Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں) · Chapter 6

(وضوء کے فرائض سنتوں اور مستحبات کا بیان)

74 narrations · In source reading order

Hadith 436

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 482
عمرو بن کعب رضی اللہ عنہ نے اپنے والد کے توسط سے اپنے دادا سے روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وضوء فرماتے ہوئے دیکھا کہ آپ نے اپنی ریش مبارک اور سر کے پچھلے حصہ کا مسح فرمایا۔ (اس کی روایت ابن السکن نے کی ہے۔)

Hadith 437

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 483
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ گردن کا مسح کرنا قیامت کے دن طوق سے امن کا سبب ہوگا۔ (اس کی روایت دیلمی نے فردوس میں کی ہے۔)

Hadith 438

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 484
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے وضوء کیا اور دونوں ہاتھوں سے گردن کا مسح کیا تو قیامت کے دن طوق سے محفوظ رہے گا۔ (اس کی روایت ابونعیم نے کی ہے۔)

Hadith 439

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 485
موسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جو شخص سر کے ساتھ سر کے پچھلے حصہ کا مسح کرے تو اس کو قیامت کے روز طوق سے محفوظ رکھا جائے گا۔ (اس کی روایت ابو عبید نے موقوفاً کی ہے)۔ علامہ عینی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ یہ موقوف مرفوع کے حکم میں ہے اس لئے
[Narrated by Abu Ubaid as a mawqoof narration]
Commentary and footnotes (1)

Note 1

کہ اس میں قیاس کی گنجائش نہیں۔

Hadith 440

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 486
طلحہ بن مصرف رضی اللہ عنہ والد کے واسطہ سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کلی علیحدہ پانی سے اور ناک علیحدہ پانی سے صاف کرتے تھے۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 139 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 441

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 487
ابو وائل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ اعضائے وضوء کو تین تین مرتبہ دھوتے تھے اور کلی اور ناک علیحدہ علیحدہ پانی سے صاف کرتے تھے، پھر دونوں نے فرمایا کہ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضوء فرماتے دیکھا ہے۔ (اس کی روایت ابن السکن نے اپنی صحیح میں کی ہے۔)

Hadith 442

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 488
سفیان بن سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ تین تین مرتبہ اعضائے وضوء کو دھوتے اور کلی تین دفعہ اور ناک میں تین دفعہ پانی علیحدہ علیحدہ استعمال فرمایا پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضوء فرماتے دیکھا ہے۔ (اس کی روایت بغوی نے کی ہے)۔

Hadith 443

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 489
کعب بن عمرو یمامی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم نے وضوء فرمایا تو کلی تین دفعہ فرمائی اور ناک کو تین دفعہ صاف کیا اور ہر ایک کے لئے نیا پانی لیتے تھے۔ (اس کی روایت طبرانی نے کی ہے)۔

Hadith 444

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 490
ابن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوء میں اعضائے وضوء کو ایک ایک مرتبہ دھویا۔ اس کی روایت امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ نے کی ہے۔

Hadith 445

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 491
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دو مرتبہ اعضائے وضوء کو دھویا اور فرمایا کہ یہ نورٌ علیٰ نور ہے۔ (اس کی روایت رزین نے کی ہے۔)

[Narrated by Razeen]

Hadith 446

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 492
عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین تین مرتبہ اعضائے وضوء کو دھویا اور فرمایا: یہ میرا اور مجھ سے پہلے تمام انبیاء علیہم السلام اور ابراہیم علیہ السلام کا وضوء ہے۔ (یعنی یہ سب حضرات تین تین مرتبہ اعضائے وضوء کو دھوتے تھے)۔ (اس کی روایت رزین نے کی ہے اور امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے مسلم کی شرح میں اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے لیکن ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ دوسروں نے اس حدیث کی سند کو حسن لکھا ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 419 (unverified) 55% confidence

Mishkat (candidate) 419

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 447

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 493
ثابت بن ابی صفیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے ابو جعفر محمد یعنی امام باقر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ سے جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک بار، دو دو بار اور تین تین بار اعضائے وضوء کو دھویا ہے؟ امام باقر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہاں (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جابر رضی اللہ عنہ کی یہ روایت مجھے ملی ہے)۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 45 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 448

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 494Noor 495
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اعضائے وضوء کو ایک ایک مرتبہ دھویا تو ایک ایک مرتبہ اعضاء کا دھونا وضوء میں ضروری ہے، اور جس نے دو دو مرتبہ اعضائے وضوء کو دھویا تو اس کو دو حصہ اجر ملے گا اور جس نے تین تین مرتبہ اعضائے وضوء کو دھویا یہ میرا اور مجھ سے پہلے تمام انبیاء علیہم السلام کا وضوء ہے (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔) اور دار قطنی، بیہقی، ابن حبان، ابن ماجہ، امام احمد اور طبرانی ان سب کی ایک روایت میں یوں ہے کہ نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم نے ایک ایک مرتبہ اعضائے وضوء کو دھویا اور فرمایا کہ اس طرح وضوء کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں فرماتے اور آپ نے دو دو مرتبہ اعضائے وضوء کو دھویا اور فرمایا کہ یہ وضوء اس شخص کا ہے جس کو دوہرا اجر دیا جائے گا اور آپ نے تین تین مرتبہ اعضائے وضوء کو دھویا اور فرمایا کہ یہ میرا اور مجھ سے پہلے تمام انبیاء علیہم السلام کا وضوء ہے، ترمذی نے کہا ہے کہ اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ ایک ایک مرتبہ اعضائے وضوء کا دھونا کافی ہے اور دو دو مرتبہ دھونا افضل ہے اور اس سے افضل تین تین مرتبہ دھونا ہے اور اس کے بعد کچھ نہیں۔ (یعنی تین مرتبہ سے زائد دھونا اسراف اور لغو ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 419 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 449

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 496
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے اپنے لڑکے کو کہتے سنا کہ الٰہی میں تجھ سے جنت کے دائیں جانب کے قصر ابیض (یعنی سفید محل) کی درخواست کرتا ہوں، عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: اے لڑکے! اللہ سے جنت کا سوال کر اور دوزخ سے پناہ مانگ، اس لئے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قریب میں اس امت میں ایسے لوگ ہوں گے جو طہارت اور دعا میں حد سے بڑھ جائیں گے۔ (اس کی روایت امام احمد، ابو داؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 96 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3864 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: طہارت میں حد سے بڑھنا یہ ہے کہ تین بار سے زیادہ اعضاء کو دھوئے اور پانی زیادہ خرچ کرے۔ اور دھونے میں اس قدر مبالغہ کرے کہ حد وسواس کو پہنچے۔ اور دعا میں حد سے بڑھنا یہ ہے کہ بے ادبی کرے اور مطلب کے مانگنے میں قیدیں لگائے یا ایسی چیز کا سوال کرے جو امکان اور عادت سے باہر ہو۔12

Hadith 450

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 497
اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ وضوء کا ایک شیطان ہے جس کا نام ولہان ہے، لہٰذا پانی کے وسوسوں سے بچو، کیونکہ یہ وسوسے اسی شیطان کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 57 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 421 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 451

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 498
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر سے ہوا اور وہ وضوء کر رہے تھے، آپ نے فرمایا: اے سعد (رضی اللہ عنہ) یہ کیا اسراف ہے؟ سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا وضوء میں بھی اسراف ہوتا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: کہ ہاں اگرچہ تم نہر جاری پر بھی کیوں نہ ہو۔ (اس کی روایت امام احمد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 425 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 427 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 427

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 452

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 499
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کی جانب واپس آ رہے تھے کہ راستہ میں ایک چشمہ پر پہنچے تو عصر کی نماز کے وقت لوگوں نے جلدی جلدی وضوء کرلیا، اور، ہم نے پہنچ کر دیکھا کہ ان کی ایڑیاں نمایاں طور پر خشک نظر آ رہی تھیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ خشک رہ جانے والی ایڑیوں کے لئے دوزخ کا عذاب ہے، لوگو وضوء پورا پورا کرو۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 241a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 453

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 500
لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مجھے وضوء سے متعلق فرمائیے؟ ارشاد ہوا کہ وضوء کامل کرو اور انگلیوں کے درمیان خلال کیا کرو۔ اور ناک کو اچھی طرح صاف کیا کرو مگر یہ کہ تم روزہ دار ہو تو ناک میں پانی پہنچانے میں زیادتی نہ کرو۔ (اس کی روایت ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے، اور دارمی نے انگلیوں کے خلال تک روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 142 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 788 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 407 (unverified) 97% confidence · Validation similarity: 0.663
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 87 (unverified) 96% confidence · Validation similarity: 0.671

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 454

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 501
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم وضوء کیا کرو تو دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں کی انگلیوں میں خلال کرو۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے، اور ابن ماجہ کی روایت بھی اسی طرح ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 39 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 455

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 502
مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ وضوء فرماتے تو چھوٹی انگلی سے پاؤں کی انگلیوں میں خلال فرماتے۔ (اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)

Hadith 456

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 503
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وضوء فرماتے تو چلو بھر پانی ہاتھ میں لے کر ٹھوڑی کے نیچے داخل فرماتے تھے اور اس سے اپنی ریش مبارک کا خلال فرماتے اور ارشاد فرماتے تھے کہ مجھ کو میرے رب نے ایسا ہی حکم دیا ہے۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 145 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 457

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 504
عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی داڑھی کا خلال فرمایا کرتے تھے۔ (اس کی روایت ترمذی اور دارمی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 31 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 458

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 505
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وضوء فرماتے تو دونوں رخساروں کو خفیف سا رگڑتے، پھر داڑھی کے نیچے انگلیوں کے ذریعہ خلال فرماتے۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 432 (unverified) 45% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 459

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 506
ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے وضوء فرماتے تو انگلی کی انگوٹھی کو حرکت دیتے تھے۔ (اس کی روایت دارقطنی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 449 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 460

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 507
ام المومنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم اپنے تمام کاموں میں بقدر امکان داہنے جانب سے شروع کرنے کو پسند فرماتے خواہ وہ وضوء (کے وقت یا) کنگھی کرتے وقت، یا جوتا پہننے وقت۔ (بخاری اور مسلم نے بالاتفاق اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 168 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 268a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 461

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 508
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم کپڑے پہنو اور جب وضوء کرو تو داہنی طرف سے شروع کیا کرو۔ (اس کی روایت امام احمد اور ابو داؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4141 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 462

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 509
عطاء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوء فرمایا تو عمامہ کو سر سے ہٹایا اور سر کے اگلے حصہ پر مسح فرمایا۔ (اس کی روایت: بیہقی نے کی ہے۔)

Hadith 463

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 510Noor 511
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وضوء کرتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ مقام قطریہ کا عمامہ باندھے ہوئے تھے تو آپ نے مسح فرماتے وقت عمامہ میں ہاتھ داخل فرما کر سر کے اگلے حصہ کا مسح فرمایا (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔) اور حاکم نے ابو معقل سے ایسی ہی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 147 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

علامہ شمنی رحمۃ اللہ علیہ نے وضاحت کی ہے ناصیہ اور مقدم راس، سر کے چاروں جانب میں سر کا ایک جانب ہے اگر سر کے چوتھائی حصہ کا مسح ناکافی ہوتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اسی پر اکتفاء نہ فرماتے اور اگر اس سے کم پر مسح ہوتا تو آپ چوتھائی سے کم پر بھی مسح فرماتے اور تعلیم جواز کے لئے کم از کم عمر میں ایک مرتبہ ضرور ایسا فرماتے۔

Hadith 464

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 512
امام زُہری رحمۃ اللہ علیہ نے سالم رضی اللہ عنہ سے اور سالم رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ وضوء کرتے وقت سر کے اگلے حصہ پر مسح کرتے تھے۔ (اس کی روایت طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 465

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 513
مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ملی ہے کہ ان سے عمامہ پر مسح کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو فرمایا: عمامہ پر مسح صحیح نہیں کیوں کہ مسح اس وقت تک درست نہیں جب تک کہ پانی سر کے بالوں تک نہ پہنچ جائے۔ (اس کی روایت امام محمد نے کی ہے اور وضاحت کی ہے اسی کو اختیار کرتے ہیں اور یہی قول امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کا ہے۔)