اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 646
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں مسجد میں شب گزاری کرتا تھا۔ اس زمانے میں بے شادی شدہ نوجوان
تھا، اس وقت کتے مسجد میں پیشاب کرتے اور آیا جایا کرتے تھے لیکن اس کی وجہ سے مسجد کو کچھ بھی نہ
دھویا جاتا تھا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 382 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
(اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور اس کی سند کے متعلق سکوت اختیار کیا ہے جو، ان کے نزدیک صحت کی علامت ہے، اور بخاری نے بھی اسی طرح روایت کی ہے اور ابوداؤد نے کہا ہے کہ اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ زمین جب خشک ہو جائے تو پاک ہو جاتی ہے۔)