اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7479
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم سے روایت کرتے ہیں اگر میں خلیل بناتا ہوتا تو ابوبکر کو خلیل بناتا لیکن وہ میرے بھائی اور میرے
صحابی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے تمہارے صاحب کو خلیل بنا لیا ہے۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2383a (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
حضرت ملا علی قاری نے فرمایا اس حدیث شریف میں واضح دلیل ہے۔ اس بات کی کہ ابوبکر تمام صحابہ میں افضل ہیں۔