اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 755
ابن عمر رضی اللہ عنہما کے متعلق مروی ہے کہ آپ نے ایسی حالت میں وضوء کیا کہ
آپ کی ہتھیلی پر پٹی باندھی ہوئی تھی تو آپ نے (ہتھیلی کے دوسرے جانب کے) اس حصہ پر مسح کیا جو
زخم کی پٹی کی وجہ سے کپڑے سے ڈھکا ہوا تھا (اور ہتھیلی کی) پٹی پر بھی مسح کیا، اس کے بعد دوسرے
اعضاء وضوء کو دھولیا اور تیمم نہیں فرمایا۔ (اس کی روایت منذری نے کی ہے۔)
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث سے بھی حنفی مسلک کی تائید ہوتی ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے زخم کے علاوہ باقی حصہ بدن کے دھونے اور زخم پر مسح کرنے کو جمع فرمایا اور دھونے اور تیمم کو جمع نہیں فرمایا ہے۔ (ملتقی میں ایسا ہی مذکور ہے۔)