Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2119

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

Zujajat al-Masabih 2119Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2478
کریب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ایک صاحبزادہ کا انتقال مقام قدید یا مقام عسفان میں ہوا تو حضرت ابن عباس مجھ سے فرمائے کریب! باہر جا کر دیکھو کہ (نمازِ جنازہ کے لئے) کتنے لوگ جمع ہیں، کریب کہتے ہیں کہ میں باہر جا کر دیکھا کہ بہت سے لوگ جمع تھے، میں نے لوگوں کے جمع ہونے کی اطلاع حضرت ابن عباس کو دیدی، حضرت ابن عباس مجھ سے دریافت فرمائے کہ کیا تمہارے خیال میں وہ جو لوگ جمع ہیں چالیس ہوں گے، میں نے عرض کیا جی ہاں (چالیس ہوں گے) یہ سن کر حضرت ابن عباس فرمائے اچھا جاؤ میت کو باہر لے آؤ، کیوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ جب کسی مسلمان کے جنازہ پر ایسے چالیس آدمی نماز پڑھیں، جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتے ہوں تو جب وہ نمازِ جنازہ پڑھ کر دعاءِ مغفرت کریں تو ان کی دعاءِ مغفرت اللہ تعالیٰ ضرور قبول فرما لیتے ہیں۔ (اسی لئے میں نے لوگوں کے جمع ہونے کو دریافت کیا، کیوں کہ ہر چالیس مسلمانوں میں ایک اللہ کا ولی ہوا کرتا ہے۔ جیسا کہ مرقات میں مذکور ہے۔ (اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 948 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.