اردو
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے
کسی اجنبی عورت کا بوسہ لیا اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس کا ذکر کیا
تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی (سورہ ھود، پ:12، ع:10، آیت نمبر:114) ”وَأَقِمِ
اللہ علیہ وسلم نماز کی پابندی کیجئے دن کے دونوں کناروں اور رات کے قریبی ساعتوں میں یقیناً
نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں (اس آیت کے الفاظ ”طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ اللَّيْلِ“ سے
اور ایک دوسری روایت میں یوں ہے کہ میری امت میں جو بھی اس آیت پر
عمل کر کے برائیوں کے بعد (برائیوں پر نادم ہو کر) نیکیاں کر لے اس کیلئے بھی یہی ہے۔
(اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 526 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2763b (unverified) 88% confidence · Validation similarity: 0.499
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
پانچوں نمازوں کی طرف اس طرح اشارہ ہو رہا ہے کہ ”طَرَفَيِ النَّهَارِ“ ’دن کے دونوں طرف میں‘ طرف اول سے نماز فجر اور طرف آخر سے نماز ظہر اور عصر اور ”زُلَفًا مِّنَ اللَّيْلِ“ رات کے قریبی ساعتوں سے نماز مغرب اور عشاء مراد ہے) اس شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا یہ میرے ہی لئے ہے؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ میری تمام امت کیلئے ہے۔