Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 530

Chapter on Ghusl (Ablution after major impurity)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Chapter on Ghusl (Ablution after major impurity)

Zujajat al-Masabih 530Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 587
نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ہو لیا، جب وہ حاجت کے لئے نکلے اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حاجت سے فراغت حاصل کر لی، اس دن جتنی حدیثیں آپ نے بیان فرمائیں اس میں سے ایک حدیث یہ تھی، آپ نے فرمایا کہ ایک شخص گلی میں گزرا تو یکایک اس کی ملاقات حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی حالت میں ہو گئی کہ آپ قضاء حاجت سے فارغ ہو کر نکلے تھے اس نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے سلام کا جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ جب وہ شخص (جانے لگا) اور قریب تھا کہ وہ گلی میں نگاہ سے دور ہو جائے، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو دیوار پر مار کر اپنے چہرے پر پھیرا پھر دوبارہ دونوں ہاتھوں کو دیوار پر مار کر دونوں کہنیوں تک پھیرا اس کے بعد آپ نے اس شخص کے سلام کا جواب دیا اور فرمایا کہ تم کو سلام کے جواب دینے میں صرف یہی چیز مانع تھی کہ میں وضو سے نہ تھا۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 330 (unverified) 46% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: ہمارے علماء کہتے ہیں کہ اس حدیث میں اس بات پر دلیل ہے کہ تیمم شرائط تیمم کے پائے جانے کے بغیر ہر ایسی چیز کے لئے جائز ہے جس کے لئے وضو شرط نہیں ہے اگرچیکہ پانی موجود ہے اور پانی کے استعمال کے لئے کوئی عذر نہیں ہے لیکن ایسی چیز جس کے لئے وضو شرط ہے تو تیمم شرائط تیمم پائے جانے کے بغیر جائز نہیں ہوگا مثلاً قرآن پڑھنے کے لئے تیمم کرنا کہ اس کے لئے وضو شرط نہیں ہے تو قرآن پڑھنے کے لئے شرائط تیمم پائے جانے کے بغیر تیمم کر سکتا ہے لیکن جنبی ہے یا قرآن کو ہاتھ لگانا مقصود ہے تو ان صورتوں میں تیمم ایسی حالت میں جائز ہوگا کہ تیمم کے شرائط پائے جاتے ہوں ورنہ پانی کی موجودگی میں جنبی کے لئے غسل اور مسِّ قرآن کے لئے وضو کرنا ضروری ہوگا۔