Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 974

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 974Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1092
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے گھر سے باوضو فرض نماز کیلئے مسجد کو جائے تو اس کا ثواب اس حاجی کے ثواب کی طرح ہے جو احرام باندھے ہوئے ہو اور جو شخص گھر سے چاشت کی نماز کیلئے نکلے اور اس کے سوا اس کی کوئی اور غرض نہیں ہے تو اس کا ثواب عمرہ کرنے والے کے ثواب کی طرح ہوگا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز اس طرح ادا کرنا کہ دونوں کے درمیان دنیا کی باتیں اور بیہودہ کلام نہ ہو، (تو یہ ایسا اعلیٰ عمل ہے) جو علیین یعنی عالی مرتبہ لوگوں کے دفتر میں لکھا جاتا ہے۔ (اس کی روایت امام احمد اور ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 558 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 728 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 728

Confidence and text similarity are not editorial verification.