Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 54

(گناہ کبیرہ اور نفاق کی علامتوں کا بیان)

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

(گناہ کبیرہ اور نفاق کی علامتوں کا بیان)

Zujajat al-Masabih 54Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 61
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین باتیں اصل ایمان ہیں (1) لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ کے قائل سے ہاتھ روک لینا، اور تم اس کو کسی گناہ کے ارتکاب کی وجہ سے کافر نہ قرار دو، اور کسی عمل کی وجہ سے اس کو اسلام سے خارج نہ کرو، اور (2) جہاد جاری ہے اُس وقت سے جب سے کہ اللہ نے مجھے نبی بنا کر بھیجا ہے اس وقت تک جاری رہنے والا ہے کہ اس امت کا اخیر شخص دجال کو قتل کرے گا، جہاد کو نہ کسی ظالم کا ظلم اور نہ کسی عادل کا عدل باطل کر سکے گا، اور (3) تقدیر پر ایمان لانا۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2532 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 59 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 59

Confidence and text similarity are not editorial verification.