Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5888

Chapter on the Virtues of the Ten Promised Paradise (may Allah be pleased with them)

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on the Virtues of the Ten Promised Paradise (may Allah be pleased with them)

Zujajat al-Masabih 5888Volume 5

English

Qays ibn Abi Hazim narrated: I heard Sa’d ibn Abi Waqqas say: “I was the first man among the Arabs to shoot an arrow in the way of Allah. I saw us 1 campaigning with the Messenger of Allah (ﷺ) with no food except hubla and samur leaves, such that one of us would relieve himself like a sheep, without mixture. Then Banu Asad rebuked me about Islam; I would have failed and my deeds would be in vain if so.” They had slandered him to Umar, saying: “He does not perform prayer well.”

العربية

Typed, pending editorial approval
٥٨٨٨ - وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُوْلُ: إِنِّي لَأَوَّلُ رَجُلٍ مِنَ الْعَرَبِ رَمَى بِسَهُم فِي سَبِيلِ اللهِ، وَرَأَيْتُنَا 1 نَغْزُو مَعَ رَسُوْلِ اللَّهِ ﷺ وَمَا لَنَا طَعَامُ إِلَّا الْحُبْلَةُ وَوَرَقُ السَّمُرِ، وَإِنَّ أَحَدَنَا لَيَضَعُ كَمَا تَضَعُ الشَّاةُ مَا لَهُ خِلْطُ، ثُمَّ أَصْبَحَتْ بَنُو أَسَدٍ تُعَزِّرُنِي عَلَى الْإِسْلَامِ خِبْتُ إِذًا وَضَلَّ عَمَلِي، وَكَانُوا وَشَوْا بِهِ إِلَى عُمَرَ، وَقَالُوا: لَا يُحْسِنُ الصَّلَاةَ مُتَّفَقٌ 2 عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7597
حضرت قیس بن ابی حازم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اُنہوں نے فرمایا: میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں عرب کا وہ پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا، اور میں نے اپنے کو دیکھا(26) کہ ہم حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد کرتے جبکہ ہمارے لئے ببول کی پھلی اور ببول کے پتوں کے سوا کوئی غذا نہ ہوتی اور ہم میں کا ہر کوئی ایسی اجابت کرتا جیسے بکری کرتی ہے اس میں کوئی تری نہ ہوتی۔ پھر بنواسد اسلام پر عیب لگاتے ہیں، تب تو یقیناً میں نامراد ہو جاؤں گا اور میرا عمل ضائع ہو جائے گا اور اُنہوں نے حضرت عمر کو اس کی شکایت کی اور کہا کہ یہ نماز اچھی طرح نہیں پڑھتے۔ (بخاری، مسلم(27))
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3728 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2966 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (5)

Note 1

I saw us

(1) The statement “I saw us”: Meaning a group of companions. The statement “hubla”: With a dammah on the ha and sukun on the ba, the fruit of the samur tree, resembling lupine, as Ibn al-A’rabi said, or the fruit of the udh tree. The statement “rebuked me”: With tashdid on the zay, meaning they reproached me about Islam, i.e., about prayer, as it is the pillar of Islam or its main rites. They meant they were teaching and admonishing me about prayer, accusing me of not performing it well. The statement “they had slandered”: Meaning Banu Asad when Umar appointed him over Iraq. (As stated in Al-Mirqat)

Note 2

Agreed Upon

(2) The statement “Agreed Upon”: In Bukhari’s narration from Jabir ibn Samurah, he said: The people of Kufa complained about Sa’d ibn Malik to Umar, saying: “He does not perform prayer well.” Sa’d said: “As for me, I led them in the prayer of the Messenger of Allah (ﷺ), prolonging the first two rak’ahs and shortening the last two.” Umar said: “That is what I thought of you, O Abu Ishaq.” He sent men to inquire about him in Kufa’s mosques. They did not come to a mosque of Banu Abs without them praising him and speaking well of him until they reached a mosque of Banu Abs. A man named Abu Sa’dah said: “O Allah, he did not lead expeditions, judge justly, or distribute fairly.” Sa’d said: “By Allah, I will make three supplications: O Allah, if he is lying, prolong his life, prolong his poverty, and expose him to trials.” Afterward, when asked, he would say: “An old man, afflicted, struck by Sa’d’s supplication.”

Note 1

قوله

(۱) قوله : رأيتنا: أي جمعا من الصحابة. وقوله: «الحبلة» بضم الحاء المهملة وسكون الموحدة، ثمر السمر يشبه اللوبيا قاله ابن الأعرابي. وقيل: ثمر العضاة. وقوله: «تعزرني بتشديد الزاء، أي توبخني على الإسلام، أي على الصلاة؛ لأنها عماد الإسلام أو على عمدة شرائعه، والمراد أنهم كانوا يؤدبوني ويعلموني الصلاة ويعيروني بأني لا أحسنها. وقوله: «وكانوا وشوا» أي بنو أسد حين ولاه عمر العراق. كذا في «المرقاة».

Note 2

قوله

(۲) قوله: متفق عليه وفي رواية للبخاري عن جابر بن سمرة، قال: شكا أهل الكوفة سعد بن مالك إلى عمر، فقالوا: لا يحسن الصلاة. قال سعد: أما أنا فكنت أصلي بهم صلاة رسول الله الله أمد في الأوليين، أخفف في الآخريين، فقال عمر : ذاك الظن بك أبا إسحاق، قال: فبعث رجالا يسألون عنه في مساجد الكوفة، قال: فلا يأتون مسجدا من مساجد الكوفة إلا أثنوا عليه خيرا، وقالوا معروفا، حتى أتوا مسجدا من مساجد بني عبس قال: فقال رجل - يقال له أبا سعدة - : اللهم إنه كان لا يسير بالسرية، ولا يعدل في القضية، ولا يقسم بالسوية، قال: فقال سعد: أما والله لأدعون بثلاث، اللهم إن كان كاذبا فأطل عمره، وأطل فقره، وعرضه للفتن. فكان بعد ذلك يقول إذا سئل : شيخ كبير مفتون أصابتني دعوة سعد.

Note 1

(26) قوله: رأيتنا: (میں نے دیکھا) یعنی صحابہ کی ایک جماعت کو دیکھا، حبلہ حاء کے پیش اور باء کے جزم کے ساتھ لوبیا کی طرح ببول کا پھلی یا یہ ابن اعرابی نے کہا، کہا گیا کہ وہ کانٹے دار درخت کا پھل ہے ”تعزرني“ زاء کے تشدید کے ساتھ یعنی وہ اسلام پر یعنی نماز پر عیب لگاتے ہیں کیونکہ نماز اسلام کا ستون ہے اور شریعت اسلامیہ کا بہترین (بنیادی) عمل ہے، اور مرادی معنی یہ ہے کہ وہ مجھے ادب دیتے اور مجھے نماز سکھاتے ہیں اور مجھے عیب لگاتے ہیں کہ میں نماز اچھی طرح ادا نہیں کرتا ہوں، وقوله وكانوا وشوا یعنی بنواسد نے یہ شکایت اس وقت کی جب کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اُنہیں عراق کا گورنر مقرر کیا تھا۔ (مرقات) (27) قوله: متفق عليه. اور صحیح بخاری کی ایک روایت میں ہے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، اُنہوں نے فرمایا: اہل کوفہ نے حضرت عمر سے سعد بن مالک کی شکایت کی اور کہا کہ وہ نماز صحیح طور پر ادا نہیں کرتے، حضرت سعد نے فرمایا: میں تو اُنہیں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی طرح نماز پڑھاتا ہوں، ابتدائی دو رکعتوں میں طویل قراءت کرتا ہوں اور اخیر دو رکعتیں مختصر کرتا ہوں، تو حضرت عمر نے فرمایا: اے ابواسحق! تمہارے بارے میں ایسا ہی ہے، راوی کہتے ہیں: پھر حضرت عمر نے چند آدمی بھیجے، وہ لوگوں کوفہ کی مساجد میں اُن کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، راوی نے کہا: وہ کوفہ کی مساجد میں جس مسجد میں جاتے ہیں لوگ اُن کی بہترین تعریف ہی کرتے اور اُن کے بارے میں بھلائی کی بات ہی کہتے ہیں یہاں تک کہ یہ لوگ بنی عبس کی ایک مسجد کے پاس آئے، راوی نے کہا: یہاں ایک شخص نے کہا جس کا نام ابوسعدہ تھا: ہاں وہ لشکر کے ساتھ نہیں جاتے، فیصلہ میں انصاف نہیں کرتے اور برابر برابر تقسیم نہیں کرتے، راوی نے کہا: حضرت سعد نے فرمایا: سنو قسم بخدا! میں تین دعائیں کرتا ہوں اے اللہ! اگر یہ جھوٹا ہے تو اس کی عمر دراز کر، اس کی تنگدستی بڑھا دے اور اسے فتنوں میں مبتلا کر دے، تو اس کے بعد ایسا ہی ہوا کہتے ہیں: جب اُس سے پوچھا جاتا تو وہ کہتا فتنہ میں پڑا ہوا ایک بوڑھا ہوں: مجھے حضرت سعد کی بد دعا لگ گئی ہے۔