Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5573

Chapter on the Names of the Prophet (ﷺ) and His Attributes (Sifat)

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on the Names of the Prophet (ﷺ) and His Attributes (Sifat)

Zujajat al-Masabih 5573Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7240
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی لڑکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتا تھا وہ بیمار ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسکی عیادت کیلئے تشریف لائے اور اس کے باپ کو اس کے سرہانے تورات پڑھتے ہوئے پایا تو آپ نے اس سے فرمایا اے یہودی! میں تجھے اللہ کا واسطہ دیکر پوچھتا ہوں جس نے حضرت موسیٰ پر تورات کو اتارا کیا تورات میں میری نعت میری صفت اور میری بعثت و ہجرت کا ذکر تجھے(35) نہیں ملتا تو اس نے کہا نہیں تب اس نوجوان لڑکے نے کہا کیوں نہیں یا رسول اللہ خدا کی قسم! ہم تورات میں خاص آپ کی تعریف و توصیف اور آپ کی بعثت و ہجرت کا ذکر پاتے ہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ یقیناً اللہ کے رسول ہیں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا تم اس کے سرہانے سے اس کو اٹھا دو اور اپنے بھائی کا انتظام کرو۔ (تیمارداری، تجہیز و تکفین کا بندوبست کرو)۔ (بیہقی دلائل النبوۃ)۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Dala’il An-Nubuwwah]

Commentary and footnotes (3)

Note 1

my attributes and emergence

(1) His statement: “my attributes and emergence”: The apparent meaning of “emergence” is the place or time of being sent, or it could refer to the migration and departure from Makkah to Madinah. His statement: “attend to your brother”: “attend” is a command in the plural masculine form of “wali” (to manage), meaning take care of his affairs, such as nursing, preparing, and shrouding. (As stated in Al-Lama’at)

Note 1

قوله

(۱) قوله: وصفتي ومخرجي : الظاهر من المخرج المبعث مصدر ميمي أو ظرف مكان أو زمان، ويمكن أن يراد به الهجرة والخروج من مكة إلى المدينة. وقوله: ولوا أخاكم ولوا أمر بلفظ الجمع المذكر من ولي الأمر، أي تولوا أمره من التمريض والتجهيز والتكفين. كذا في المر للمعات.

Note 1

(35) قوله: وصفتي ومخرجي. مخرج میں میم مصدری ہے اس سے آپ کی بعثت مراد ہے یا وہ ظرف زمان یا ظرف مکان ہے اور اس سے آپ کی ہجرت اور مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کو تشریف لانا بھی مراد ہو سکتا ہے۔ قوله: ولوا اخاكم. لفظ لُوْا فعل امر، صیغہ مذکر ہے، اور یہ لفظ ولی الامر سے مشتق ہے، یعنی تم اس کی تیاری اور تجہیز و تکفین کا بندوبست کرو۔ (لمعات)۔