اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7273
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
دو چیزوں کے بارے میں اختیار نہیں دیا گیا مگر آپ نے ان دو میں سے آسان کو اختیار فرمایا جب کہ
وہ گناہ نہ ہو، اگر وہ گناہ ہوتا تو آپ لوگوں میں سب سے زیادہ اس سے دور رہتے(38)، اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات کے لئے کبھی کسی چیز میں بدلا نہ لیا الا یہ کہ اللہ تعالیٰ کے دین کے تقدس
کو پامال کیا جائے تو آپ اللہ تعالیٰ کے لئے اس کا انتقام لیتے۔(بخاری، مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3560 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2327a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) His statement: “he was the furthest of people from it”: meaning he would then choose the more guided option, even if it was the harder or stricter one. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله : كان أبعد الناس منه أي وكان حينئذ يأخذ أرشدهما ولو أعسرههما وأشدهما. كذا في «المرقاة».
Note 1
(38) قوله: كان ابعد الناس منه (آپ سب سے زیادہ اس سے دوری اختیار فرماتے) اس وقت آپ دونوں میں زیادہ بہتر امر اختیار فرماتے اگرچہ وہ دشوار اور سخت ہو۔(ماخوذ از مرقات)۔