حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نماز عشاء میں
اوساط مفصل کی چند سورتیں مخصوص فرما لئے تھے اور انہی میں سے ہمیشہ پڑھا کرتے تھے۔ (اس کی
روایت ترمذی نے کی ہے۔)
براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ
وسلم سے نمازِ عشاء کی ایک رکعت میں والتين والزيتون پڑھتے ہوئے سنا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ
وسلم سے زیادہ کسی کو خوش آواز نہیں پایا۔
(اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Sulaiman bin Yasar reported from Abu Hurairah: "I did not pray behind anyone whose prayer was more similar to that of the Messenger of Allah (ﷺ) than so-and-so." Sulaiman said: "I prayed behind him, and he would lengthen the first two units of Dhuhr and shorten the last two. He would lighten Asr, recite in Maghrib from the short surahs of Al-Mufassal, recite in Isha from the middle-length surahs of Al-Mufassal, and recite in Fajr from the long surahs of Al-Mufassal."
سلیمان بن یسار رضی اللہ عنہ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے فلاں صاحب (یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ) کے سوا کسی
اور کے پیچھے ایسی نماز نہیں پڑھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے زیادہ مشابہت رکھتی ہو،
سلیمانؒ کہتے ہیں کہ (یہ سن کر) میں (حضرت علی رضی اللہ عنہ) کی خدمت میں پہنچا اور آپ کے پیچھے
نمازیں پڑھیں، میں نے دیکھا کہ (حضرت علی رضی اللہ عنہ) نماز ظہر کی پہلی دو رکعتیں طویل قرأت
(طوالِ مفصل سے) ادا فرماتے تھے اور آخری دو رکعتیں مختصر قرأت (یعنی سورۃ فاتحہ سے) ادا فرماتے
اور عصر کی نماز ظہر کی بہ نسبت مختصر قرأت (یعنی اوساطِ مفصل سے) ادا فرماتے تھے، اور مغرب کی نماز
میں قصار مفصل کی سورتیں پڑھتے تھے اور عشاء کی نماز میں اوساط مفصل کی سورتیں پڑھتے اور صبح کی
نماز میں طوال مفصل کی سورتیں پڑھا کرتے تھے۔
(اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔)
From Amr bin Shu’aib, from his father, from his grandfather, who said: There is no small or large Surah from the Mufassal except that I have heard the Messenger of Allah ﷺ leading people with it in the obligatory prayer.
عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد کے واسطہ سے اپنے دادا سے روایت
کرتے ہیں کہ ان کے دادا نے کہا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو طوالِ مفصل، اوساطِ مفصل
اور قصارِ مفصل کے ہر چھوٹے اور بڑے سورہ سے فرض نمازوں میں لوگوں کی امامت کرتے ہوئے
پایا۔ (اس کی روایت امام مالک نے کی ہے۔)
From Ubaydullah bin Abi Rafi’ who said: Marwan appointed Abu Huraira as a deputy over Madinah and went to Makkah. So, Abu Huraira led us in the Friday prayer and recited Surah Al-Jumu'ah in the first rak'ah and Surah Al-Munafiqun in the second rak'ah. Then he said: I heard the Messenger of Allah ﷺ reciting both of them on the day of Jumu’ah.
عبید اللہ بن ابی رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ مروان،
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ میں اپنا جانشین بنا کر مکہ معظمہ روانہ ہوا تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہم
کو نماز جمعہ پڑھائی آپ نے پہلی رکعت میں سورہ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورہ ”إِذَا جَاءَكَ
الْمُنَافِقُونَ“ پڑھی، نماز کے بعد ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو
یہ دونوں سورتیں نماز جمعہ میں پڑھتے ہوئے سنا ہے۔
(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
From Nu’man bin Bashir who said: The Messenger of Allah ﷺ used to recite in the two Eid prayers and in Jumu'ah: Surah A’la and Surah al-Ghashia. He said: When Eid and Jumu’ah would fall on the same day, he would recite them in both prayers.
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم عیدین اور جمعہ میں ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى“ اور ”هَلْ أَتٰكَ حَدِيثُ
الْغَاشِيَةِ“ پڑھا کرتے تھے نعمان کہتے ہیں اگر عید اور جمعہ ایک ہی دن میں دونوں جمع ہوجاتے تب
بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں نمازوں میں یہی دونوں سورتیں پڑھتے تھے۔
(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
From Ubaydullah: Umar bin Al-Khattab asked Abu Waqid Al-Laythi: What would the Messenger of Allah ﷺ recite in Eid Al-Adha and Eid Al-Fitr? He said: He used to recite قَ وَالْقُرْءَانِ الْمَجِيدِ and اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ.
عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ
نے ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عید الاضحی اور عید الفطر
میں کیا پڑھتے تھے؟ تو ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر دو عید کی
نمازوں میں ق والقرآن المجيد اور اقتربت الساعة پڑھا کرتے تھے۔
(اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
From Abu Huraira who said: Indeed, the Messenger of Allah ﷺ recited in the two rak’ahs of Fajr: قُلْ يَتَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ and قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے سنت فجر کی پہلی رکعت میں قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ اور دوسری رکعت میں قُلْ هُوَ اللَّهُ
أَحَدٌ پڑھی ہے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
From Ibn Abbas who said: The Messenger of Allah ﷺ used to recite in the two rak’ahs of Fajr: قُوْلُوا ءَامَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا (Al-Baqarah: 136) and قُلْ يَأَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ (Aal-e-Imran: 64).
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سنت فجر کی پہلی رکعت میں سورہ بقرہ پ1ع16 کی یہ آیت) پڑھتے تھے، فرمایا ”قُوْلُوْا
(مسلمانو! تم یہود و نصاریٰ کو یہ) جواب دو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے ہیں اور (قرآن پر) جو ہم
پر اترا (اس پر) اور (صحیفے) جو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق اور حضرت
یعقوب علیہم السلام اور حضرت یعقوب کی اولاد پر اترے (ان پر) اور حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ
علیہم السلام کو جو (کتاب) ملی اس پر اور جو (دوسرے) پیغمبروں کو ان کے پروردگار سے ملا (اس پر)
ہم ان (پیغمبروں) میں سے کسی ایک میں بھی (کسی طرح کی) جدائی نہیں سمجھتے اور ہم اسی (ایک خدا)
کے فرمان بردار ہیں۔ اور سنت فجر کی دوسری رکعت میں (سورہ آل عمران پ3ع7) کی یہ آیت
اشْهَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ“ (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم) ان سے کہو کہ اے اہل کتاب آؤ ایسی بات
کی طرف (رجوع کرو) جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں (مانی جاتی) ہے کہ خدا کے سوا کسی کی
عبادت نہ کریں اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں اور اللہ کے سوا ہم میں سے کوئی کسی کو (اپنا)
مالک نہ سمجھے، پھر اگر (ایسی سیدھی اور سچی بات کے ماننے سے بھی) منہ موڑیں تو (مسلمانو! ان لوگوں سے)
کہہ دو کہ تم اس بات کے گواہ رہو کہ ہم تو ایک ہی خدا کو مانتے ہیں۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
From Abdullah bin Mas'ud who said: I cannot count how many times I heard the Messenger of Allah ﷺ recite in the two rak'ahs after Maghrib and in the two rak'ahs before Fajr: قُلْ يَتَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ and قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کئی بار نماز مغرب کے بعد کی دو سنتوں اور نماز فجر کے پہلے کی دو سنتوں میں
قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ پڑھتے سنا ہے اور اتنی بار کہ شمار نہیں کرسکتا (اس کی
روایت ترمذی نے کی ہے۔)
اور ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے اور اس میں
فجر کی سنتوں کا ذکر ہے مغرب کی سنتوں کا ذکر نہیں ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
Candidate: Jami al-Tirmidhi 431 (unverified) 96% confidence
Candidate: Sunan Ibn Majah 1148 (unverified) 86% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث اور اسی قسم کی دوسری احادیث کے سمجھنے کے لئے سرّی
جہری قرأت کی تعریف سنئے:۔
صاحب ردالمحتار نے امام کے نماز میں جہری قرأت کے متعلق لکھا ہے: وادنى الجهر
اسماع غيره ممن ليس بقربه كاهل الصف الاول واعلاه لاحد له (ترجمہ: امام کے لئے
جہری نماز میں جہری قرأت کی کم سے کم حد یہ ہے کہ پہلی صف والے اس کی قرأت کو سن سکیں، اگر امام
اپنے اور اپنے قریب کے ہی ایک یا دو شخصوں کو قرأت سنائے تو یہ جہر نہیں ہے سمجھا جائے گا اور جہری کی اعلیٰ
حد مقرر نہیں ہے۔ امام جہاں تک چاہے اپنی آواز کو سنا سکتا ہے۔ اور سرّی قرأت کے متعلق صاحب
ردالمحتار نے یہ لکھا ہے:۔
”ادنى المخافتة اسماع نفسه او من بقربه من رجل او رجلين مثلاً (ترجمہ:
سری نماز میں امام یا منفرد کے لئے قرأت کی کم سے کم حد یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو سنائیں اگر قریب کے
ایک یا دو آدمی بھی اس کی سری قرأت کو سن لیں تو اس کا شمار بھی سری قرأت ہی میں ہوگا۔
صاحب ردالمحتار نے خانیہ اور خلاصہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ جامع صغیر میں بھی جہری اور سری
قرأت کی تعریف اسی طرح مذکور ہے۔
قرأت کی اس تعریف کو پیش نظر رکھ کر صدر کی اس حدیث پر غور کیجئے:۔
ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی اس روایت میں مذکور ہے کہ آپ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب
کے بعد اور فجر کے پہلے کی دو سنتوں میں قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ کثرت سے
پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ اس سے یہ شبہ ہوتا ہے کہ سنتوں میں تو جہری قرأت نہیں ہے، پھر ابن مسعود رضی
اللہ عنہ نے اس سری قرأت کو کس طرح سن لیا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ سرّی قرأت میں نمازی کی قرأت
کو قریب کے ایک دو آدمی سن لیں تو اس پر جہری قرأت کا حکم صادق نہیں آئے گا بلکہ یہ سری قرأت ہی
کہلائے گی اسی وجہ سے ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ان سری نمازوں کی قرأت کو سنا ہے۔
From Jabir who said: The Messenger of Allah ﷺ went out to his companions and recited Surah Ar-Rahman to them from beginning to end, but they remained silent. So he said: I recited it to the Jinn on the night of the Jinn, and they responded better than you. Every time I reached فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ, they said: “None of Your blessings, our Lord, do we deny, so for You is all praise.”
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم (ایک روز) اپنے اصحاب کے پاس تشریف فرما ہوئے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ پر سورہ
رحمن کی تلاوت شروع سے آخر تک فرمائی، صحابہ قرأت کو خاموشی سے سنتے رہے تو حضور صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ میں نے لیلۃ الجن میں جس رات جنوں سے ملاقات ہوئی اور وہ ایمان سے مشرف
ہوئے) اسی سورہ رحمن کو جنوں کے سامنے پڑھا تو وہ جواب دینے میں تم سے اچھے رہے، جب بھی
میں اللہ تعالیٰ کے اس قول پر آیا ”فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ“ (اے جن و انس! تم اپنے پروردگار
کی کون کونسی نعمتوں سے مکرتے جاؤ گے؟) تو جنات نے کہا ”لَا بِشَيْءٍ مِنْ نِعَمِكَ رَبَّنَا نُكَذِّبُ
فَلَكَ الْحَمْدُ“ (اے پروردگار! ہم آپ کی نعمتوں میں سے کسی نعمت سے مکرتے نہیں بلکہ آپ کی
سب نعمتوں کا اقرار کرتے ہوئے شکر ادا کرتے ہیں۔
(اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
Candidate: Jami al-Tirmidhi 3291 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف(1): اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ سورہ رحمن کی تلاوت کرنے والے کو چاہئے کہ وہ
جب بھی ”فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ“ پر پہنچے تو جواب میں لَا بِشَيْءٍ مِنْ نِعَمِكَ رَبَّنَا
نُكَذِّبُ فَلَكَ الْحَمْدُ فوراً پڑھتا جائے۔
ف(2): اس حدیث میں مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جنات نے جب سورہ رحمن سنا
تو آیت ”فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ“ سننے کے بعد جواب میں انہوں نے لَا بِشَيْءٍ مِنْ
نِعَمِكَ رَبَّنَا نُكَذِّبُ فَلَكَ الْحَمْدُ پڑھا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پسند فرمایا اور اس کے
بعد والی حدیث میں مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جب آیت ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى“
تلاوت فرمائی تو جواب میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى پڑھے، اسی طرح ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے جو
حدیث آگے آ رہی ہے اس میں بھی مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بعض آیتوں کی تلاوت کے بعد ان
کا جواب دینے ارشاد فرمائے ہیں۔
ہمارے علماء احناف نے اس قسم کی تمام حدیثوں کا حکم خارج نماز تلاوت قرآن کرنے والے
اور تنہا نفل نماز پڑھنے والے سے متعلق کیا ہے کہ یہ دونوں جب ایسی آیتوں پر پہنچیں تو وہ ان آیتوں کے
پڑھنے کے بعد احادیث میں جو جوابات مذکور ہیں ان کو پڑھا کریں اس کے برخلاف فرض نمازوں میں
امام ہو یا مقتدی دونوں کے لئے امام کے ان آیتوں کی قرأت کے وقت مذکورہ جوابات دینا جائز نہیں
ہے، اور تنہا فرض نماز پڑھنے والے کا بھی یہی حکم ہے کہ وہ بھی مذکورہ جوابات نہ دے اور ایسے ہی تراویح
اور دوسرے نوافل جو جماعت سے پڑھے جاتے ہیں، ان کا بھی یہی حکم ہے کہ ان میں بھی مذکورہ
جوابات کا دینا جائز نہیں۔
اسی طرح مقتدی اور امام اس قسم کی چیزوں میں بالکل برابر ہیں دونوں کا حکم ایک ہی ہے کہ امام
یا مقتدی دونوں کے لئے ترغیب کی آیتوں کے پڑھتے وقت جنت کا سوال کرنا اور ترہیب (ڈرانے
والی) آیتوں کے پڑھتے وقت دوزخ سے پناہ مانگنا اور تسبیح کی آیتوں (جن میں اللہ کی پاکی بیان کرنے
کا حکم ہے) کے جواب میں سبحان اللہ کہنا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک سننے پر درود پڑھنا یہ سب
چیزیں نماز میں جائز نہیں ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ مقتدی کے لئے امام کی قرأت کو خاموشی سے سننے کے
بارے میں جو آیات اور حدیثیں آئی ہیں سب مطلق ہیں اس لئے اگر مقتدی ان آیات کو سننے کے بعد
مذکورہ جوابات دے تو امام کی قرأت کو خاموشی سے سننے کا جو حکم ہے اس کے خلاف ہوگا اور اسی طرح امام
کے لئے بھی جائز نہیں کہ وہ نماز میں قرأت کے سوا غیر قرآن پڑھے، اس لئے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم
سے جماعت والی فرض اور نفل نمازوں میں ایسے جوابات کا دینا ثابت نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے
علماء احناف نے اس کو اختیار نہیں کیا۔
ان دلائل کے قطع نظر نماز میں امام کا قرآن کے سوا غیر قرآن پڑھنا مقتدیوں پر دشواری کا
باعث ہوگا حالانکہ امام کو مقتدیوں کے لحاظ سے ہلکی نماز پڑھنے کا حکم ہے۔
(یہ پورا مضمون فتح القدیر، ردالمحتار، عمدۃ الرعایہ اور سعایہ سے ماخوذ ہے۔)
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ”سَبِّحِ اسْمَ
رَبِّكَ الْاَعْلٰى“ کی تلاوت فرماتے تو اس آیت کے ختم پر سُبْحَانَ رَبِّيَ الْاَعْلٰى فرماتے تھے۔
(اس کی روایت امام احمد اور ابوداؤد نے کی ہے۔)
From Abu Huraira who said: The Messenger of Allah ﷺ said: Whoever among you recites وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ and reaches أَلَيْسَ اللهُ بِأَحْكَمِ الْحَكِمِينَ, let him say: “بَلَى، وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ.” And whoever recites لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ and reaches إِلَى أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَن يُحْتِيَ الْمَوْتَى, let him say: “بَلَى” And whoever recites وَالْمُرْسَلَاتِ and reaches فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُوْنَ, let him say: “آمَنَّا بِاللهِ.” [Narrated by Abu Dawood and Tirmidhi up to his saying: “وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ.”]
Our scholars have said: Both the Imam and the follower in such cases are equal, so the follower should not ask for Paradise upon hearing verses of encouragement, nor seek refuge from Hell upon hearing verses of warning, nor glorify upon hearing verses of glorification, nor send blessings upon the Prophet ﷺ upon hearing his name. Rather, he should listen and remain silent, due to the general command of the verses and hadiths indicating listening and silence. His duty is to listen and remain silent, so he should not engage in anything that disrupts that.
Similarly, the Imam should not engage in anything other than the recitation of the Quran because the Prophet ﷺ did not do so in the prayer, nor did the Imams after him until this day. Thus, it is considered an innovation, and it is also burdensome for the congregation, so it is disliked. What has been reported is applied to voluntary prayer when praying alone and also outside of prayer.
This is a summary of what is mentioned in Radd al-Muhtar and Umdat al-Ri'ayah.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص سورہ ”وَالتِّيْنِ وَالزَّيْتُوْنِ“ کی تلاوت کرتے
ہوئے ”اَلَيْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِيْنَ“ (کیا اللہ سب سے بڑا حاکم نہیں ہے) پڑھے تو یہ کہنا
چاہئے، بَلٰى وَاَنَا عَلٰى ذٰلِكَ مِنَ الشَّاهِدِيْنَ (کیوں نہیں! اللہ تعالیٰ ہی سب سے بڑا حاکم ہے
اور میں اس بات پر گواہی دینے والوں میں سے ہوں۔)
اور حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ تم میں سے جو شخص سورہ ”لَا اُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيٰمَةِ“ کی
تلاوت کرتا ہوا ”اَلَيْسَ ذٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلٰى اَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتٰى“ (کیا وہ خدا جس نے یہ
سب کچھ کیا قیامت میں مُردوں کو جلا اٹھانے پر قادر نہیں ہے؟) پڑھے تو اس کے جواب میں ”بَلٰى“
(کیوں نہیں جلا اٹھانے پر قادر ہے) کہنا چاہئے اور جو شخص سورہ والمرسلت کی تلاوت کرتا ہوا ”فَبِاَيِّ
حَدِيْثٍ م بَعْدَهٗ يُؤْمِنُوْنَ“ (اس قدر وعظ و نصیحت کے بعد ایسی اور کونسی بات ہے جس سے یہ
لوگ ایمان لائیں گے) پڑھے تو اس کو ”آمَنَّا بِاللّٰهِ“ (ہم اللہ پر ایمان لائے) کہنا چاہئے (اس کی
روایت ابوداؤد نے کی ہے) اور ترمذی نے سورہ والتین میں
”اَلَيْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِيْنَ“ کے جواب میں قول نبوی ”بَلٰى وَاَنَا عَلٰى ذٰلِكَ مِنَ
الشَّاهِدِيْنَ“ تک روایت کی ہے اور ترمذی میں سورہ ”قیامہ“ اور ”الْمُرْسَلَت“ کے جوابات کا ذکر نہیں ہے۔
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث اور اسی قسم کی دوسری احادیث کے سمجھنے کے لئے سرّی جہری قرأت کی تعریف سنئے:۔ صاحب ردالمحتار نے امام کے نماز میں جہری قرأت کے متعلق لکھا ہے: وادنى الجهر اسماع غيره ممن ليس بقربه كاهل الصف الاول واعلاه لاحد له (ترجمہ: امام کے لئے جہری نماز میں جہری قرأت کی کم سے کم حد یہ ہے کہ پہلی صف والے اس کی قرأت کو سن سکیں، اگر امام اپنے اور اپنے قریب کے ہی ایک یا دو شخصوں کو قرأت سنائے تو یہ جہر نہیں ہے سمجھا جائے گا اور جہری کی اعلیٰ حد مقرر نہیں ہے۔ امام جہاں تک چاہے اپنی آواز کو سنا سکتا ہے۔ اور سرّی قرأت کے متعلق صاحب ردالمحتار نے یہ لکھا ہے:۔ ”ادنى المخافتة اسماع نفسه او من بقربه من رجل او رجلين مثلاً (ترجمہ: سری نماز میں امام یا منفرد کے لئے قرأت کی کم سے کم حد یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو سنائیں اگر قریب کے ایک یا دو آدمی بھی اس کی سری قرأت کو سن لیں تو اس کا شمار بھی سری قرأت ہی میں ہوگا۔ صاحب ردالمحتار نے خانیہ اور خلاصہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ جامع صغیر میں بھی جہری اور سری قرأت کی تعریف اسی طرح مذکور ہے۔ قرأت کی اس تعریف کو پیش نظر رکھ کر صدر کی اس حدیث پر غور کیجئے:۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی اس روایت میں مذکور ہے کہ آپ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کے بعد اور فجر کے پہلے کی دو سنتوں میں قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ کثرت سے پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ اس سے یہ شبہ ہوتا ہے کہ سنتوں میں تو جہری قرأت نہیں ہے، پھر ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس سری قرأت کو کس طرح سن لیا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ سرّی قرأت میں نمازی کی قرأت کو قریب کے ایک دو آدمی سن لیں تو اس پر جہری قرأت کا حکم صادق نہیں آئے گا بلکہ یہ سری قرأت ہی کہلائے گی اسی وجہ سے ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ان سری نمازوں کی قرأت کو سنا ہے۔