اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 833
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بتلاؤ کہ اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر ایک نہر جاری ہو جس
میں وہ روزانہ پانچ مرتبہ غسل کیا کرتا ہے، کیا اس کے جسم پر کچھ بھی میل باقی رہے گا؟ سب نے
عرض کیا کہ اس کے بدن پر کچھ بھی میل باقی نہ رہے گا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہی
مثال نماز پنج گانہ کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان پانچ نمازوں کے ذریعہ سے خطاؤں کو مٹا دیتے ہیں۔
(اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 528 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 667 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 565 (unverified) 90% confidence
Mishkat (candidate) 565
Confidence and text similarity are not editorial verification.