اردو
ابودرداء اور ابوزر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ان دونوں حضرات نے فرمایا
ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیث قدسی میں یہ ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
کہ اے آدم کی اولاد! اے انسان! تو شروع دن میں خاص میری خوشنودی کے لئے بغیر ریاء اور
دکھاوے کے اشراق کے چار رکعت پڑھ لیا کر تو دیکھے گا کہ میں تیری ساری ضرورتوں کو آخر دن تک
پورا کرتا رہوں گا اور تیری ساری پریشانیوں کو دور کر دوں گا۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
اور ابوداؤد اور دارمی نے اس کی روایت نعیم بن ہمار غطفانی رضی اللہ عنہ سے کی
ہے۔
اور امام احمد نے تینوں صحابہ، ابودرداء، ابوذر اور نعیم بن ہمار رضی اللہ عنہم سے
اس حدیث کی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 475 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1289 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.