Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2254

(اس باب میں ان چیزوں کا بیان ہے جن پر زکات دینا واجب ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

(اس باب میں ان چیزوں کا بیان ہے جن پر زکات دینا واجب ہے)

Zujajat al-Masabih 2254Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2636Noor 2637Noor 2638Noor 2639
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان کو (عامل بنا کر) بحرین روانہ کیا تو یہ حکم نامہ لکھ کر ان کے حوالہ کیا (جس کی عبارت اس طرح شروع ہوتی تھی) بسم الله الرحمٰن الرحيم اس حکم نامہ میں اس فرض زکات کے احکام ہیں جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے مسلمانوں پر فرض کیا ہے۔ پس جب کسی (صاحب نصاب) مسلمان سے اس حکم کے مطابق (ادائی زکات کا) مطالبہ کیا جائے تو وہ اس کو (اس حکم نامہ کے مطابق) ادا کر دے اور جب کسی سے (زکات میں مقررہ مقدار سے) زیادہ کا مطالبہ کیا جائے تو وہ (زائد مطالبہ) کو نہ دے (بلکہ اتنا ہی ادا کرے جتنا دینا اس پر واجب ہے) (اونٹوں کی زکات کی تفصیل یہ ہے کہ پانچ اونٹ سے کم پر زکات واجب نہیں) (جیسا کہ ہدایہ میں مذکور ہے۔) جب اونٹ پانچ ہو جائیں تو ان پر ایک بکری زکات میں دینا واجب ہے، اسی طرح ہر پانچ پر 24 اونٹوں تک ایک ایک بکری واجب ہے (اس کی تفصیل یہ ہے کہ 5 اونٹ جو چرنے والے ہوں اور ان پر ایک سال گزر جائے تو 9 اونٹ تک ایک بکری زکات میں واجب ہے، جب اونٹ دس ہوجائیں تو 14 اونٹوں تک دو بکریاں اور پندرہ سے انیس اونٹ تک تین بکریاں اور بیس سے چوبیس اونٹ تک چار بکریاں زکات میں واجب ہیں) (جیسا کہ ہدایہ میں مذکور ہے۔) پس جب اونٹ 25 ہوجائیں تو 25 سے 35 اونٹوں تک ایک ماہہ بنت مخاض (یعنی پورے ایک سال کی اونٹنی زکات میں) دی جائے۔ پس جب اونٹ 36 ہوجائیں تو 36 سے 45 اونٹوں تک ایک ماہہ بنت لبون) یعنی پورے دو سال کی اونٹنی زکات میں) دی جائے۔ پس جب اونٹ 46 ہوجائیں تو 46 سے 60 اونٹوں تک ایک حقہ (یعنی پورے 3 سال کی اونٹنی زکات میں) دی جائے اور حقہ ایسی اونٹنی ہوتی ہے جو سواری اور جفتی کے قابل ہوتی ہے، اور جب اونٹ 61 ہوجائیں تو 61 سے 75 اونٹ تک ایک جذعہ یعنی پورے چار سال کی اونٹنی زکات میں) دی جائے، اور جب اونٹ 76 ہوجائیں تو 76 سے 90 اونٹ تک دو ماہہ بنت لبون (یعنی پورے دو سالہ دو اونٹنیاں زکات میں) دی جائیں اور جب اونٹ 91 ہوجائیں تو 91 سے 120 تک دو حقہ (یعنی پورے تین سال کی دو اونٹنیاں) سواری اور جفتی کے قابل ہوتی ہیں دی جائیں۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔ اور ابوداؤد نے اس کی روایت مراسیل میں کی ہے اور امام طحاوی نے اپنی مشکل الآثار میں کی ہے اور اسحاق بن راہویہ نے اپنی مسند میں عمرو بن حزم سے روایت کی ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے جد امجد کو فرمان روانہ فرمایا تھا جس کو میں نے خود پڑھا ہے اس میں اونٹوں کی زکات کے تفصیلی احکام درج تھے، انہوں نے اپنی حدیث میں (مذکورہ بالا بخاری وغیرہ کی حدیث کے موافق 120 ایک سو بیس اونٹوں تک (زکات کی ایسی ہی تفصیل) بیان کی (اور جب اونٹ 120 سے زائد ہوجائیں تو 120 سے زائد اونٹوں کی زکات کی تفصیل اس طرح بیان کی کہ جب اونٹ 120 سے زائد ہوجائیں تو ان کی زکات مذکورہ ابتدائی طریقہ پر ادا کی جائے گی وہ اس طرح سے کہ 120 اونٹ پر دو حقے اور اس کے بعد) مزید 25 اونٹوں سے کم یعنی 24 تک ہر پانچ پر ایک ایک بکری زکات میں دی جائے گی۔ اور نسائی نے ”الدیات“ میں بھی اسی طرح روایت کی ہے۔ اور ابن ابی شیبہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب اونٹوں کی تعداد 120 سے زائد ہوجائے تو اونٹوں کی زکات کا شمار از سر نو شروع ہوجاتا ہے۔ اور ابن ابی شیبہ کی ایک اور روایت میں حضرت ابراہیم نخعی سے بھی اسی طرح مروی ہے۔12
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1454 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (5)

Note 1

Should not give it.

(1) The statement: “Should not give it.” In Al-Mirqat, it is said: “This indicates that if someone is asked for more than what is obligatory, they should not give the excess but only the obligatory amount. This clearly indicates the authority remains with them even if they sin by demanding more than what is obligatory.”

Note 2

Abu Dawud narrated.

(2) The statement: “Abu Dawud narrated.” Al-Allamah Al-Ayni said: “As for what Al-Shafi’i used as evidence, we have acted upon it, as we have obligated a two-year-old female camel for forty camels, which is the same obligation as for thirty-six camels. Similarly, we have obligated a three-year-old female camel for fifty camels. This hadith does not negate the obligation for fewer than that, but it is an application of the text’s implication. We have acted upon both texts, while he disregarded what we narrated.”

Note 1

قوله

(۱) قوله: فلا يعط: وقال في المرقاة»: لا دلالة فيه أكثر مما إذا طلب منه أكثر مما عليه لا يعطي الزائد، بل يعطي الواجب. وهذا صريح في بقاء ولايتهما وإن فسقا بطلب غير الواجب.

Note 2

قوله

(۲) قوله: وروى أبو داود إلخ وقال العلامة العيني: أما الذي استدل به الشافعي، فنحن قد عملنا به؛ لأنا قد أوجبنا في الأربعين بنت لبون، فإن الواجب في الأربعين ما هو الواجب في ست وثلاثين، وكذلك أوجبنا في خمسين حقة. وهذا الحديث لا يتعرض لنفي الواجب عما دونه، وإنما هو عمل بمفهوم النص، فنحن عملنا بالنصين، وهو أعرض عن العمل بما رويناه.

Note 1

ف(1): عمرو بن حزم کی حدیث کی تفصیل از روئے فقہ یہ ہے کہ 120 سے 124 اونٹوں تک وہی دو حقے زکات میں ادا ہوں گے جب اونٹ 125 ہو جائیں تو 129 تک 2 حقے اور ایک بکری اور 130 سے 134 تک دو حقے اور دو بکریاں اور 135 سے 139 تک، دو حقے اور تین بکریاں اور 140 سے 144 تک دو حقے اور چار بکریاں اور 145 سے 149 تک دو حقے اور ایک بنت مخاض زکات میں ادا کی جائیں، اونٹوں کی زکات کی یہ تفصیل ہدایہ سے ماخوذ ہے۔ ف(2): واضح ہو کہ اونٹوں کی زکات میں 120 اونٹوں کی تعداد تک امام بخاری اور عمرو بن حزم کی حدیثیں متفق ہیں۔ عمرو بن حزم کی حدیث کی روایت ابوداؤد نے مراسیل، طحاوی نے مشکل الآثار میں، اسحاق بن راہویہ نے اپنی مسند میں اور نسائی نے الدیات میں کی ہے، 120 سے زائد اونٹوں کی زکات میں شوافع اور احناف میں اختلاف ہے، شوافع نے صرف امام بخاری کی روایت پر عمل کیا ہے اور احناف بخاری کی حدیث کے ساتھ ساتھ عمرو ابن حزم کی حدیث پر بھی عمل کرتے ہیں جس کی وجہ سے احناف کا عمل دونوں حدیثوں پر ہو جاتا ہے، جیسا کہ علامہ عینی رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے۔