اردو
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ مسلمان پر اس کے غلام اور گھوڑے میں زکات واجب نہیں ہے (جب
کہ وہ خدمت کے لئے ہوں اگر وہ تجارت کے لئے ہوں تو زکات واجب ہوگی)۔
اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
اور بخاری اور مسلم کی ایک اور روایت میں ہے کہ مسلمان پر اس کے (خدمتی)
غلام میں زکات واجب نہیں، البتہ اس پر اپنے ایسے غلام کی طرف سے صدقۂ فطر ادا کرنا واجب ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1463 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 982a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ فقہاء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جو غلام خدمت کے لئے ہوں اور جو گھوڑا سواری کے لئے ہو اور یہ دونوں تجارت کے لئے نہ ہوں تو ان کی زکات واجب نہیں، اور اگر یہ دونوں تجارت کے لئے ہوں تو ان پر زکات واجب ہوگی۔ اور یہی صاحبین کا قول ہے اور اسی پر فتویٰ ہے۔ درمختار فتاویٰ قاضی خان، فتاویٰ عالمگیری، فتح القدیر، ردالمحتار کافی تعلیق ممجد۔12