاة».
Note 3
(۳) قوله: طلوع الشمس من مغربها ونزول عيسى بن مريم: قد قيل : أن أول الآيات الدخان، ثم خروج الدجال، ثم نزول عيسى ال، ثم خروج يأجوج ومأجوج، ثم خروج الدابة، ثم طلوع الشس من مغربها، فإن الكفار يسلمون في زمن عيسى علي حتى تكون الدعوة واحدة، ولو كانت الشمس طلعت من مغربها قبل خروج الدجال ونزوله لم يكن الإيمان مقبولا من الكفار، فالواو المطلق الجمع، فلا يرد أن نزوله قبل طلوعها، ولا ما سيأتي أن طلوع الشمس أول الآيات. كذا في «المرقاة».
Note 4
(٤) قوله : ثلاثة خسوف إلخ : قال ابن الملك قد وجد الخسف في مواضع، لكن يحتمل أن يكون المراد بالخسوف الثلاثة قدرا زائدا على ما وجد كان يكون أعظم مكانًا وقدرا. كذا في «المرقاة».
Note 5
(٥) قوله: نار تخرج من اليمن وفي رواية تخرج من أرض الحجاز. قال القاضي عياض: لعلها ناران تجتمعان تحشران الناس، أو يكون ابتداء خروجها من اليمن وظهورها من الحجاز، ذكره القرطبي ، ثم الجمع بينه وبين ما في البخاري: أن أول أشراط الساعة نار تخرج من المشرق إلى المغرب بأن آخريتها باعتبار ما ذكر من الآيات، وأوليتها باعتبار أنها أول الآيات التي لا شيء بعدها من أمور الدنيا أصلا، بل يقع بانتهائها النفخ في الصور، بخلاف ما ذكر معها؛ فإنه يبقى مع كل آية منها أشياء من أمور الدنيا، كذا ذكره بعض المحققين من العلماء الموفقين. كذا في «المرقاة».
Note 6
(٦) قوله: إلى محشرهم: قيل: المراد من المحشر أرض الشام؛ إذ صح في الخبر أن الحشر يكون في أرض الشام، لكن الظاهر أن المراد أن يكون مبتدؤه منها، أو تجعل واسعة تسع خلق العالم فيها. كذا في «المرقاة».
Note 7
(٧) قوله: وريح تلقى الناس في البحر : لعل الجمع بينهما أن المراد بالناس الكفار، وإن نارهم تكون منضمة إلى ريحشديدة الجري سريعة التأثير في إلقائها إياهم في البحر، وهو موضع حشر الكفار أو مستقر الفجار، كما ورد أن البحر يصير نارًا، ومنه قوله تعالى: ﴿وَإِذَا الْبِحَارُ سُجَرَتْ ﴾ (التكوير : (٦) بخلاف نار المؤمنين؛ فإنها لمجرد التخويف بمنزلة السوط مهابة لتحصيل السوق إلى المحشر والموقف الأعظم، والله تعالى أعلم. كذا في «المرقاة».
Note 1
1 قوله الدخان (دھواں) طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: یہ دھواں وہی ہے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد میں ہے یوم تاتی السماء بدخان مبین۔ ترجمہ: جس دن آسمان کھلے دھوئیں کو لائیگا۔ اور یہ رسول اکرم ﷺ کے عہد مبارک میں ہوا تھا۔ انتہی اسکی تائید حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے قول سے ہوتی ہے کہ اس سے وہ قحط مراد ہے جو قریش کو لاحق ہوا تھا، یہاں تک کہ انکو فضا دھوئیں کے مانند نظر آتی تھی، حضرت حذیفہ نے فرمایا کہ دھواں اپنے حقیقی معنی میں ہے؛ کیونکہ آپ ﷺ سے اسکے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: وہ دھواں مشرق اور مغرب کے درمیان جو کچھ ہے اسکو گھیر دیگا اور چالیس دن اور رات رہیگا اور مومن ایک زکام والے کی طرح ہو جائیگا، اور کافر نشہ والے کے مانند ہو جائیگا۔ آپ ﷺ کے ارشاد ”یصیر کالزکام“ مومن زکام کی طرح یعنی زکام والے کی طرح ہو جائیگا یا لفظ زکام مصدر ہے اور اسم مفعول کے معنی میں ہے یعنی وہ زکام زدہ کی طرح ہو جائیگا یا وہ مبالغہ کے طور پر ہے جیسا کہ رجل عدل ہے (منصف آدمی) (مرقات) 2 قوله الدابة (دابۃ الارض) کہا گیا ہے دابۃ الارض تین مرتبہ نکلے گا ایک مہدی علیہ السلام کے زمانہ میں، پھر عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں، پھر سورج کے مغرب سے نکلنے کے بعد اس قول کو ابن ملک نے ذکر کیا ہے۔ (مرقات)۔ 1 قوله طلوع الشمس من مغربها ونزول عيسى بن مريم (سورج کا مغرب سے نکلنا اور عیسیٰ بن مریم کا نزول) کہا گیا کہ سب سے پہلی نشانی دھواں ہے پھر دجال کا نکلنا، پھر عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کا نزول، پھر یاجوج و ماجوج کا نکلنا اس کے بعد دابۃ الارض کا نکلنا اس کے بعد سورج کا مغرب سے نکلنا، کیونکہ کفار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں اسلام قبول کرلیں گے یہاں تک کہ ایک ہی دعوت (اسلام) رہینگی۔ اور اگر دجال کے نکلنے اور حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نازل ہونے سے پہلے سورج مغرب سے طلوع ہوتا ہوتا تو کفار کا ایمان قابل قبول نہ ہوتا۔ اور الدخان والدجال والدابة الخ میں واو مطلق جمع کے لئے ہے، پس اب یہ اعتراض نہیں رہیگا کہ عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کا نزول تو سورج کے مغرب سے نکلنے سے پہلے ہے اور نہ یہ اعتراض کہ طلوع شمس پہلی نشانی ہے جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔ 2 قوله ثلاثة خسوف (تین خسف ہونگے) ابن ملک نے کہا: کہ خسف (زمین کا دھنسنا) کئی مقامات میں پایا گیا لیکن احتمال ہے کہ تین خسوف سے واقع شدہ خسوف سے زائد خسوف مراد ہوں اور وہ ان سے زیادہ قدر و مکانیت والے ہوں (سخت ہوں) (مرقات)۔ 3 قوله نار تخرج من اليمن (ایک آگ ہوگی جو یمن سے نکلے گی) اور ایک روایت میں ہے کہ وہ آگ سرزمین حجاز سے نکلے گی۔ قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: ہوسکتا ہے وہ دو آگ ہوں جو جمع ہوکر لوگوں کو محشر کی طرف لے جائیں گی، یا ہوسکتا ہے کہ اسکے نکلنے کی ابتداء یمن سے ہو اور اس کا غلبہ حجاز سے ہو۔ (قرطبی)۔ اس حدیث میں قیامت کی آخری نشانی آگ ہوگی ہے اور بخاری شریف میں جو روایت آئی ہے کہ قیامت کی پہلی نشانی آگ ہوگی جو مشرق سے مغرب کی طرف نکلے گی، ان دونوں احادیث میں تطبیق اس طرح ہے کہ آگ کا آخر میں ہونا ان مذکورہ نشانیوں کے اعتبار سے ہے (سب سے آخری نشانی آگ ہوگی) اور اس آگ کا پہلی نشانی ہونا اس اعتبار سے ہے کہ وہ ان نشانیوں میں سب سے پہلے ہوگی جن کے بعد دنیا کے امور میں سے کوئی بھی چیز اصلاً باقی نہیں رہے گی بلکہ ان کے ختم پر صور پھونکا۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔باقی حاشیہ۔۔۔ جائے گا برخلاف دیگر نشانیوں کے جو آگ کے ساتھ ذکر کی گئی ہیں، کیونکہ ان میں سے ہر نشانی کے ساتھ دنیا کی چیزیں برقرار رہیں گی۔ بعض تطبیق دینے والے علماء محققین نے اسی طرح ذکر کیا ہے۔ (مرقات)۔ 1 قوله الى محشرهم (ان کے محشر کی طرف) کہا گیا ہے کہ محشر سے شام کی سرزمین مراد ہے؛ کیونکہ صحیح حدیث میں ہے حشر سرزمین شام میں ہوگا۔ لیکن راجح قول یہ ہے کہ محشر کا آغاز شام سے ہوگا، یا شام کو اس قدر وسیع کردیا جائے گا کہ اس میں دنیا کی تمام مخلوق کے جمع ہونے کی گنجائش ہوگی۔ (مرقات)۔ 2 قوله وريح تلقى الناس فى البحر (اور ایک ہوا ہوگی جو لوگوں کو سمندر میں ڈال دے گی) اس روایت میں اور سابقہ روایت میں تعارض ہے کہ آتش آگ کا لوگوں کو محشر کی طرف جمع کرنے کا ذکر ہے) ان دونوں احادیث میں تطبیق اس طرح ہوسکتی ہے کہ ”الناس“ (لوگوں) سے کفار مراد ہوں اور یہ کہ کفار کی آگ ایسی سخت چلنے والی ہوا کے ساتھ شامل ہو جائے گی، جس میں کفار کو سمندر میں تیزی کے ساتھ ڈالنے کی تاثیر ہوگی۔ اور یہ کفار کے حشر کا مقام یا فانی کا ٹھکانہ ہوگا، جیسا کہ حدیث میں وارد ہوا ہے کہ سمندر آگ بن جائے گا اور اسی سے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ﴿وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ﴾ برخلاف مومنین کے لئے جو آگ ہوگی پس وہ محض ڈرانے کے لئے کوڑے کے درجہ میں ہوگی، تاکہ انکو ڈرا کر محشر اور موقف اعظم کی طرف ہانک کر لے جائے۔ اللہ تعالیٰ اعلم (مرقات)۔ 3 قوله بادروا بالاعمال ستا (چھ چیزوں سے پہلے اعمال کرلو) قاضی عیاض نے فرمایا: آپ ﷺ نے انکو یہ نشانیاں ظاہر ہونے سے پہلے اعمال میں سبقت کرنے کا حکم فرمایا؛۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔باقی حاشیہ۔۔۔کیونکہ جب وہ ظاہر ہوگی تو انکو دہشت زدہ کردینگی اور انکو اعمال سے غافل کردینگی یا ان پر توبہ اور قبولیت اعمال کا دروازہ بند کردیا جائیگا۔ (مرقات)۔ 1 قوله وامر العامة (عوام کا فتنہ یعنی وہ فتنہ جو تمام لوگوں میں عام ہوجائیگا، اور آپ کے ارشاد ”وخويصة احدكم“ کے متعلق کہا گیا کہ اس سے موت مراد ہے۔ (مرقات)۔ 2 قوله طلوع الشمس من مغربها (سورج کا مغرب سے نکلنا) سورج کے نکلنے کو مقدم کیا گیا اگرچیکہ وہ (دجال اور دابۃ الارض کے) بعد میں واقع ہوگا اس لئے کہ توبہ کے قبول نہ ہونے کا دارومدار اسی پر ہے اگرچیکہ اس کے ساتھ دوسری چیز کے نکلنے کا ذکر بھی شامل کیا گیا ہے۔ (مرقات)۔ 3 قوله اول الايات (نشانیوں میں پہلی) طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: اگر اعتراض ہو کہ سورج کا مغرب سے نکلنا پہلی نشانی نہیں ہے کیونکہ اس سے پیشتر دھواں اور دجال ظاہر ہوگا تو ہم کہیں گے کہ نشانیاں دو قسم کے ہیں یا تو وہ قرب قیامت کی علامتیں ہیں یا وہ قیامت کے وجود اور آنے پر دلالت کرنے والی علامتیں ہیں۔ دھواں اور دجال کا نکلنا وغیرہ پہلی قسم سے تعلق رکھتی ہیں اور دوسری قسم میں جس میں ہم گفتگو کررہے ہیں سورج کا مغرب سے نکلنا، زلزلہ اور آگ کا نکلنا اور اس کا لوگوں کو حشر کی طرف ہانکنا ہے۔ اور مغرب سے سورج کے نکلنے کو پہلی نشانی اس لئے کہا گیا کہ اسی سے دوسری قسم کے علامات کا آغاز ہوتا ہے اور اسکی تائید حضرت ابو ہریرہ کی اس حدیث سے ہوتی ہے کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ سورج مغرب سے نکل جائے۔ (مرقات)۔ 1 قوله طلوع الشمس من مغربها (سورج کا مغرب سے نکلنا) صاحب رد المحتار نے کہا: مرفوع حدیث میں وارد ہے کہ سورج جب مغرب سے طلوع ہوگا تو وہ درمیان آسمان تک چلے گا پھر لوٹ جائے گا، اس کے بعد پھر وہ اپنی عادت کے مطابق مشرق سے طلوع ہوگا۔ علامہ رملی شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے شرح المنہاج میں کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سورج کے واپس لوٹنے ہی ظہر کا وقت داخل ہو جائے گا؛ کیونکہ یہ زوال کے درجہ میں ہے، اور عصر کا وقت اس وقت ہوگا جبکہ ہر چیز کا سایہ ایک مثل ہو جائے گا اور مغرب کا وقت آفتاب کے غروب ہونے سے ہوگا۔ اور اس حدیث میں ہے کہ سورج کے مغرب سے نکلنے کی رات تین راتوں کے بقدر طویل ہوگی، لیکن اس کی طوالت کا علم اس کے گزرنے کے بعد ہی ہوگا، کیونکہ وہ لوگوں پر پوشیدہ ہوگی۔ تو اس وقت قیاس کے مطابق پانچ نمازیں قضاء کرنا ضروری ہوگا، کیونکہ دو راتیں اضافہ ہیں اور ان دو راتوں کو ایک دن اور ایک رات مانا جائے گا اور دن و رات میں واجب نمازیں پانچ ہوتی ہیں۔ 2 قوله حتى تسجد تحت العرش (یہاں تک کہ عرش کے نیچے سجدہ کرتا ہے) اگر آپ کہیں کہ سورج کے سجدہ سے کیا مراد ہے؟ جبکہ اس کو پیشانی نہیں ہوتی اور اس میں فرمانبرداری تو ہمیشہ ہی موجود ہے، میں کہتا ہوں کہ غروب کے وقت اسکو سجدہ کرنے والے سے تشبیہ دینا مقصود ہے، پس اگر آپ کہیں کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ زمین میں غروب ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ وہ ”عين حمئة“ (دلدل کے چشمہ میں) میں غروب ہوتا ہے، تو پھر اس کا عرش سے کیا تعلق ہے؟ میں کہتا ہوں کہ ساتوں زمین ضرب المثل میں چکی کے کیل کی طرح ہیں اور عرش اپنی عظمت کے سبب چکی کے مانند ہے، بس جہاں کہیں سورج سجدہ کرے گا تو عرش کے نیچے ہی سجدہ کرنے والا ہوگا اور وہی اس کا مستقر ہے،۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ --- باقی حاشیہ --- پس اگر آپ کہیں کہ ہیئت دانوں کا قول ہے کہ سورج آسمان میں جڑا ہوا ہے، ان کا قول اس بات کا مقتضی ہے کہ چلنے والی چیز آسمان ہے اور حدیث شریف کے ظاہری مفہوم سے معلوم ہوتا ہے کہ سورج سیر کرتا ہے اور چلتا ہے۔ میں کہتا ہوں: پہلی بات تو یہ کہ رسول اللہﷺ کے کلام سے تعارض کے وقت ہیئت دانوں کے کلام کا کوئی اعتبار نہیں، رسول اکرمﷺ کا کلام ہی برحق ہے اس میں کسی قسم کا کوئی شک و شبہ نہیں اور ان کا کلام اندازہ اور تخمین ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ کی قدرت سے کوئی امر مانع نہیں کہ سورج اپنے مقام سے طلوع ہوا اور عرش کے نیچے جا کر سجدہ کرے پھر لوٹ جائے، اگر آپ یہ کہیں کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ یعنی ہر چیز مدار میں گھومتی ہے۔ میں کہتا ہوں کہ سورج کا اپنے فلک میں گھومنے سے سورج کا ایسے مقام میں سجدہ کرنا منع ہونا لازم نہیں آتا، جس کا اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے، بعض نے کہا کہ ممکن ہے کہ سجدہ سے مراد وہ فرشتے ہوں جو سورج پر مقرر کیا گیا ہے۔ میں کہتا ہوں: یہ احتمال کسی دلیل سے نہیں ہے لہذا اس کا اعتبار نہیں کیا جائیگا، و نیز یہ ظاہر حدیث کے خلاف ہے اور اس میں حقیقت سے اعراض کرنا لازم آتا ہے، اور یہ بھی کہا گیا کہ آپﷺ کے قول ”تحت العرش“ سے ”تحت القهر والسلطان“ یعنی دبدبہ و اقتدار مراد ہے۔ میں کہتا ہوں کہ کلام کے ظاہر اور اس کی حقیقت سے کیوں فرار اختیار کیا جائے، جبکہ ہم کہتے ہیں کہ آسمان اور زمین وغیرہ تمام عوالم عرش کے نیچے ہیں، جب سورج اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ کسی مقام میں سجدہ کرے تو یہ کہنا صحیح ہے کہ اس نے عرش کے نیچے سجدہ کیا ہے۔ ابن عربی کہتے ہیں کہ ایک قوم نے سورج کے سجدہ کرنیکا انکار کیا ہے، جبکہ اس کا سجدہ کرنا درست ہے، ممکن ہے۔ میں کہتا ہوں کہ یہ ملحدین کی ایک قوم ہے؛ کیونکہ وہ اس بات کا انکار کرتے ہیں جسکی نبی اکرمﷺ نے خبر دی ہے اور یہ آپﷺ سے صحت کے ساتھ ثابت ہے، اور اللہ تعالیٰ کی قدرت سے یہ امر مانع نہیں کہ اللہ تعالیٰ حیوانات اور جمادات میں سے ہر ایک کو ایسی قوت عطا کرے کہ وہ اسکو سجدہ کریں۔ (عمدۃ القاری: کتاب بدء الخلق)۔ 1 قوله فتستأذن (پھر وہ اجازت طلب کریگا) کرمانی نے کہا: پوچھو کہ وہ کس بارے میں اجازت طلب کریگا، تو میں کہتا ہوں کہ یہ ظاہر اس کا اجازت طلب کرنا مشرق سے طلوع --- بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر--- ۔۔۔ باقی حاشیہ۔۔۔ ہونے کے بارے میں ہوگا اور اللہ تعالیٰ ہی حقیقت حال سے زیادہ واقف ہے۔ انتہی۔ میں کہتا ہوں کہ ان کے قول ”الظاهر“ پر ظاہری قید کی چنداں ضرورت نہیں، کیونکہ ہمیں کوئی شک و شبہ نہیں کہ سورج کا یہ اجازت طلب کرنا اپنی عادت کے مطابق مشرق سے طلوع ہونے کے بارے میں ہے۔ چنانچہ اسکو اجازت دی جاتی رہیگی، پھر جب قیامت کا دن قریب ہوگا وہ اس بارے میں اجازت طلب کریگا تو اسکو اجازت نہیں دی جائیگی، جیسا کہ مذکور الصدر حدیث میں گزرا۔ (عمدۃ القاری)۔ 1 وقوله مستقرها تحت العرش (اس کا ٹھکانہ عرش کے نیچے ہے) عرش کے نیچے اس کے لئے ٹھکانہ ہے اس کا انکار نہیں کیا جاسکتا اور اس کا ادراک اور مشاہدہ بھی نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جسکو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بتلایا ہے، اب ہم اسکی تکذیب نہیں کرسکتے اور اسکی کیفیت بھی نہیں بتاسکتے کیونکہ ہمارا علم اس کا احاطہ نہیں کرسکتا۔ (طیبی)۔ 1 قوله المسيح الدجال اعور (مسیح الدجال کانا ہے) ”مسیح“ دجال اور حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے درمیان مشترک لقب ہے لیکن حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر اس کا اطلاق ”ماسح“ کے معنی میں ہے کیونکہ ان کے مسح کرنے کی برکت سے شفاء حاصل ہوتی ہے اور ”ممسوح“ کے معنی میں بھی ہے کیونکہ آپ مادر شکم سے پاک و صاف تولد ہوئے۔ دجال پر اس کا اطلاق اسم فاعل کے معنی میں ہو تو اس کے معنی تمام زمین کی تیزی کے ساتھ سیاحت کرنے والا یا اسم مفعول کے معنی میں ہو تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ اس کی ایک آنکھ مٹی ہوئی ہے۔ (ماخوذ از مرقات) 2 عنبة طافية (پھولا ہوا انگور کا دانہ) تورپشتی نے کہا کہ دجال کے بارے میں جو احادیث آئی ہیں اور اس کے متعلق جو باہمی کلمات ہیں ان میں بظاہر تطبیق دینا مشکل ہے، ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہم کو ان کے درمیان تطبیق دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ مذکورہ حدیث اور اس سے تعلق رکھنے والی احادیث میں جو کلمات وارد ہوئے ہیں ان میں سے ہر ایک کو ہم علیحدہ بیان کریں گے، پس اس حدیث میں ہے کہ اس کی آنکھ پھولی ہوئی ہوگی۔ اور دوسری حدیث میں ہے کہ دجال ابھری ہوئی آنکھ والا ہوگا وہ ستارہ کے مانند ہوگی اور ایک حدیث میں ہے کہ اس کی آنکھ نہ ابھری ہوئی ہوگی اور نہ وہ دھنسی ہوئی ہوگی۔ ان روایات میں تطبیق کا راستہ یہ ہے کہ ہم کہیں کہ وہ وصف کا مختلف ہونا معنی کے مختلف ہونے کے اعتبار سے ہے۔ اس کی تائید ان الفاظ سے ہوتی ہے جو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی مذکورہ حدیث میں ہے کہ وہ دائیں آنکھ کا کانا ہوگا اور حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث میں ہے کہ وہ مٹی ہوئی (سپاٹ) آنکھ والا ہوگا اس کی آنکھ پر موٹا ناخن ہوگا، نیز اگلی حدیث میں یہ بھی ہے کہ وہ بائیں آنکھ کا کانا ہوگا۔ ان متضاد اوصاف کے درمیان تطبیق کی صورت یہ ہے کہ اس کی ایک آنکھ غائب اور دوسری آنکھ کو عیب دار مان لیا جائے تو ان دونوں کو ”عوراء“ یعنی عیب دار کہنا صحیح ہو جائے گا۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔باقی حاشیہ۔۔۔ کیونکہ ”عور“ کے اصل معنی عیب کے ہیں، شیخ محی الدین نے اس کے مثل ذکر کیا ہے۔ طیبی رحمۃ اللہ علیہ کی شرح میں اسی طرح ہے، یہ تمام بحث مرقات میں موجود ہے۔ (مرقات)۔ 1 قوله على منكبي رجلين (دو آدمیوں کے مونڈھوں پر) ظاہر ہے کہ ان دو لوگوں سے اس کے امراء میں سے وہ لوگ مراد ہیں جو باطل پر اسکی مدد کرتے ہیں، جس طرح پہلے دو آدمیوں سے وہ حضرات مراد ہیں جو حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کی حق پر مدد کرتے ہیں، شاید انکے اصحاب میں وہ دونوں حضرت خضر اور حضرت مہدی علیہما الصلوٰۃ والسلام ہوں۔ (مرقات) 2 قوله يطوف بالبيت (بیت اللہ شریف کا طواف کر رہا تھا) تو رشتی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: دجال کا باوجود کافر ہونے کے کعبۃ اللہ کے پاس طواف کرنے کی اس بات سے تاویل کی گئی کہ نبی اکرم ﷺ کا خواب از قسم مکاشفات تھا آپ کو کشف ہوا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنی حسین صورت میں جس پر وہ نزول فرمائیں گے، اقامت دین اور فساد دین کی اصلاح کے لئے اس کے اطراف طواف کریں گے، اور دجال اپنی ناپسندیدہ صورت میں جو عنقریب ظاہر ہوگی دین میں فساد اور شیطاین کے لئے اس کے ارد گرد منڈلائیگا۔ 1 اعور العين اليسرى (بائیں آنکھ کا کانا) یہ بات گزر چکی کہ وہ داہنی آنکھ کا کانا ہوگا اور یہ کہ اس کی ایک آنکھ سپاٹ ہوگی۔ پس انہیں تطبیق کے لئے کہا جاتا ہے کہ اس کی ایک آنکھ سپاٹ ہوگی اور دوسری عیب دار ہوگی لہذا ہر ایک کو ”عوراء“ یعنی عیب دار کہنا صحیح ہوگا کیونکہ ”عور“ اصل میں عیب ہی کو کہتے ہیں۔ اور کہا گیا کہ اس کا کانا ہونا فی الواقعی مختلف لوگوں کی طرف منسوب کرنے کی وجہ سے ہوگا؛ کیونکہ ایک قوم اسکو بائیں آنکھ کا کانا دیکھے گی اور ایک قوم اسکو داہنی آنکھ کا کانا۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔ باقی حاشیہ۔۔۔ دیکھے گی تا کہ یہ چیز اسکے معاملہ کے باطل ہونے پر دلیل ہوجائے کیونکہ جب وہ اپنی حقیقت خلقت کو ظاہر نہ کرے تو یہ اس کے جھوٹے جادوگر ہونے کی دلیل بنے گی۔ ایک شارح حدیث نے کہا کہ امکان ہے کہ بائیں آنکھ سے کانا ہونا اور دائیں آنکھ سے کانا ہونا اور ان دونوں میں سے کوئی ایک راوی کے سہو کی وجہ سے ہو۔ (مرقات)۔ 2 قوله حديثا عن الدجال الخ (دجال کے بارے میں ایک ایسی بات بتاتا ہوں) امام نووی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا: دجال کے وجود کے صحیح ہونے میں یہ احادیث اہل حق کیلئے حجت و دلیل ہیں اور یہ ایک ایسا شخص ہے جسکے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو آزمایا ہے، اور اسکو اپنی مقدورات میں سے چند چیزوں پر قدرت عطا کی ہے جیسے اس مردے کو زندہ کرنا جسکو وہ قتل کرتا ہے اور دنیا کی رونق ۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔باقی حاشیہ۔۔۔ اور سرسبز و شادابی کا اسکے ساتھ ظاہر ہونا اور زمین کے خزانوں کا اس کے ساتھ چلنا اور آسمان کو حکم دینے سے اسکا برسنا اور زمین کو حکم دینے سے اسکا اگنا، پس یہ تمام چیزیں اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اسکی مشیت سے واقع ہونگی، پھر اسکے بعد اللہ تعالیٰ اسکو عاجز و بے بس کر دیگا، پس اس شخص کو اور کسی دوسرے کو قتل کرنے پر وہ قدرت نہیں رکھے گا، اسکو حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام قتل کرینگے اور اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو ثبات قدمی عطا فرمائیگا اسکا قصہ نہایت عجیب ہے عقل و خرد کو دہشت و حیرت میں ڈال دیتا ہے، نیز وہ زمین میں تیزی سے گزرتا ہے زمین میں ٹھہرتا نہیں ہے کہ ضعیف الایمان لوگ اس کو حدوث و نقص کے دلائل پر غور و فکر کا موقع مل سکے، لہذا اس حالت میں جو اسکی تصدیق کرنے والے ہیں تصدیق کرینگے، اسی لئے انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام نے اسکے فتنے سے ڈرایا ہے اور اسکے نقص اور اسکے ابطال کے دلائل بتائے ہیں، اب رہا اہل توفیق تو وہ انہیں موجودہ چیزوں سے دھوکہ نہیں کھائینگے؛ کیونکہ ہم نے ایسے دلائل ذکر کر دیئے ہیں جو اسکی تکذیب کرنے والے ہیں، علاوہ ازیں انکو پہلے ہی اسکی حالت کا علم ہو گیا ہے۔ (مرقات)۔ 1 قصير (پست قد) یہ بات بظاہر سابق میں گزری ہوئی بات کے مطابق معلوم نہیں ہوتی؛ کیونکہ وہ بڑے جثہ والا انسان ہوگا۔ ان میں تطبیق کی صورت یہ ہے، ہو سکتا ہے کہ وہ پست قد ہو، بڑے پیٹ والا موٹا ہو اسکے بہت فربہ و دروہ ہونے کی وجہ سے یہی صورت زیادہ مناسب ہے یا بھاری جسم سے ہیئت مراد ہے، یہ بھی کہا گیا کہ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسکو خروج کے وقت متغیر کر دے۔ 2 قوله سمع كلامي (میرا کلام سننے والوں میں سے) یعنی جس نے میری حدیث سنی اسطرح کہ وہ حدیث اسکو پہنچی ہو اگرچہ کہ ایک وقت کے بعد کیوں نہ ہو۔ (مرقات)۔ 3 قوله سيدركه بعض من رآني (مجھ کو دیکھنے والوں میں سے بعض لوگ اسکو پائیں گے) کہا گیا کہ اس سے مراد حضرت خضر علیہ السلام ہیں اور کہا گیا کہ بعض مجن مراد ہیں۔ (الکوکب الدری)۔ مرقات میں ہے کہ بعض نے کہا کہ یہ حدیث حضرت خضر علیہ السلام کی حیات پر دلالت کرتی ہے۔ 1 قولہ مثلها یعنی تمہارے دلوں کے جیسے ہوں گے اور راوی کے قول ”یعنی“ سے مراد یہی ہے مطلق کلام کو اليوم او خير (آج یا اس سے بہتر) سے مقید کرنا مراد ہے۔ اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اسکے جادو کا اثر مومنین کے دلوں پر نہیں ہوگا اگرچیکہ وہ ان کی آنکھوں میں ایسی چیزیں ظاہر کریگا جو فی الواقع نہیں ہیں۔ 2 پانی کی نہر اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ بندوں کی آزمائش، عام فساد اور ملک سے برکت ختم ہوجانے کی وجہ سے اس کے زمانے میں پانی کا بھی قحط ہوگا۔ 3 قولہ : شاب (جو نوجوان ہوگا) اس میں اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ ابن صیاد کے علاوہ ہے۔ (مرقات)۔ 1 قولہ: أَيَكْفِينَا فِيهِ صلوة يَوْمٍ قال لا، اُقْدُرُوْا لَهُ قَدْرَهُ (کیا ہم کو اس میں ایک دن کی نماز کافی ہوجائیگی) اسکی شرح کیلئے دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل: یعنی یہ اپنی حقیقت ہے اس کے لئے کوئی مانع نہیں؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ عام عادت کے برخلاف پہلے دن کے اجزاء میں سے ہر جز کو بڑھا دے حتی کہ وہ سال کے برابر ہوجائے، جس طرح وہ دن کی ہر ساعت کے اجزاء میں اضافہ فرمائیگا انتہی، اور اس میں یہ بات ہے کہ اس قول کو انہوں نے جس طریقہ پر تحریر کرکے ثابت کیا ہے اس سے زمانہ کا دراز ہونا معلوم ہوتا ہے جیسا کہ معراج کے واقعہ میں آپ ﷺ کیلئے وقوع پذیر ہوا، مع زیادۃ علی المکان لیکن یہ بات مخفی نہیں کہ ہر نماز کے واجب ہونے کا سبب تو اسکا مقررہ وقت صحیح صادق کا طلوع ہونا، سورج کا زوال اور سورج کا ڈوبنا اور اسکی شفق کا غائب ہونا ہے اور یہ اسی وقت متصور ہوسکتا ہے جبکہ حقیقی طور پر دن اور راتوں کا متعدد ہونا ثابت ہواور یہاں ایسا نہیں ہے۔ پس تحقیقی بات وہی ہے جو شیخ تورپشتی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے، اس فصل میں رسول اللہ ﷺ کے اس ارشاد سے کہ ایک دن ایک سال کی طرح اور ایک دن ایک مہینہ کی طرح اور ایک دن ایک ہفتہ کی طرح اور باقی تمام دن تمہارے دنوں کی طرح ہوں گے تو اس سے جو اشکال پیدا ہو رہا ہے تو اس میں یہ تاویل ضروری ہے کہ یہ دن جو طویل اور دراز ہوں گے تو وہ ان دنوں میں جو شدت، سختی اور محتاجی ہوگی اس کی وجہ سے ان دنوں کو طویل و دراز ہونے سے متصف کیا گیا ہے اس لئے کہ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ ﷺ! کیا اس دن میں جو ایک سال کی طرح ہے ہمیں ایک دن کی نماز کافی ہوجائیگی؟ آپ نے فرمایا۔۔۔بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔باقی حاشیہ۔۔۔ ”نہیں“، اللہ کی توفیق و تحقیق اور اس کی مدد سے ہم کہتے ہیں کہ صادق، مصدوق ﷺ کے احادیث سے ہمارے لئے یہ واضح ہوچکا ہے کہ دجال آئیگا تو اسکے ساتھ شبہ میں ڈالنے والی چیزیں ہونگی اور اسکے ہاتھوں پر دھوکے میں ڈالنے والی بعض ایسی چیزیں جاری ہونگی جو صاحب عقل کے عقل کو سلب کرلیگی اور دیکھنے والوں کی نظروں کو خیرہ کردینگی، منجملہ ان کے وہ شیاطین کو مسخر کر کے رکھے گا، جنت و دوزخ کو ساتھ لیکر چلے گا اور اسکے اپنے دعوے کے مطابق مُردوں کو زندہ کر کے دکھانا اور جس شخص کو وہ گمراہ کرنا چاہتا ہے تو کبھی بارش کرا کر اور کبھی سبزہ اگا کر اور کبھی مصیبت اور خشک سالی لا کر اس کو تقویت دیگا۔ پھر اس میں کوئی خفاء نہیں کہ وہ لوگوں میں سب سے بڑا جادوگر ہے، لہذا مناسب تاویل یہی ہے کہ ہم کہیں کہ وہ لوگوں کی سماعتوں اور بصارتوں پر گرفت کرلیگا یہاں تک کہ انھیں خیال یہ ہوگا کہ زمانہ ایک ہی حال پر باقی ہے روشنی ہی ہے تاریکی نہیں ہے، صبح ہی صبح ہے، شام نہیں آرہی ہے، وہ سمجھیں گے کہ رات دراز نہیں ہو رہی ہے اور سورج اپنی تابانی لپیٹ نہیں رہا ہے، اور وہ زمانہ کی درازی کی وجہ سے حیرت اور التباس میں رہیں گے اور ان پر رات اور دن کے بدلنے کی ظاہری نشانیاں پوشیدہ ہوجائینگی تو ایسے حالات میں ان کو حکم فرمایا کہ وہ اجتہاد کر کے ہر نماز کے لئے وقت کی مقدار مقرر کرلیں اور یہاں تک کہ اللہ ان سے وہ حیرت دور کردے، اس کی ہماری فہم کے مطابق یہی تاویل ہے۔ اور اللہ ہی حق کو پانے کی توفیق دینے والا ہے وہ ہمارے لئے کافی ہے اور وہی بہترین کارساز ہے۔ نووی علیہ الرحمہ کی شرح مسلم میں ہے: علماء نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث اپنے ظاہر پر ہے اور یہ تین دن اسی قدر طویل ہیں جس قدر حدیث میں ذکر ہے اور اس پر آپ کا یہ قول دلالت کر رہا ہے اور اسکے بقیہ تمام دن تمہارے دن کی طرح ہونگے، اب رہا آپ ﷺ کا ارشاد: (اسکے لئے تم اوقات نماز کا اندازہ کرلو) تو اس بارے میں قاضی رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ نے فرمایا ہے کہ یہ حکم جس کو صاحب شرع نے ہمارے لئے مقرر فرمایا ہے اس دن کے ساتھ خاص ہے، علماء نے کہا: اگر یہ حدیث نہ ہوتی اور ہمیں ہمارے اجتہاد کے حوالے کیا جاتا تو ہم دوسرے دنوں میں جن اوقات میں جو نماز مقرر ہے اس دن کے اس وقت میں صرف وہی نماز پڑھتے، اسکا مطلب یہ ہے کہ جب فجر کے بعد اتنا وقت گزر جائے جو ہر دن فجر اور ظہر کے درمیان ہوتا ہے تو ظہر کی نماز ادا کرو، پھر اسکے بعد اتنی مقدار میں وقت گزر جائے جو اسکے اور عصر کے درمیان ہوتا ہے تو عصر پڑھو، اسی طرح مغرب اسی طرح عشاء اور اسی طرح پڑھتے رہو یہاں تک کہ وہ دن ۔۔۔بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔ باقی حاشیہ ۔۔۔ گزر جائے اور اس میں سنت نماز ان فرائض میں داخل ہوگی جو اسکے وقت میں ادا کی جائے گی۔ اب رہا دوسرا دن جو ایک مہینہ کی طرح ہے اور تیسرا جو ایک جمعہ (سات دن) کی طرح ہوگا تو اسے پہلے دن پر قیاس کیا جائے گا جیسا کہ ہم نے ذکر کیا ہے پہلے دن کی طرح اوقات نماز کا اندازہ لگایا جائے گا۔ (انتہی)۔ اسکا خلاصہ یہ ہے کہ اوقات نماز کے اسباب ہیں اور مسبب کو اسباب پر مقدم کرنا جائز نہیں ہے، سوائے اس کے کہ اس کے لئے کوئی خاص حکم ہو، جیسا کہ عرفات میں عصر کو اسکے وقت پر مقدم کیا جاتا ہے، پس ”اقدروا“ کے معنی پانچ نمازیں ادا کرنے کے لئے اوقات کا ایک دن کی مقدار کا اندازہ اور تخمینہ کر لو اور راجح قول وہ ہے جو کسی بھی شارح نے کہا: یعنی اس دن میں جو ایک سال کی طرح ہے ایک دن نماز کے وقت کا اندازہ لگاؤ، مثلاً اسکی مقدار، یعنی اسی وہ مقدار جو اسکے لئے دیگر دنوں میں ہے۔ اس شخص کی طرح جو قید کر لیا گیا ہو اور اس پر وقت مشتبہ ہو۔ (ماخوذ از مرقات)۔ دوسری فصل: ایسے شخص سے متعلق ہے جہاں عشاء اور وتر کا وقت نہیں آتا، جیسا کہ شہر ”بلغار“ ہے کیونکہ آئیں گرما کے چالیس دنوں میں شفق کے غروب ہونے سے قبل ہی فجر طلوع ہو جاتی ہے تو وہ ان دونوں نمازوں کا مکلف ہے اور ان دونوں کے لئے وقت کا اندازہ لگائے گا اور وقت ادا نہ پانے کی وجہ سے قضاء کی نیت نہیں کرے گا، برہان کبیر نے اسی پر فتوی دیا ہے اور علامہ کمال نے اسی کو اختیار کیا، ابن شحنہ نے ”الغایۃ“ میں انکی پیروی کی اور اسے صحیح قرار دیا۔ اور مصنف نے کہا کہ یہی مختار مذہب ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ سبب (وقت) نہ ہونے کی وجہ سے وہ ان دونوں کا مکلف نہیں اور صاحب کنز اور صاحب در مختار اور صاحب ملتقی نے بھی یہی کہا ہے اور اسی پر بقالی نے فتوی دیا اور حلوانی و مرغینانی نے اس سے اتفاق کیا، شرنبلالی اور حلبی نے اسی کو ترجیح دی اور اس سے متعلق تفصیل سے کلام کیا ہے اور علامہ کمال نے جو کچھ کہا ہے اس پر ان دونوں نے منع وارد کیا ہے میں یہ کہتا ہوں کہ حدیث دجال میں اسکی تائید نہیں ہے؛ کیونکہ مثال کے طور پر زوال سے قبل اگر چہ تین سو سے زائد ظہر کی نمازیں واجب ہوں تو بھی یہ ہمارے مسئلہ کی طرح نہیں ہے؛ کیونکہ دجال کی حدیث میں علامت مفقود ہے، زمانہ مفقود نہیں ہے۔ اب رہا ہمارے مسئلہ میں یعنی عشاء اور وتر میں علامت و زمانہ دونوں چیزیں مفقود ہیں، علامت یعنی فجر سے پہلے شفق کا وارد ہونا اور زمانہ جس میں نماز ادا کے طور پر بالضرور۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔ باقی حاشیہ ۔۔۔ پڑھی جا سکے کیونکہ یہاں فجر سے پہلے کا جو زمانہ ہے وہ مغرب کا وقت ہے اور اسکے بعد کا زمانہ وہ صبح کا زمانہ ہے تو وہ زمانہ اور وقت جو عشاء کے ساتھ خاص ہے وہ پایا ہی نہیں گیا یہاں اصل زمانہ کا مفقود ہونا مراد نہیں ہے، اگر ہم یہاں زمانہ کا اندازہ کرنا مان لیں بھی تو محقق پر اس سے اعتراض وارد نہیں ہوتا۔ واللہ تعالیٰ اعلم (ماخوذ از درمختار وردمختار)۔ یہ قول ”کہ وہ ان دنوں کے لئے وقت کا اندازہ لگائیگا“ یہ متن کے ان نسخوں میں موجود ہے، جو غلطیوں سے صاف ہے اور میں صاحب الفیض سے پہلے کسی کو نہیں جانتا، جو یہ بات کہے ہوں، آپ نے کہا: اگر کسی شہر میں شفق غائب ہونے سے پہلے فجر طلوع ہوتی ہو تو سبب نہ پائے جانے کی وجہ سے ان پر عشاء کی نماز فرض نہیں اور یہ بھی کہا گیا کہ عشاء کی نماز فرض ہو جائیگی اور وقت مقرر کر لیا جائیگا البتہ اب وقت مقرر کرنے سے متعلق گفتگو باقی ہے اور فیض کی عبارت سے جو ظاہر ہو رہا ہے اس سے مراد عشاء کا ادا کرنا فرض ہے، اس معنی میں کہ وقت جو سبب وجوب ہے پایا گیا جیسا کہ رجال کے ذنوں میں اسکا وجود فرض کر لیا جاتا ہے، اور پہلی فصل میں سبب نہ ہونے کی وجہ سے جو بات کہی گئی یہ اس کا جواب ہے حاصل کلام یہ ہے کہ حقیقت میں سبب کے وجود کا لزوم ہم تسلیم نہیں کرتے بلکہ اسکو مقدر ماننا کافی ہے جیسا کہ ایام دجال میں ہے اور اس بات کا بھی احتمال ہے کہ وقت کا اندازہ لگانا جو مذکور ہے اس سے مراد وہ ہے جسکی صراحت شافعیہ نے کی ہے کہ ان کے حق میں عشاء کا وقت اتنی مقدار کے بعد ہوگا جتنی مقدار میں انکے قریبی ملک میں شفق غائب ہو جاتا ہے، معنی اول ہی راجح ہے جیسا کہ صاحب فتح القدیر کے کلام سے ظاہر ہوتا ہے جس کا ذکر آ رہا ہے، کیونکہ انہوں نے اس مسئلہ کو ایام دجال کے مسئلہ سے ملحق کیا ہے اور اسلئے کہ اس مسئلہ میں علماء نے ہمارے تینوں مشائخ کے درمیان اختلاف کو نقل کیا ہے تو اور وہ تین یہ ہیں بقالی، حلوانی اور برہان کبیر بقالی نے عدم وجوب کا فتویٰ دیا ہے اور حلوانی نے قضاء کے واجب ہونے پر فتویٰ دیا پھر آپ نے بقالی سے موافقت کر لی جس وقت آپ کے پاس حلوانی نے ایک شخص کو بھیجا جو آپ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس نے پانچ نمازوں میں سے ایک نماز کو ساقط کر دیا، کیا وہ کافر ہو جائیگا تو آپ نے سائل کو اپنے اس قول سے جواب دیا کہ جس شخص کے دونوں ہاتھ، دونوں پیر کٹے ہوئے ہوں اسکے وضو کیلئے فرائض کتنے ہیں؟ تو آپ نے کہا: اس کے لئے محل کے فوت ہو جانے کی وجہ سے فرائض تین ہیں، تو آپ نے کہا: نماز بھی اسی طرح ہے، پس حلوانی کو جب یہ بات پہنچی تو آپ نے اسکو پسند فرمایا: اور بقالی کے عدم وجوب کے قول کی طرف رجوع کر لیا ۔۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر ۔۔۔ ہوا ہو اس مسئلہ میں کہ جب سورج غروب ہوتے ہی فجر طلوع ہو جاتی ہو یا ۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔باقی حاشیہ۔۔۔ سورج غائب ہونے کے بعد اتنے وقفہ میں فجر طلوع ہوجاتی ہو جس میں روزہ دار کھانا کھا سکے اور یہ کہنا بھی ممکن نہیں کہ ان پر پے در پے روزہ رکھنا واجب ہے؛ کیونکہ وہ ہلاکت کا باعث ہے، پس اگر ہم روزہ کے وجوب کے قائل ہوتے ہیں تو تقدیر (اندازہ کرنا) کی بات لازم آئیگی کیا انکی رات کو انکے قریبی ملک کے مطابق اندازہ کیا جائیگا جیسا کہ یہاں شافعیہ کا بھی کہنا ہے یا ان کے لئے اندازہ کیا جائیگا اتنی مقدار کا جس میں وہ کھا اور پی سکیں یا ان پر ادا کے بجائے صرف قضاء ہی واجب ہوگی، ان سب باتوں کا احتمال ہے چاہئے کہ غور کیا جائے۔ جو لوگ ان ممالک میں عشاء کے عدم وجوب کے قائل ہیں ان کے پاس روزہ واجب نہیں ہے کہنا ممکن نہیں؛ کیونکہ ان کے پاس عدم وجوب کی علت عدم سبب ہے اور روزہ میں سبب پایا جاتا ہے اور رمضان کے مہینہ کا کوئی جز پایا جانا اور روزانہ فجر کا طلوع ہونا سبب ہے، یہ تمام چیزیں مجھکو ظاہر کی گئی ہیں۔ واللہ اعلم۔ 1 قوله فيصبحون ممحلين الخ (وہ خشک سالی کا شکار ہو جائیں گے) حاصل کلام یہ ہے کہ مومنین اسکی ⟦?⟧ سے انواع و اقسام کے آزمائشوں مشقتوں اور تنگدستی میں مبتلا ہوجائیں گے لیکن وہ صبر کرنے والے، راضی برضا رہنے والے، اور شکر گزار رہیں گے؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انکو سید الانبیاء و سید الاصفیاء کی برکت سے اولیاء کرام کے صفات عطا کئے ہیں۔ 1 قوله فينزل عند المنارة البيضاء مشرقي دمشق (وہ دمشق کے مشرقی جانب کے سفید مینار سے کے پاس نزول فرمائیں گے) امام سیوطی نے ابن ماجہ پر اپنی تعلیق میں ذکر کیا کہ حافظ ابن کثیر نے ایک روایت میں فرمایا کہ عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام بیت المقدس میں اتریں گے اور ایک روایت میں ”اردن“ میں اور ایک روایت میں مسلمانوں کے لشکر میں نزول فرمائیں گے۔ میں کہتا ہوں کہ ابن ماجہ کے پاس حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بیت المقدس میں نزول فرمانے کی حدیث ہی میرے نزدیک راجح ہے اور وہ دیگر تمام روایات کے منافی نہیں ہے کیونکہ بیت المقدس دمشق کے مشرقی جانب واقع ہے اور اس وقت وہی عسکر مسلمانوں کا لشکرگاہ رہیگا اور ”اردن“ ایک ضلع کا نام ہے جیسا کہ صحاح میں ہے اور بیت المقدس اسی میں داخل ہے اگرچہ کہ بیت المقدس میں اب کوئی مینار نہیں ہے یقیناً آپ کے نزول سے پیشتر اس کا بننا ضروری ہے اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ (مرقات)۔ 2 قوله فلا يحل لكافر يجد من ريح نفسه الا مات الخ (یعنی کسی کافر کیلئے جو آپ کی سانس کی ہوا کو پائیگا تو اس کو زندہ رہنا ممکن نہیں مگر یہ کہ وہ مر جائیگا)۔ یہ بات جائز ہے کہ دجال اس حکم سے مستثنیٰ ہو اس حکمت کے تحت کہ اس کا خون نیزے میں دکھایا جائے تاکہ مومنین کے دلوں میں اس کا جادوگر ہونا مضبوط ہو جائے اور یہ بھی جائز ہے کہ حضرت عیسیٰ کے نزول کے وقت ابتداءً میں آپ کی یہ کرامت رہی ہو اور جب دجال کے دیکھنے کے وقت آئے تو یہ کرامت ختم ہو جائے ؛ کیونکہ کرامت کا ہمیشہ رہنا لازمی نہیں اور بعض نے کہا کہ وہ سانس جس سے کافر کی موت واقع ہوتی ہے وہ وہ سانس ہے جس سے کافر کو ہلاک کرنا مقصود ہو، عام سانس مراد نہیں، چنانچہ دجال کا آپ کی سانس سے نہ مرنا یہ آپ کی وہ سانس نہیں ہے جس سے کافر کی ہلاکت مقصود ہوتی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے جو بات سمجھ میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ کافروں میں سے جس کسی کو عیسیٰ علیہ السلام کی سانس پہنچے گی وہ مر جائیگا لیکن اس سے یہ نہیں معلوم ہوتا کہ وہ سانس اس کو پہنچتے ہی مر جائیگا بلکہ یہ ہو سکتا ہے کہ مذکورہ حکمت کی بنا پر عیسیٰ علیہ السلام اپنے نیزے پر ان کو دجال کا خون دکھانے کے بعد ان کی موت واقع ہو، پھر عجیب و غریب بات تو یہ ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام کی سانس سے بعض کو زندگی ملتی ہے تو بعض کی اسی سانس سے موت واقع ہوگی۔ (مرقات)۔