Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 741

Opening narrations

In this book

Current reading

Prayer

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 741Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 836
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک عورت سے مدینہ منورہ کی آخری آبادی میں لپٹ گیا تھا اور اس سے جماع تو نہیں کیا لیکن بوس و کنار وغیرہ کر لیا اور اب میں حاضر ہوں تو حضور مجھ پر جو سزا چاہیں جاری فرمائیں، عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس شخص سے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہاری پردہ پوشی کی ہے، کاش کہ تم بھی اپنی پردہ پوشی کر لیتے! ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ جواب نہیں دیا، وہ شخص اٹھا اور جانے لگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پیچھے ایک آدمی کو روانہ کر کے اس شخص کو بلوائے اور یہ آیت اس کو پڑھ کر سنائے ”وَأَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَيِ لِلذَّاكِرِينَ ‘‘ (سورہ ہود،پ:12،ع:10، آیت نمبر:114) (دن کے دونوں طرف اور رات کے قریبی ساعتوں میں نماز کی پابندی کیجئے، بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں، یہ نصیحت ماننے والوں کیلئے نصیحت ہے) یہ سن کر مجمع میں سے ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) یہ حکم کیا خاص اسی شخص کیلئے ہے؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں بلکہ یہ تمام لوگوں کیلئے عام حکم ہے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2763a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.