Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں · Chapter 5

(عذاب قبر کے ثبوت کے بیان میں)

15 narrations · In source reading order

Hadith 118

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 128Noor 129
براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب مسلمان سے قبر میں سوال ہوگا تو وہ ”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ “ کی شہادت دے گا، پس عذاب قبر کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ قول ہے ﴿يُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِينَ آمَنُوا اور ایک دوسری روایت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ یہ آیت ۞ يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ ”الخ ۞ عذاب قبر کے بارے میں نازل ہوتی ہے۔ (میت سے) کہا جائے گا کہ تیرا رب کون ہے؟ جواب دے گا: میرا رب اللہ ہے، میرے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔

Qur’an-related source paragraphs

And the statement of Allah, the Exalted:

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1369 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4699 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2871a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 119

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 130
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ کو قبر میں رکھا جاتا ہے اور اس کے احباب اسے دفن کر کے واپس ہوتے ہیں کہ ابھی ان کے جوتوں کی آہٹ کو سن رہا ہے اتنے میں اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں اور اس کو بٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں: تُو ان حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ مومن کہے گا: میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، پھر اس سے کہا جائے گا دیکھو تمہارا مقام دوزخ تھا جس کو اللہ نے جنت کے مقام سے بدل دیا ہے وہ دونوں مقاموں کو بیک وقت دیکھے گا لیکن منافق اور کافر ہر ایک سے دریافت کیا جائے گا ”تُو ان حضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) کے بارے میں کیا کہا کرتا تھا؟“ تو وہ کہے گا: میں نہیں جانتا، میں وہی کہتا تھا جو لوگ کہا کرتے تھے اس سے کہا جائے گا تُو نے نہ تو کچھ سمجھا اور نہ تو نے (قرآن) پڑھا۔ پھر لوہے کے ہتھوڑوں سے اس پر ایسی مار پڑے گی جس سے وہ ایسی آواز سے چلا اٹھے گا کہ جن و انس کے سوا سب آس پاس کی چیزیں اس کی اس چیخ و پکار کو سن لیتے ہیں۔ (بخاری نے اس کی روایت کی ہے اور مسلم کی روایت بھی یہی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1338 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2870a (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 126 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 126

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 120

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 131
عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مرتا ہے تو صبح و شام اس پر اس کا مقام پیش کیا جاتا ہے، پس اگر اہل جنت سے ہو تو اس کے لئے اس کی جنت کا ٹھکانا پیش کیا جاتا ہے اور اگر دوزخیوں سے ہو تو اس کی دوزخ کا ٹھکانا پیش کیا جاتا ہے اور اس سے کہا جاتا ہے کہ یہ تیرا اس وقت کا ٹھکانا ہے کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ تجھ کو اپنی طرف اٹھائے۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1379 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2866a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 121

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 132
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ ایک یہودی عورت ان کے پاس آئی اور عذاب قبر کا ذکر کی اور کہی: اللہ آپ کو عذاب قبر سے محفوظ رکھے، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عذاب قبر سے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: ہاں قبر کا عذاب حق ہے، عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اس کے بعد میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب بھی آپ نماز ادا فرماتے تو عذاب قبر سے پناہ مانگتے۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1372 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 122

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 133
زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بنی نجار کے ایک باغ میں اپنے خچر پر سوار تھے اور ہم آپ کے ساتھ تھے کہ وہ یکایک آپ کو لے کر بدک گیا اور قریب تھا کہ وہ آپ کو گرا دے اور یکایک وہاں چھ یا پانچ قبریں دکھائی دیں، آپ نے فرمایا : کیا کوئی شخص جانتا ہے کہ یہ قبر والے کون ہیں؟ ایک شخص نے کہا کہ میں جانتا ہوں، فرمایا: یہ کب مرے ہیں؟ اس شخص نے کہا: شرک کی حالت میں، فرمایا: ان لوگوں پر قبروں کے اندر عذاب ہو رہا ہے اور فرمایا کہ اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تم آئندہ سے دفن کرنا چھوڑ دو گے تو میں خدا سے دعا کرتا کہ وہ تم کو قبر کا عذاب سنا دے جس کو میں سن رہا ہوں۔ پھر آپ ہماری جانب متوجہ ہو کر فرمائے: اللہ تعالیٰ سے دوزخ کے عذاب کی پناہ مانگو! صحابہ نے کہا کہ ہم دوزخ کے عذاب سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں، فرمایا: قبر کے عذاب سے خدا کی پناہ مانگو، صحابہ نے کہا: ہم قبر کے عذاب سے خدا کی پناہ میں آتے ہیں، فرمایا: ظاہری اور باطنی فتنوں کے لئے اللہ سے پناہ مانگو، صحابہ نے کہا: ہم ظاہری اور باطنی فتنوں سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں، فرمایا: دجال کے فتنے کے لئے خدا سے پناہ مانگو، صحابہ نے کہا: ہم دجال کے فتنے سے خدا کی پناہ میں آتے ہیں۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2867 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 123

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 134
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب میت کو دفن کر دیا جاتا ہے تو اس کے پاس دو سیاہ رنگ کے نیلی آنکھوں والے فرشتے آتے ہیں، ایک کا نام منکر ہے دوسرے کا نکیر ہے۔ دونوں کہتے ہیں کہ تُو ان حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق کیا کہا کرتا تھا تو وہ کہے گا: وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں ”لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ“ کی شہادت دیتا ہوں، دونوں کہیں گے: ہم کو اس کا علم تھا کہ تُو یہی کہے گا، پھر اس کی قبر میں ستر گز طول، اور ستر گز عرض میں کشادگی کر دی جاتی ہے، پھر اس کے واسطے اس کی قبر روشن کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے آرام کی نیند لے، وہ کہے گا کہ میں اپنے تمام اہل و عیال کے پاس جا کر اس کی اطلاع دینا چاہتا ہوں، دونوں کہیں گے اس دولہا (دلہن) کی طرح سو جا جس کو اس کا محبوب ترین اہل بیدار کرتا ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کو اس کی خواب گاہ سے بروز قیامت اٹھائے گا، اور اگر وہ منافق ہو تو کہے گا: میں نے لوگوں کو جو کہتے سنا وہی کہہ دیا میں نہیں جانتا۔ دونوں کہیں گے: ہم جانتے تھے کہ تو یہی کہے گا، پھر زمین سے کہہ دیا جائے گا اس پر مل جا تو زمین مل جائے گی (یعنی بھینچے گی) اور اس کی پسلیاں ادھر کی ادھر ہو جائیں گی، وہ اسی طرح عذاب میں مبتلا رہے گا، یہاں تک کہ خدائے تعالیٰ اس کو اس ٹھکانے سے اٹھائے گا۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1071 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 130 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 130

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 124

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 135
براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میت کے پاس دو فرشتے آتے ہیں اور اس کو بٹھاتے ہیں اور اس سے دریافت کرتے ہیں کہ تیرا رب کون ہے؟ وہ جواب دیتا ہے میرا رب اللہ ہے، پھر دونوں دریافت کرتے ہیں کہ تیرا دین کیا ہے؟ تو وہ کہتا ہے: میرا دین اسلام ہے، پھر وہ دریافت کرتے ہیں کہ وہ کون حضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں جو تمہارے طرف رسول بنا کر بھیجے گئے تھے؟، وہ کہتا ہے کہ وہ خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، فرشتے دریافت کرتے ہیں تم کو یہ کیسے معلوم ہوا؟ تو وہ جواب دیتا ہے میں نے اللہ کی کتاب پڑھی اس پر ایمان لایا اور تصدیق کی، یہی مراد ہے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کا ﴿ يُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ ﴾ ”الخ“ اللہ تعالیٰ مومنوں کو قول ثابت (یعنی کلمہ توحید) پر قائم رکھتا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آسمان سے ایک منادی اعلان کرتا ہے کہ میرے بندے نے سچ کہا اس کے لئے جنت کا فرش کر دو اور اس کو جنت کا لباس پہناؤ اور اس کے لئے جنت کی جانب ایک دروازہ کھول دو، چنانچہ دروازہ کھول دیا جاتا ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو جنت کی ہوا اور خوشبو آنے لگتی ہے اور اس کی قبر میں اس کی نظر پہنچنے کی حد تک وسعت کر دی جاتی ہے۔ اس کے بعد کافر کی موت کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے ارشاد فرمایا کہ اس کی روح اس کے جسم میں لوٹائی جاتی ہے اور اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں اور اس کو بٹھاتے ہیں اور دریافت کرتے ہیں : تیرا رب کون ہے؟ تو وہ ہائے ہائے میں نہیں جانتا کہتا ہے، اور وہ فرشتے پھر دریافت کرتے ہیں کہ تیرا دین کیا ہے؟ اس پر بھی وہ یہی کہتا ہے ہائے ہائے میں نہیں جانتا، پھر دونوں سوال کرتے ہیں یہ کون حضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں جو تم میں رسول بنا کر بھیجے گئے تھے تو اس کا جواب بھی وہی ہائے ہائے میں نہیں جانتا دیتا ہے، پس آسمان سے ایک منادی اعلان کرتا ہے کہ اس نے جھوٹ کہا، لہذا اس کے لئے آگ کا فرش بچھا دو، آگ کا لباس پہناؤ اور اس کے لئے دوزخ کی جانب سے دروازہ کھول دو، آپ نے فرمایا کہ اس کو دوزخ کی گرمی اور اس کی لو آنے لگتی ہے، پھر ارشاد فرمایا کہ اس پر اس کی قبر اس قدر تنگ کر دی جاتی ہے یہاں تک کہ اس کی پسلیاں ادھر سے اُدھر نکل جاتی ہیں، پھر اس پر ایک اندھا گونگا فرشتہ مسلط کر دیا جاتا ہے جس کے پاس لوہے کا ایسا گُرز ہوتا ہے جس کو اگر پہاڑ پر مارا جائے تو وہ خاک ہو جائے پس وہ فرشتہ اس گُرز سے اس طرح مارتا ہے جس کی آواز کو انس و جن کے سوا مشرق و مغرب کی تمام مخلوق سن لیتی ہے جس سے وہ خاک ہو جاتا ہے، پھر اس میں روح واپس ڈالی جاتی ہے (قیامت تک اسی طرح عذاب میں مبتلا رہتا ہے)۔ (اس کی روایت امام احمد اور ابوداؤد نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4753 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 125

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 136
عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب وہ کسی قبر پر کھڑے ہوتے تو اتنا روتے کہ داڑھی تر ہو جاتی، آپ سے کہا گیا کہ جنت اور دوزخ کا ذکر کرتے ہیں تو آپ نہیں روتے اور قبر کو دیکھ کر رو دیتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ قبر منازل آخرت کی پہلی منزل ہے کسی کو اس سے نجات مل گئی تو اس کے بعد جو کچھ آئے گا وہ آسان تر ہے اور اگر اس سے نجات نہ ملی تو جو چیز اس کے بعد ہے وہ اس سے سخت تر ہے۔ عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی منظر میں نے قبر سے زیادہ ہولناک نہیں دیکھا۔(اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2308 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 4267 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 132 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 132

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 126

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 137
عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی میت کے دفن سے فارغ ہوتے تو ٹھہر جاتے اور فرماتے کہ اپنے اس بھائی کے لئے مغفرت مانگو اور پھر اس کے لئے منکر نکیر کے سوال کے وقت ثابت قدم رہنے کی دعا کرو، اس لئے کہ اس وقت اس سے سوال کیا جا رہا ہے۔(اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3221 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 133 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 133

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 127

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 138
ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کافر پر اس کی قبر میں ننانوے اژدھے مسلّط کر دیئے جاتے ہیں جو قیام قیامت تک اس کو ڈستے اور کاٹتے رہیں گے، اگر ان میں کا ایک اژدھا زمین پر پھنکارے تو زمین سبزی نہ اُگائے۔(دارمی نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 132 (unverified) 75% confidence

Mishkat (candidate) 132

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 128

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 139
جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے جنازہ میں گئے جب کہ وہ انتقال کر گئے تھے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”سُبْحَانَ اللّٰه“ فرمایا تو ہم بھی دیر تک سُبْحَانَ اللّٰه پڑھتے رہے، پھر آپ نے ”اللّٰهُ أَكْبَرُ“ فرمایا تو ہم نے بھی اللّٰهُ أَكْبَرُ کہا، پس اس کے بعد آپ سے دریافت کیا گیا کہ کس لئے آپ نے تسبیح پھر تکبیر کہی تو فرمایا کہ تحقیق اس نیک بندے پر زمین تنگ ہوگئی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اس تنگی کو دور فرما دیا۔ (امام احمد نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 133 (unverified) 80% confidence
  • Candidate: Musnad Ahmad 14916 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 133

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 129

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 140
ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ (سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ) وہ شخص ہیں جن کے لئے عرش ہل گیا اور آسمان کے دروازے ان کے لئے کھول دیئے گئے اور ستر ہزار فرشتوں نے ان کے جنازہ میں شرکت کی، بے شک یہ بھینچے گئے پھر ان کی قبر کشادہ کردی گئی۔ (پھر اس کی روایت نسائی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 2055 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 130

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 141
اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے اور قبر کے فتنہ کا ذکر فرمایا جس میں آدمی آزمایا جاتا ہے، جب آپ نے اس کا بیان فرمایا تو مسلمانوں نے آہ و بکا کیا۔ (بخاری نے اسی طرح روایت کی ہے) اور نسائی نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ راوی کا بیان ہے کہتے ہیں کہ آہ و بکا کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کو میں سمجھ نہ سکا جب شور کم ہوگیا تو میں نے اپنے سے قریب شخص سے دریافت کیا خدا تم کو برکت دے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اخیر خطاب میں کیا ارشاد فرمایا؟ اس شخص نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے بذریعہ وحی معلوم کرا دیا گیا ہے کہ تم قریب قریب فتنہ دجال کی طرح ہی قبر میں آزمائے جاؤ گے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1373 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 131

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 142
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: جب میت کو قبر میں داخل کر دیا جائے گا تو اس کو ایسا دکھائی دے گا کہ گویا آفتاب غروب ہونے کے قریب ہے تو وہ بیٹھ کر آنکھیں ملے گا اور کہے گا کہ مجھے چھوڑ دو کہ میں نماز پڑھوں۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 4272 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 132

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 143
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مردہ (یعنی نیک مسلمان) قبر میں داخل ہونے کے بعد وہ قبر میں اٹھ کر بیٹھتا ہے نہ اس کو کوئی گھبراہٹ ہوگی اور نہ وہ خائف ہوگا، پھر اس سے سوال ہوگا کہ تو کس دین پر تھا؟ وہ کہے گا میں اسلام پر تھا، پھر اس سے سوال ہوگا کہ یہ کون حضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں؟ وہ کہے گا: یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، آپ ہمارے ہاں اللہ کی جانب سے واضح دلائل لائے تو ہم نے آپ کی تصدیق کی، پھر اس سے پوچھا جائے گا کہ کیا تو نے اللہ کو دیکھا ہے؟ وہ جواب دے گا کہ کوئی شخص اس لائق نہیں کہ وہ اللہ کو دیکھ سکے، پس اس کے لئے دوزخ کی جانب سے ایک روشن دان کھول دیا جائے گا تو وہ دیکھے گا کہ اس میں آگ کے شعلے ایک دوسرے کو توڑ رہے ہیں، اس سے کہا جائے گا کہ دیکھ اس (جگہ) کو جس سے اللہ نے تجھ کو بچا لیا ہے، پھر جنت کی جانب اس کے لئے ایک روشن دان کھول دیا جائے گا، وہ جنت کی بہار اور جو کچھ اس میں ہے اس کی طرف دیکھے گا اس سے کہا جائے گا کہ یہ تیرا ٹھکانہ ہے تو یقین پر تھا اور اسی پر تیری موت ہوئی اور اسی پر تو ان شاء اللہ اٹھایا جائے گا۔ اور بُرا آدمی قبر میں گھبراہٹ اور خوف کی حالت میں اٹھ بیٹھے گا اس سے سوال ہوگا کہ تو کس دین پر تھا؟ وہ کہے گا: مجھے معلوم نہیں، پھر سوال ہوگا یہ کون حضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں؟ وہ کہے گا: لوگوں کو جو کہتے سنا میں نے بھی کہہ دیا تو اس کے لئے جنت کی جانب ایک دریچہ کھول دیا جائے گا تو وہ اس کی بہار اور جو کچھ اس میں ہے اس کو دیکھے گا اس سے کہا جائے گا تو اس مقام کو دیکھ جس کو اللہ تعالیٰ نے تجھ سے ہٹا دیا ہے۔ پھر اس کے بعد دوزخ کی جانب ایک دریچہ اس کے لئے کھولا جائے گا تو وہ اس کو دیکھے گا کہ اس میں شعلے ایک دوسرے کو توڑ رہے ہیں، اس سے کہا جائے گا یہ تیرا مقام ہے، کیوں کہ تو شک پر تھا اور اسی پر تیری موت ہوئی اور اسی پر تو انشاء اللہ اٹھایا جائے گا۔ (ابن ماجہ نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 4268 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.