Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5605

Chapter on His Morals and His Characteristics (Shumail) (ﷺ)

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on His Morals and His Characteristics (Shumail) (ﷺ)

Zujajat al-Masabih 5605Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7272
حضرت خارجہ بن زید بن ثابت نے فرمایا ایک جماعت حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئی اور ان سے عرض کی، آپ ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث شریفہ بیان کیجئے فرمایا: میں آپ کا پڑوسی تھا، جب آپ پر وحی نازل ہوتی تو مجھے بلا بھیجتے تو میں اس کو آپ کے لئے لکھتا، جب ہم دنیوی باتوں کا ذکر کرتے تو آپ ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے(36) اور جب ہم آخرت کا ذکر کرتے تو ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے، اور جب ہم کھانے کا ذکر کرتے تو ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے، یہ سب میں تم کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان(37) کر رہا ہوں۔(ترمذی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 5820 (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 5820

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (5)

Note 1

When we mentioned worldly matters, he mentioned them, etc.

(1) His statement: “When we mentioned worldly matters, he mentioned them, etc.”: meaning in a manner of reflection, as worldly matters aid in preparing for the eternal abode. The essence is that he engaged gently with them in conversation to avoid boredom or weariness, guiding them in their discussions toward preaching and rulings. This does not contradict the narration that he restrained his tongue except in what concerned him, or that his gatherings were of knowledge, as mentioning worldly matters or food may include scholarly, wise, or ethical benefits. Even if devoid of these, it permits a senior to discuss permissible matters with companions. Such clarification is obligatory for him. Allah knows best. (As stated in Al-Mirqat)

Note 2

All this I narrate to you, etc.

(2) His statement: “All this I narrate to you, etc.”: The purpose of this statement is to affirm the authenticity of the narration and emphasize its importance. Allah knows best. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله : إذ ذكرنا الدنيا ذكرها إلخ : أي على وجه الاعتبار وفيما يكون منها معينا على زاد طريق دار القرار، والحاصل أنه كان يلاطفهم في الكلام؛ لئلا يحصل لهم التبرم والسام، ويسوقهم فيما يشرعون فيه إلى ما شرع إليه من تبليغ المواعظ والأحكام، ولا ينافي هذا ما ورد من أنه كان يخزن لسانه إلا فيما يعنيه وإن مجلسه مجلس علم؛ لأن ذكر الدنيا والطعام قد يقترن به فوائد علمية أو حكمية أو أدبية، وبتقدير خلوه عنها، ففيه جواز تحدث الكبير مع أصحابه في المباحات، ومثل هذا البيان واجب عليه ، والله أعلم. كذا في «المرقاة».

Note 2

قوله

(۲) قوله: فكل هذا أحدثكم إلخ : والمقصود من هذه الجملة تأكيد صحة الحديث وإظهار الاهتمام به، والله أعلم. كذا في المرقاة».

Note 1

(36) قوله: اذا ذكرنا الدنيا ذكرها معنا (جب ہم دنیوی امور کا ذکر کرتے تو ہمارے ساتھ آپ اس کا ذکر کرتے) یعنی عبرت کے طور پر اور اس بارے میں جو راہ آخرت کے توشہ پر مددگار ہو، حاصل کلام یہ ہے کہ آپ اُنس و لطف کا کلام فرماتے تاکہ صحابہ کرام کو دوری کا احساس نہ ہو اور جس کلام کا وہ آغاز کرتے انہیں اس کلام میں وعظ و نصیحت اور تبلیغ احکام کی طرف لے جاتے اور یہ روایت اس قول کے منافی نہیں جو آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زبان مبارک بند رکھتے مگر اس میں جو لایعنی نہیں ہوتی اور اس لئے کہ آپ کی محفل علم کی محفل ہوتی اور اس لئے بھی دنیا و طعام کے ساتھ علمی، حکمت والے، ادبی فوائد بھی ملے ہوتے، ان امور سے محفل خالی رہنے کو مقدر ماننے کی صورت میں، اس روایت میں بڑی شخصیت کا اپنے اصحاب کے ساتھ مباحات کی گفتگو کرنے کا جواز معلوم ہوتا ہے اور اس قسم کا بیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر واجب ہے۔ (ماخوذ از مرقات)۔ (37) قوله: فكل هذا أحدثكم الخ (یہ سب میں تم کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتا ہوں) اس جملہ سے مقصود صحت حدیث کی تاکید اور اس کے اہتمام کا اظہار ہے۔(ماخوذ از مرقات)۔